ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی بھوک ہڑتال سترہویں دن بھی جاری جبکہ طبعیت ناساز

 

  • News Code : 757328
  • Source : پاکستانی ذرائع
Brief

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سترہ دن سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بھوک ہڑتال صرف شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نہیں بلکہ وہ اہلسنت بھائیوں ، عیسائیوں، ہندوؤں اور سکھوں کے قتل عام کے خلاف بھی احتجاج کر رہے ہیں -

مجلس وحدت مسلمین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں معائنہ کے لیے عارضی طور پر مقامی اسپتال بھی لے جایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے ایک وزیر نے علامہ راجا ناصر عباس کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے لیکن ان کی طبعیت ناساز ہونے کے باوجود ، کوئی عملی قدم سامنے نہیں آسکا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی تکمیل تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے، پاراچنار ، کراچی، اور ڈیرہ اسما‏عیل خان میں شیعہ قتل عام اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر دہشتگرادانہ حملوں کے خلاف سترہ دن سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔