شامی فوج کے حملے میں جبہت النصرہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے سیکڑوں دہشت گرد ہلاک

 

  • News Code : 753388
  • Source : sahar
Brief

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج، منگل کے روز جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زبدین ٹاون میں داخل ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام مخالفین کے ذرائع نے بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں تین سو تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج، منگل کے روز جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زبدین ٹاون میں داخل ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام مخالفین کے ذرائع نے بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں تین سو تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے غوطہ شرقیہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شامی فوج نے اس علاقے میں دہشت گردوں کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اسے بھی تباہ کر دیا ہے۔

شامی فوج کے آٹلری یونٹ نے مغربی قلمون کے علاقے قارہ ہل میں واقع شمسیہ پاس سے گزرنے والی دہشت گرد گروہ داعش کی گاڑیوں کی ایک قطار کو تہس نہس کردیا۔

شامی فضائیہ نے حلب کے نواحی علاقے الحریب اورصلیبہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مشرقی شہرلاذقیہ پر دہشت گردوں کے حملے کو بھی پسپا کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق شامی فضائیہ نے حلب کے علاقے خان طومان میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں تہس نہس کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔