ابنا۔ صدر تحریک سے وابستہ مظاہرین نے بغداد کے گرین زون میں داخل ہو کر عراقی پارلیمنٹ کو اپنے گھیراؤ میں لے لیا ہے۔
سید مقصدیٰ صدر کے حامیوں نے عراقی پارلیمنٹ ہاوس پر حملہ کیا اور پارلیمانی نمائندوں کی گاڑیوں کوبھی توڑ پھوڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق، مشتعل مظاہرین نے عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ’’عمار طعمہ‘‘ کو زدوکوب بھی کیا۔



مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہونے کے بعد نماز بھی ادا کی۔


واضح رہے کہ کچھ دنوں سے سید مقتدیٰ صدر اور ان کے حامی، عراقی پارلیمنٹ سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اپنے اراکین میں تبدیلی لائے اور ناکارہ وزراء کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
مظاہرین نے کئی دن بغداد کے گرین زون کے باہر دھرنا بھی دیا اور حکومت اور پارلیمنٹ کے وعدوں کے بعد دھرنا ختم کیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔