•  
 
 
لاہور: ڈیفنس میں بم دھماکا، 8 پاکستانی شہید،معتدد زخمی
 

شیعیت نیوز: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی طور پر اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دھماکا جنریٹر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا تاہم بعدازاں پنجاب پولیس کے ترجمان  نے بم دھماکے کی تصدیق کی۔

بعدازاں لاہور کے علاقے گلبرگ میں بھی ایک اور دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے گلبرگ میں دھماکے کی تردید کردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز وائے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا جنریٹر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا، تاہم بعدازاں پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ بم دھماکا تھا۔

جس مقام پر دھماکا ہوا، وہ لاہور کا ایک مصروف اور کمرشل علاقہ ہے جہاں کئی دفاتر اور کھانے پینے کے مراکز قائم ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اردگرد کی دکانیں بند کروا کر علاقے کو سیل کردیا گیا۔

جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب لاشوں اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

واضح رہے کہ ملک دشمن تکفیری جماعت جماعت الاحرار نے داعش کی چھتری تلے پاکستان میں لال مسجد کے انتقام کے لئے آپریشن غازی کا اعلان کیا ہوا ہے، اسی سلسلے میں ابتک ملک بھر میں کئی خطرناک دھماکہ اس جہادی تنظیم کی جانب سے کیئے جاچکے ہیں جس میں سیکڑوں پاکستانی شہید جبکہ سیکڑوں ہی زخمی ہیں