عراق؛ فلوجہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی، کئی علاقے اور آزاد+تصویریں
مئ 8, 2016 - 7:50 PM
- News Code : 752965
- Source : ابنا خصوصی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عراق فوج نے فلوجہ کے علاقے بحیرات اور روفہ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
واضح رہے کہ فلوجہ میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ، جمعرات کو شروع ہوا جب کہ اس سے پہلے عراقی فوج جنوبی فلوجہ کے علاقے البو خمیس، البو خالد، البوعاصی اور البو مناحی کو آزاد کروا چکی ہے۔



