Tue 10 May 2016, 16:05:01
 
 
 امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کے حملے میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک اہم لیڈر کی موت ہو گئی ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کل بتایا کہ عراق کے عنبر صوبے میں اتحادی فوج کے حملے میں داعش کے ایک اہم لیڈر ابو وهیب کی موت ہو گئی. پیٹر کک نے بتایا کہ ابو وهیب کی موت جمعہ 6 مئی کو ایک حملے میں ہو گئی تھی جس کی تصدیق کل ہوئی ہے۔
مارا جانے والا شاکر کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔