دبئی،30مئی(ایجنسی) سعودی عرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو اس سال حج کے لئے سعودی عرب نہیں بھیجے گا۔
ایرانی حج تنظیم نے کل اس معاملے میں روڑے اٹکانے کے لئے سعودی عرب کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی شہریوں کو حج کے سفر کے دوران مکمل تحفظ دینے کی ان کی مانگ کو مبینہ طور پر کوئی اہمیت نہیں دے رہا ہے۔
ایسے میں شہریوں کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں وہاں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔