امریکی تجزیہ نگار نے کی فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کی مذمت
مئ 10, 2016 - 11:33 PM
- News Code : 753453
- Source : .
یہودی امریکی اشاعت دی فارورڈ کےساتھ انٹریو میں ’’مائیکل چھابون ‘‘نے فلسطینیوں پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم فلسطینی قوم پر صیہونیوں کے مظالم جنوبی افریقہ میں رنگ بھید کے نظام سے بھی بدتر ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہودی امریکی اشاعت دی فارورڈ کےساتھ انٹریو میں ’’مائیکل چھابون ‘‘نے فلسطینیوں پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم فلسطینی قوم پر صیہونیوں کے مظالم جنوبی افریقہ میں رنگ بھید کے نظام سے بھی بدتر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ ماہ دیگر معروف امریکی مصنفوں کے ہمراہ مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران انہیں فلسطینیوں کی حالت زار پر سنگین صدمہ پہنچا ۔
انہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ایک دردناک ناانصافی قراردیا ۔
انہوں نےکہا کہ میں خود ایک یہودی ہوں اورمیرے لئے یہ بڑاصدمہ ہےکہ اسرائیلی یہودی فلسطینیوں پر تاریخ کے بدترین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
چھابون کے اس بیان پر اگرچہ ایک طرف سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے اوردوسری طرف اسرائیلی دائیں بازوں کی پارٹیوں سے منسلک میڈیا نے اسرائیل مخالف بیان پر چھابون کو ہدف تنقید بنایا ۔
دی فارورڈ کے ساتھ انٹریو میں امریکی یہودی مصنف مائیکل چھابون نے کہاکہ فلسطینی عوام کی روزمرہ زندگی پر 25 مصنفوں کی طرف سے لکھی گئی کتاب کی وہ ترمیم کرینگے ۔
چھابون کا کہناتھاکہ اس دورے کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیداکرنا تھا۔
واضح رہےکہ 1966 ءسے مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ ہے اوراقوام متحدہ کے مخالفت کے باوجود صیہونی حکومت نے یہاں وسیع پیمانے پر یہودی آباد کاری کے منصوبے شروع کررکھے ہیں ۔