شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

افغانستان کے یاک مدرسہ میں دھماکہ

 
 
کابل،9مئی (ایجنسی) افغانستان کے صوبے پروان میں واقع ایک مدرسے میں بم دھماکے سے افغان علما کونسل کے رہنما سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا خیز مواد مدرسے کے ایک کمرہ جماعت میں چھپایا گیا تھا جس کا دھماکا آج صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے فوراً بعد ہوا جبکہ اس وقت مدرسے میں پڑھنے والے بچے بھی وہاں موجود تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی بھی شامل ہیں جو پاریاں علماء مجلس کے سربراہ بھی تھے۔

افغان خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکے میں 8 جاں بحق افراد کے علاوہ درجنوں دوسرے افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں لیکن اب تک ان کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایرانی پارلی منٹ نے حجت الاسلام عیسی قاسم کے لۓ مسلمانان عالم سے درخواست کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمات کو غیر منصفانہ اور ایک قوم کی آزادی کا قتل قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکردہ بحرینی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ حکومت بحرین کی بے بسی اور بحرینی عوام کی کامیابی علامت ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ بیان میں بحرین کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ امریکہ اور سعودی عرب کی ایما پر قا‏ئم کیا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔بیان میں بحرین کی شاہی حکومت اور سعودی عرب دونوں کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی اقدام کے منفی اور خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا گیا ہے۔ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں سے اپیل کی ہے وہ بحرین میں آمریت کے مخالف عوامی اور مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراق داعش سے مکمل صفاۓ کے دھانہ پر

Brief

عراقی فوج نے مغربی موصل میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوہ اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نینوا آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر عبدال الامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے دو اہم علاقوں المعامل اور شمالی صناعہ کو داعشیوں کے وجود سے پاک اور اہم سرکاری اداروں پر قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو عراقی فوج کے ہاتھوں سنگین شکست اٹھانے کے بعد علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔اس سے پہلے عراقی قوج کے جوانوں نے، مغربی موصل کے علاقوں وادی عکاب اور غانم السید کو داعش کے قبضے سے آزادا کرلیا تھا۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر میں کالج کے طلبہ پر پولیس کا تشدد

 

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ہائر سکنڈری سکول بڈگام کے طلاب پر پولیس کے جبروتشدد اور اسکولی عمارت کو بے دردی کے ساتھ ٹیرگیس شلوں کا نشاقنہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔ آغا صاحب نے کہاکہ پولیس گزشتہ ایک ہفتے سے اسکولی طلاب کو حراساں کرنے اور طلبہ کو گرفتار کرنے کیلئے غیر ذنہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ طلبہ کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے آغاصاحب نے کہا کہ پولیس کے اس غیرمہذبانہ اور انتقام گیرانہ طرزعمل سے طلاب کے جذبات بُری طرح مجروح کیئے جارہے ہیں، اور نتیجہ کے طور پر طلاب سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہورہے ہیں۔ آغا صاحب نے وادی کے دیغر مقامات نیوہ پلوامہ، زینہ کوٹ، آری پانتھن، کپواڑہ، وغیرہ میں طلبہ کے ہمہ گیر احتجاجی مظاہروں کو سرکاری فورسز کے انسانیت سوز عزائم کا رد عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے کشمیر دشمن ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اب ہمارے تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخش رہا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مسلم پرسنل لاءبورڈ کا موقف تمام مسلمانوں کا موقف ہے

 
طلاقِ ثلاثہ اور یکساں سول جیسے اہم معاملے میں ملک بھر کے عام مسلمانوں ودیگر اداروںکی جانب سے لاءکمیش کی ویب سائیٹ پر اور مسلم پرسنل لاءبورڈ کی جانب سے لاءکمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کرکے جو موقف پیش کیا گیا ہے اس کی سابق اقلیتی امور کے وزیر اورکانگریس کے سینئر مسلم رہنما محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں کھل کر حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ موقف مسلم پرسنل لاءبورڈ کا ہی نہیں بلکہ ملک میں بسنے والے تمام مسلمانوں کا ہے جس میں تمام مکاتبِ فکر کے مسلمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم پرسنل لاءبورڈ نے لاءکمیشن کے چیئرمین جسٹس بی ایس چوہان کوملک بھر سے 4 کروڑ 18 لاکھ لوگوں کے دستخط ایک ہارڈ ڈیسک کی شکل میں پیش کی ہے اور اس موقف کا سختی اعادہ کیا ہے کہ ہمیں شریعت اسلامی کے مطابق بنائے گئے مسلم پرسنل لاءمیں کسی قسم کی ترمیم یا مداخلت قابلِ قبول نہیں ہے۔
محمد عارف نسیم خان نے کہا کہ مسلم پرسنل لاءبورڈ نے جو دستخط شدہ مطالبہ لاءکمیشن کے سامنے پیش کیا ہے، اس میں تمام مکاتبِ فکر مسلمانوں کے دستخط موجود ہیں اور جس وفد نے لاءکمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کرکے مسلمانوں کے موقف ان کے سامنے پیش کیا ہے اس میں بریلوی، دیوبندی، اہلِ حدیث اور شیعہ مسلک کے علماءکرام بھی شامل تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم پرسنل لاءکے تحفظ کے معاملے میں تمام مسلمان متحد ہیں اور اس میں وہ کسی قسم کی تبدیلی یا مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیری نوجوان کو پتھراو نہ کرنے کےلۓ استعمال کیا گیا ۔

 
وادئ کشمیر میں ایک ویڈیو نے شدید غصہ اور ناراضگی پیدا کی ہے جس میں ایک عام نوجوان کو فوج کی ایک چلتی ہوئی جیپ کے ساتھ بطور انسانی ڈھال بندھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔فوج نے مذکورہ نوجوان کواپنے گاڑیوں کے قافلے کو پتھراؤ سے بچانے کے لئے اپنی جیپ کے ساتھ باندھا تھا۔جیپ کے ساتھ بندھے ہوئے نوجوان کی تصویر اور ویڈیو سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹر کھاتے پر پوسٹ
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مسلم رزرویشن کا مطالبہ یعنی دوسرا پاکستان

 
مرکزی وزیراطلاعات و نشریات ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکرمذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے مخالف تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 126ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی ایس سی مورچہ کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے نتیجہ میں صرف تبدیلی مذہب ہوگا۔ تبدیلی مذہب کے سبب سماجی کشیدگی اور مذہبی عدم ہم آہنگی ہوگی ۔ خوشامد کی سیاست ختم کرنی چاہئے ۔ نائیڈو نے کہا کہ پسماندہ غربت کی بنیاد پر ریزرویشن دی جانی چاہئے مذہب کی بنیاد پر نہیں۔ نائیڈو نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک اور پاکستان بننے کا خطرہ بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان کرنے کے بعد سے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالف ہے ۔ پارٹی نے وائی ایس راج شیکھرریڈی اور چندرابابونائیڈو کے دور میں بھی اس کی مخالفت کی تھی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس اور بائیں بازو نے بڑا گناہ کیا جو سماج کو تقسیم کرتے ہوئے ترقی کو نظرانداز کرنے کی ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث رہے ۔ انہوں نے کہا ہم اسے درست کریں گے۔ ہندوستان اس کی فطری خصوصیات اور اقدار کے سبب سیکولر ملک ہے اور یہ سیکولر برقرار رہے گا۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مولانا آزاد یونیور سیٹی کے برانچ کے لۓ ، یوگی نے وعدہ کیا

 
حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کو اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں اس کے کیمپس کے لئے یوگی حکومت جلد ہی زمین فراہم کر سکتی ہے۔ یونیورسیٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے گزشتہ ہفتہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر یونیورسیٹی کے کیمپس کے لئے زمین کی مانگ کی تھی جس کا وزیر اعلیٰ نے مثبت جواب دیا تھا۔ سریش والا کو وزیر اعظم نریندر مودی کا کٹر حامی سمجھا جاتا ہے۔ سریش والا کو انیس سو اٹھانوے میں اردو کے فروغ کے لئے قائم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کا چانسلر بنایا گیا تھا۔

سریش والا نے ہمارے ساتھ میڈیا کو بتایا کہ آدتیہ ناتھ کے ساتھ ملاقات میں دیگر مسائل کے علاوہ مدارس کی تجدیدکاری اور اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو مضبوط کئے جانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اترپردیش میں سرکاری امداد یافتہ اڑتالیس ہزار مدارس ہیں، تاہم سابقہ حکومتوں کی جانب سے متعدد بارکی گئی کوششوں کے باوجود زمینی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اب چونکہ وزیر اعلیٰ اپنی مسلم مخالف شبیہ کو ایک ایسے منتظم کار میں بدلنے کے لئے کوشاں ہیں جو سب کے لئے کام کرتا ہو، یونیورسیٹی کے لئے زمین کی فراہمی سے متعلق ان کے اس اقدام سے ان کی شبیہ بہتر ہو سکتی ہے اور مسلمانوں میں اس کا ایک اچھا پیغام جا سکتا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

فرضی دست خط لی جا رھی ہے ، مسلم لا بورڈ

1
 
راجستھان میں کچھ تنظیمیں گھر گھر جا کرمسلم خواتین کے درمیان شناخت شدہ دستخطی مہم چلا رہی ہیں ۔ ان دستخطوں سے طلاق مخالف پروپگنڈے میں حربے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ اس اندیشے کےاظہار کے ساتھ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے جے پور سے فون پر یو این آئی اردو سروس کو بتا یا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے یا ان کی دانست میں کسی مسلم ادارے نے ایسی کسی مہم کی منظوری نہیں دی۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ دستخطی مہم چلانے والی مسلم یا غیر مسلم تنظیمیں مسلمان عورتوں سے مبینہ طور پر ان کے شناخت ناموں [آئی کارڈ] کی تفصیل بھی معلوم کر رہی ہیں، الزام لگایا کہ فی خاتون ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کے وعدے کے ساتھ دستخط سادہ کاغذ پر کرائے جارہے ہیں جن پر بعد ازاں متعلقہ خواتین کی طرف سے یہ لکھ دیا جا سکتا ہے کہ وہ تین طلاق کے خلاف ہیں۔

مولانا مجددی نے ریاست کے ملی ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ایسی کسی جعلسازی کا شکار نہ ہونے دیں اور عام بیداری پیدا کر یں تاکہ لوگ کسی لالچ میں نہ پھنسیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اسلام کا دھشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ، مدرسہ ھدایت کا ذریعہ ہیں ، پاکستان سے بہت امید ہے : امام کعبہ

 
 
امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم آل طالب کا کہنا ہے کہ دین اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور اس کا کسی دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن کچھ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر کے دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔امام کعبہ نے مزید کہا کہ دین اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اسلام دہشت گردی سے دور رہنے کا درس دیتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان کے نوشہرہ میں منعقدہ جمعیت علمائے اسلام (ایف ) کی صدسالہ تقریب کی آخری دن اپنے خطاب میں امام کعبہ نے کہا کہ دہشت گردی ملک کی معیشت کو تباہ کرتی ہے ، جب کہ تمام علماء دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں ، لیکن کچھ لوگ اسلام کی غلط تشریح پیش کر کے دنیا میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پھیلے مدارس لوگوں تک دین پہنچا رہے ہیں جب کہ امت مسلمہ امت رحمت ہے اور امت اپنے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنا جانتی ہے، آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali