سعودی حکام حج کے مسائل پر ایران سے تعاون نہیں کرنا چاہتے: وزیر ثقافت

 

  • News Code : 753463
  • Source : ارنا نیوز
Brief

وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی حکام حج کے مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی حکام حج کے مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتے.

یہ بات علی جنتی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے اس سال حج میں ایرانی حاجیوں کے داخلے سے متعلق سعودی حکام کے رویے کو دیکھتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت حج سے متعلق مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتی ہے.

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت ایران کے ساتھ تعاون نا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کی ایسی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گا.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اور ایرانی حاجیوں کی سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ایرانی شہریوں کو حج کیلئے روانہ نہیں کیا جا سکتا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔