سعودی عرب تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا

 

  • News Code : 757638
  • Source : irib
Brief

خبری ذرائع نے تل ابیب میں عنقریب ہی سعودی سفارتخانہ کھولے جانے کی خبر دی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی زبان میں "ولٹر نٹ" ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب تل ابیب میں سفارتخانے کی عمارت تعمیر کرا رہا ہے اور جلد ہی مقبوضہ فلسطین میں سعودی سفارتخانہ کھل جائے گا- کہا جا رہا ہے کہ تل ابیب میں سعودی سفارتخانے کی عمارت ، مقبوضہ فلسطین میں کسی غیر ملکی سفارتخانے کی سب سے بڑی عمارت ہے

تل ابیب میں سعودی عرب کا سفارتخانہ کھلنے کے ساتھ ہی چند عشروں سے اسرائیل کے ساتھ آل سعود کے خفیہ تعلقات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

گذشتہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور صیہونی حکومت نے بالواسطہ اور براہ راست رابطہ برقرار کیا ہے- بلمبرگ نیوز ایجنسی نے جون دوہزار پندرہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے نمائندوں نے پانچ مرتبہ خفیہ اجلاس کئے ہیں.

.......