اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم 'حیدر العبادی' نے اتوار کے روز ملک کے سب سے بڑے صوبے موصل کے مغربی علاقوں سے داعش کے دہشتگردوں کو نکالنے کے لئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیاہے۔


وزیراعظم العبادی نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج نینوا کے علاقے میں داخل ہورہے ہیں جس کے بعد مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن حساس مرحلے میں داخل ہوگا.

انہوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شہریوں کو آزاد کرانے کے لئے پیشقدم ہیں.

یاد رہے کہ موصل پر داعش نے جون 2014 میں قبضہ کیا تھا اور موصل ہی میں داعش دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ ابوبکر البغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا.