
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمات کو غیر منصفانہ اور ایک قوم کی آزادی کا قتل قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکردہ بحرینی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ حکومت بحرین کی بے بسی اور بحرینی عوام کی کامیابی علامت ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ بیان میں بحرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ امریکہ اور سعودی عرب کی ایما پر قائم کیا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔بیان میں بحرین کی شاہی حکومت اور سعودی عرب دونوں کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی اقدام کے منفی اور خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا گیا ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں سے اپیل کی ہے وہ بحرین میں آمریت کے مخالف عوامی اور مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں آواز بلند کریں۔
Brief
عراقی فوج نے مغربی موصل میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوہ اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نینوا آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر عبدال الامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے دو اہم علاقوں المعامل اور شمالی صناعہ کو داعشیوں کے وجود سے پاک اور اہم سرکاری اداروں پر قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو عراقی فوج کے ہاتھوں سنگین شکست اٹھانے کے بعد علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔اس سے پہلے عراقی قوج کے جوانوں نے، مغربی موصل کے علاقوں وادی عکاب اور غانم السید کو داعش کے قبضے سے آزادا کرلیا تھا۔
.......
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ہائر سکنڈری سکول بڈگام کے طلاب پر پولیس کے جبروتشدد اور اسکولی عمارت کو بے دردی کے ساتھ ٹیرگیس شلوں کا نشاقنہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ آغا صاحب نے کہاکہ پولیس گزشتہ ایک ہفتے سے اسکولی طلاب کو حراساں کرنے اور طلبہ کو گرفتار کرنے کیلئے غیر ذنہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ طلبہ کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے آغاصاحب نے کہا کہ پولیس کے اس غیرمہذبانہ اور انتقام گیرانہ طرزعمل سے طلاب کے جذبات بُری طرح مجروح کیئے جارہے ہیں، اور نتیجہ کے طور پر طلاب سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہورہے ہیں۔ آغا صاحب نے وادی کے دیغر مقامات نیوہ پلوامہ، زینہ کوٹ، آری پانتھن، کپواڑہ، وغیرہ میں طلبہ کے ہمہ گیر احتجاجی مظاہروں کو سرکاری فورسز کے انسانیت سوز عزائم کا رد عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے کشمیر دشمن ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اب ہمارے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخش رہا ہے۔