یران کے بین البراعظمی میزائیل آزمائشی پرواز
May 9, 2016 عرب دنیا Leave a comment
تہران ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ایک اور بین البراعظمی میزائیل کی آزمائشی پرواز کی ۔نیوکلیئر معاہدہ کے بعد جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہوا ہے سلسلہ وار تجربات شروع کئے گئے ہیں ۔ بین البراعظمی میزائیل کا تجربہ تازہ ترین ہے ۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارہ ’’تسنیم ‘‘ نے جنرل علی عبداللہیٰ کے حوالہ سے خبر دی گئی ہے کہ آزمائشی پرواز کے میزائیل کا دائرہ کار دو ہزار کلومیٹر یا1250میل ہے ۔ یہ تجربہ دو ہفتہ قبل کیا گیا ۔ایران کا اصرار ہے کہ اس کے تجربے معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔ اس سے امکانہے کہ ایران اپنے بین البراعظمی میزائیل کے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے ‘حالانکہ اس کے نیوکلیئر پروگرام میںمعاہدہ کے بعد کمی کی گئی ہے ۔ معاہدہ کی وجہ سے ایران پر عائد امریکی اور بین الاقوامی تحدیدات برخواست کی گئی ہے