تصویری رپورٹ؛ کراچی میں اہم شیعہ سماجی رہنما دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید

 

  • News Code : 752876
  • Source : ابنا خصوصی
 شہر قائد میں دہشت گردوں نے معروف سماجی کارکن اور سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب خرم ذکی پر ہوٹل میں تین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر خرم ذکی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔