مصر میں سرکاری فورسز کے حملوں میں متعدد دہشتگرد ہلاک

 

  • News Code : 758065
  • Source : shafaqna
Brief

مصر میں سرکاری فورسز کے حملوں میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی سینا میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، جسے مصری فضائیہ کی حمایت بھی حاصل ہے ، بدستور جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران کم ازکم بائیس مسلح دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے آٹھ خفیہ ٹھکانے اور ان کے زیر استعمال نوگھر تباہ ہوگئے ہیں۔اس دوران پانچ دہشت گردوں کو انتہا پسندانہ اور تکفیری لٹریچر کے ہمراہ گرفتار کرلیاگیا۔

مصرکے سرکاری ذرا‏ئع کے مطابق فوج اور پولیس کے جوان الشلاق،عمیر خط الجورہ، اور ابو زماط کے علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے مقصد سے مسلسل سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ مصری فوج نے رفح ، شیخ زوید اور العریش میں دہشت گردوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کر رکھاہے۔

سنہ دوہزار تیرہ میں سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں۔

شمالی سینا میں سرگرم دہشت گرد داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی اطاعت اور پیروی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں اس گروہ کے ہاتھوں اب تک سیکڑوں مصری سیکورٹی اہلکاراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

.......

/169