اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے شہر استنبول کے علاقے ہالکالی میں دختر رسول اسلام(ص) حضرت فاطمہ زہرا(ع) کی ولادت کے ایام میں ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوں کو پہچنوانے کی کوشش کی گئی۔
یہ سیمینار جو استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ خانے کے تعاون سے منعقد کی گیا اس میں مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف قسم کے پروگرام پیش کئے۔
اس کانفرنس میں استنبول کے امام جمعہ شیخ صلاح الدین اوزگندوز نے خطاب کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی اور آپ کو عالم اسلام کے لیے بہترین آئیڈیل قرار دیا۔

