دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی جاری، اسٹریٹیجک پہاڑی پر شامی فوج کا کنٹرول

 
  • News Code : 754855
  • Source : sahar
Brief

شامی فوج کے جوانوں نے صوبہ حمص میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے زملہ المہر نامی پہاڑی کو آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق شامی فوج کے دستے نے عوامی رضاکاروں کے تعاو ن سے مذکورہ پہاڑی کو آزاد کرانے کے علاوہ درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اس کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں اور سامان حرب کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ زملہ المہر نامی یہ پہاڑی مشرقی حمص میں شاعر آئل فیلڈ کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس پہاڑی پر قبضے کے بعد شاعر آئل فیلڈ اور اس کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے شامی فوج کے نشانے پر آ گئے ہیں۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان پچھلے دو روز سے زبردست لڑائی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔