یمن تنازعے پر مودی کا سعودی شاہ کو دو ٹوک جواب

اپریل 5, 2016 - 8:16 PM

News Code : 745388
Source : qudrat.com.pk

Brief

یمن تنازعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی جو ان دنوں ریاض میں ہیں انہوں نے کہا کہ یمن مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن تنازعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی جو ان دنوں ریاض میں ہیں انہوں نے کہا کہ یمن مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہئے، بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان پر سعودی میڈیا اور سعودی شاہ بھڑگ اُٹھےاور میڈیا میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سعودی میڈیا کو یمن کے حوالے سے مودی کا بیان پسند نہ آیا تو مسئلہ کشمیر کا سہارا لینا شروع کردیا سعودی اخباروں نے لکھا کہ بھارت نے آج تک کشمیر کے مسئلے کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل نہیں کیا تو ہم کیوں کریں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافیوں نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ یمن سمیت مشرق وسطی ٰ میں جاری سعودی جنگ میں بادشاہ سلامت بھارت کو شامل کرنے کی پیش کریں گے، بظاہر مودی کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس نے سعودی شاہ کی بات ٹھکرادی ہے اسی لئے سعودی میڈیا نریندر مودی کے ریاض میں موجود ہونے کے باوجود یمن معمالے کو لے بھارتی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے سعودی عرب کشمیر کے معمالے پر بھارت کو بلیک میل کرے اور یمن میں ساتھ دینے کے بدلے کشمیر کے مسئلے پر آل سعود کی حمایت کا سودا طے پاسکتا ہے۔