بنا۔ روضہ کاظمین کے زائرین کے راستے میں ہوئے دھشتگردانہ حملے میں کم سے کم ۱۴ زائر شہید ہوئے ہیں جبکہ ۲۵ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بغداد کے سکیورٹی کمانڈر ’’سعد معن‘‘ نے اس بارے میں کہا: دھشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو آج صبح بغداد کے علاقے نہروان میں ایسے مقام پر بلاسٹ کر دیا جہاں سے روضہ کاظمین کے زائر رفت و آمد کرتے ہیں۔
سعد معن نے کہا: دھماکے کے فورا بعد سکیورٹی دستوں نے موقع پر حاضر ہو کر زخمیوں کو فورا قریبی ہسپتال میں منتقل کیا۔
تاحال شہدا اور زخمیوں کی دقیق اطلاع معلوم نہیں ہوئی۔ 
واضح رہے کہ کاظمین میں امام موسی کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے اور حرم مطہر کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔

 

بغداد۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں شیعہ زائرین کے ایک قافلے کو کاربم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ تاحال اطلاعات کے مطابق اِس خود کْش حملے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شیعہ زائرین شمالی بغداد کے نواح میں امام موسیٰ کاظم کے روضے پر سالانہ برسی میں شرکت کے لئے وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ امام کے روضے والے علاقے نہروان میں بم کو نصب کیا گیا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔siasat