سعودی عرب، الاحساء شہر میں بم دھماکہ اور فائرنگ/ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی+تصاویر

  • News Code : 750783
  • Source : ابنا خصوصی
بعض ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے فورا بعد پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی ذرائع کے مطابق اس ملک کے مشرقی شہر الاحساء میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے فورا بعد پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے فائرنگ بھی کی۔
داعش نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحساء شیعہ نشین شہر ہے جس میں داعش کی طرف سے اس طرح کے واقعات کے وجود میں لانے کا مقصد مذہبی جنگ چھیڑنا اور شیعہ علاقوں میں بدامنی پیدا کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔