شام؛ دمشق کے علاقے زینبیہ میں کار بم دھماکہ، ۵۵ افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

 

  • News Code : 749811
  • Source : ابنا خصوصی
دمشق کے علاقے زینبیہ میں کار بم دھماکے کے باعث ۵۵ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دار الحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں ایک چیک پوسٹ پر ہوئے کار بم دھماکے میں تاحال ۱۵ افراد کے شہید اور ۴۰ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

موصولہ رپورٹوں میں حرم حضرت زینب(س) سے سات سو میٹر کے فاصلہ پر ہوئے اس بم دھماکے میں شدید جانی نقصان ہونے کی اصلی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جس مقام پر دھماکہ کیا گیا وہاں اطراف میں رہائشی مکانات موجود تھے۔