ہندوستانی وزیر اعظم نے رہبر انقلاب کو کیا ہدیہ پیش کیا؟
مئ 24, 2016 - 10:19 PM
- News Code : 756138
- Source : ابنا خصوصی
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایران کے دورے پر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں ایک مخصوص ہدیہ پیش کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایران کے دورے پر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں ایک مخصوص ہدیہ پیش کیا۔
انہوں نے امام علی علیہ السلام سے منسوب کوفی خط میں لکھا ہوا ایک قرآنی نسخہ جو ہندوستان کے شہر ’’رام پور‘‘ کے کتب خانے ’’رضا‘‘ میں محفوظ تھا کو رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کیا۔
انہوں نے اس کے علاوہ صدر جمہوریہ حسن روحانی کو بھی ایک مخصوص ہدیہ دیا۔ حسن روحانی کو ہدیہ کے طور پر انہوں نے میرزا غالب دہلوی کا فارسی دیوان پیش کیا جو ۱۱ ہزار فارسی شعروں پر مشتمل ہے اور ۱۸۶۳ عیسوی میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندوؤں کی مقدس کتاب رامائن کا فارسی ترجمہ بھی صدر جمہوریہ کو پیش کیا۔