مقبوضہ کشمیر میں 3 عسکری پسند جاں بحق، نماز جنازہ میں ہزاروں شریک
مئ 8, 2016 - 8:49 AM
- News Code : 752788
- Source : islamtimes
تینوں عسکری پسندوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ یہاں ٹہاب گاﺅں میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین کل دن بھر زبردست جھرپیں ہوئیں جن میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنجگام پلوامہ میں گزشتہ شب قابض فورسز اور عسکری پسندوں کے مابین ایک مختصر تصادم میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے جن میں حزب المجاہدین کے دو اور لشکر کا ایک جنگجو شامل ہے۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ تینوں عسکری پسندوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ یہاں ٹہاب گاﺅں میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین کل دن بھر زبردست جھرپیں ہوئیں جن میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پورے پلوامہ ضلع میں مجاہدین کی شہادت پر مکمل ہڑتال رہی جبکہ ریل سروس بھی بند رہی۔ جس دوران تمام دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک غائب رہا۔ صبح دس سے چار بجے تک مواصلاتی نظام بھی بند کیا گیا۔