پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پنامہ پیپر لیک معاملے میں نام آنے کے پیش نظر استعفی دینا ہوگا۔
پاکستانی اخبار ’ایکسپریس ٹربیون‘میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پارٹی کی 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہاں ایف -9 پارک میں کل ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا، ’’میاں صاحب (نواز شریف) آپ کو جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا، ’’ہم بدعنوانی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور اس کی شروعات ہم سندھ سے کریں گے جہاں ہم 26 اپریل کو جائیں گے اور اگلے اتوار کو لاہور پهنچیں گے