•  : ابنا خصوصی
 
بین الاقوامی یونین برائے علمائے مزاحمت نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں کارآمد مزاحمت اور تباہ کن دھشتگردی کے زیر عنوان گفتگو کی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی یونین برائے علمائے مزاحمت نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں کارآمد مزاحمت اور تباہ کن دھشتگردی کے زیر عنوان گفتگو کی گئی۔
یہ اجلاس جو شیخ ماہر حمود کے زیر صدارت منعقد کیا گیا اس میں کئی ممالک منجملہ ایران، لبنان، شام، عراق، بحرین، انڈونیشیا، ملیشیا اور ترکی کے شیعہ سنی علماء نے شرکت کی۔
ایران سے اجلاس میں شرکت کرنے والے علماء میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری، جو اس یونین کے رکن بھی ہیں، آیت اللہ محسن مجتہد شبستری، حجۃ الاسلام سید ابوالحسن نواب، آیت اللہ مہدی ہادوی تہرانی اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی یونین برائے علمائے مزاحمت ۲۰۱۴ میں وجود میں آئی جس کا مقصد شیعہ سنی علماء کے زیر اتحاد صہیونی اور تکفیری سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مثبت چارہ جوئی کرنا ہے۔