Sat 23 Apr 2016, 19:56:26

ایران،23اپریل (ایجنسی) ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو 32 ٹن بھاری پانی (ڈیوٹیریم آکسائڈ) فروخت کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ادھر امریکی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس معاہدے کو "ایران کی دہشت گردی کی سپورٹ" کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایران کے سابق سینئر مذاکرات کار عباس عراقجی نے امریکی کمپنی کے ساتھ ایرانی بھاری پانی کی فروخت کے معاہدے کے بارے میں بتایا۔ عراقجی کا یہ اعلان جمعہ کے روز ویانا میں ایران اور 5+1 گروپ کے مشترکہ اجلاس سے قبل سامنے آیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر عراقجی کا کہنا تھا کہ "اس تجارتی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات میں تین ماہ کا عرصہ لگا جس کے تحت اراک کی تنصیبات کا 32 ٹن بھاری پانی فروخت کیا جائے گا"۔ عراقجی نے مزید بتایا کہ بعض دیگر ممالک نے بھاری پانی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے ہم بات چیت کر رہے ہیں۔