شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

مذہب کی آزادی نکاح و طلاق کا کامل احاطہ کرتی ہے: سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ

 
 
مسلمانوں میں تین طلاق اور تعدد ازدواج ختم کرنے کے مطالبے کے تحت سپریم کورٹ میں حکومت ہند کی طرف سے اس تازہ عرضی کوآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مبہم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب پر چلنے کاتسلیم شدہ بنیادی حق تین طلاق کا احااطہ نہیں کرتا ۔ہندستانی مسلمانوں کے عائلی معاملات سے سروکار رکھنے کے مجاز بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ یہ عرضی بالکل ویسی ہی جیسے کوئی یہ نتیجہ اخذ کر بیٹھے کہ دستور ہند میں مندروں کو جو تحفظ دیا گیا ہے وہ مندر کے اندر پوجا کا احاطہ نہیں کرتا ۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی مذہب اپنے پیروکاروں کو مذہبی شناخت کے دائرے میں زندگی سے معاملات کا جو طریقہ بتا تا ہے ، مذہب پر چلنے کی آزادی ان سب کا کامل احاطہ کرتی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ملک کے قانونی نظام کے تحت اپنوں اوردیگرمظلوم قوموں کےانصاف کیلئے مسلمان کریں جدوجہد

 
 
مسلمان ملک کےقانونی نظام کے تحت اپنوں اوردیگرمظلوم قوموں کے انصاف کے لیے جدوجہد کریں ۔ اقتدارمیں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی ہے ، لیکن اس صورتحال سےمایوس ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔ بنگلورو میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے اجلاس میں ان خیالات کا اظہارکیا گیا ۔

بنگلورو کے امبیڈکربھون میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی قومی مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔ مہم کا عنوان تھا دہشت کی سیاست کے خلاف متحد ہوں ۔ بنگلورو سے شروع ہوئی ایس ڈی پی آئی کی یہ مہم 29 اپریل کو دہلی میں اختتام پذیر ہوگی ۔ اس مہم کے تحت دہشت گردی کے خلاف جگہ جگہ ریلیاں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اس موقع پرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا سجاد نعمانی نےکہا کہ جہاں کہیں بھی ناانصافی ہورہی ہے، مسلمان آواز اُٹھائیں ۔ مولانا نے کہا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سبھی مذاہب اورطبقوں کواعتماد میں لے کر دنیا میں امن اور اتحاد کا پہلا معاہدہ تحریرکروایا تھا۔ اجلاس میں بنگلوروسٹی جامع مسجد کے امام مولانا مقصودعمران نے کہا کہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت ہونی چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر اے سعید نےکہا کہ اقلیت، دلت اور آدیواسی متحد ہوکراپنے حقوق کے لئے لڑیں ۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ہندوستان کے بیٹے کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا، وہ کیا جائے گا : سشما

 
 
حکومت نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو موت کی سزا دینے پر پاکستان کو سختی سے خبر دار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس عمل کا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا اور مسٹر جادھو کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے، وہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایوان میں اپنے طور پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی ہوتی ہے تو یہ منصوبہ بند قتل ہوگا۔ ہندوستانی شہری کو اغوا کر کے پھنسایا گیا ہے اور اس سے رابطہ بھی نہیں کرنے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھو کو موت کی سزا سنانے کے تین گھنٹے کے اندر اندر حکومت ہند متحرک ہو گئی اور یہ معاملہ پاکستان سے اعلی سطح پر اٹھایا گیا۔ اس کے لئے سیکرٹری خارجہ ایس. جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور سخت ردعمل ظاہر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی ہوتی ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلاتےہوئے کہا کہ مسٹر جادھو کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا، وہ کیا جائے گا۔ وہ نہ صرف اپنے والدین کا بیٹا ہے بلکہ ملک کا بھی بیٹا ہے اور حکومت ان کی رہائی کی تمام کوشش کرے گی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مودی 10 ہزار کروڑ روپئے فوراً جاری کریں: ممتا

 
 
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ریاست کی زیر التوا 10 سے زیادہ اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے تقریباً ساڑھے 10 ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔محترمہ بنرجی نے آج صبح مسٹر مودی سے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ رقم اب تک جاری نہیں کی ہے اس لئے جلد از جلد یہ رقم جاری کی جائے تاکہ یہ اسکیمیں جلد مکمل ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے محترمہ بنرجی کو یقین دہانی کرائی کہ مرکز جلد ہی یہ رقم جاری کرے گا۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عامر خان نے پاکستان کی تجویز کی مسترد ، فلم دنگل نہیں ہوگی وہاں ریلیز

 
 
پاکستان نے عامر خان کی فلم دنگل کو اپنے ملک میں ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اب یہ فلم پاکستان کے سنیما ہال میں نہیں دیکھی جا سکے گی۔دراصل پاکستان کہ سینسر بورڈ نے دنگل کے پروڈیوسر کے سامنے شرط رکھی تھی کہ فلم سے ہندوستان کے قومی ترانہ اور ترنگے سے وابستہ دو مناظر ہٹا دئے جائیں ، تبھی اس فلم کو وہ پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دیں گے۔

پاکستانی سینسر بورڈ کی اس اپیل کو عامر خان نے مسترد کردیا ۔ فلم میکرس کے مطابق عامر کو لگ رہا ہے کہ پاک سینسر بورڈ کا یہ مطالبہ نامناسب ہے۔ یا تو ہم فلم کو ویسے کے ویسے ریلیز کرتے یا نہیں کرتے۔ ادھر پاکستان سینسر بورڈ کے سربراہ ایم حسن نے کہا ہے کہ 'یہ بورڈ کی متفقہ رائے نہیں تھی۔

غور طلب ہے کہ فلم دنگل کو پہلے ہی پاکستان اپنے یہاں ریلیز کرنے سے انکار کر چکا تھا۔ تب بھی اس نے یہی دلیل دی تھی کہ فلم میں اختتام پر ہندوستان کی فتح کے وقت میں قومی ترانہ ہے اور یہ کسی بھی حال میں پاکستان میں قبول نہیں ہے۔اس کے باوجود عامر خان اور فلم میکرس نے پاکستانی سینسر بورڈ سے نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا ۔ فی الحال عامر نے پاکستان میں دنگل کو ریلیز کرنے کا اراد ترک دیا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

18 لاکھ اکانٹ اولوں کو نوٹس جاری کی جاۓ گی : جٹلی

 
نئی دہلی،7اپریل(ایجنسی) نوٹ بندی کے دوران جن دھن اکاؤنٹس میں بڑے پیمانے پر فنڈز جمع کرنے والے 18 لاکھ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے.

حکومت نے ان اکاؤنٹ ہولڈرز سے جمع فنڈز کی معلومات مانگی ہے. مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد سے ایسے 18 لاکھ بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جن کی جمع اکاؤنٹ ہولڈر کی آمدنی سے میل نہیں کھاتا. انہوں نے جمعہ کو لوک سبھا میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے اکاؤنٹس کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جارہی ہے -

وزیر خزانہ نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد جن دھن اکاؤنٹس اور غیر فعال اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہونے کی جانچ کی گئی. حکومت بڑے سطح پر اکاؤنٹ کھنگال رہی ہے اور ان لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ جنہوں نے بڑی رقم جمع کی.

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 18 لاکھ کھاتے ہیں، جن کے اکاؤنٹ میں جمع رقم اور اکاؤنٹ ہولڈر کی آمدنی میل نہیں کھاتا. ان سے بنیادی معلومات مانگی گئی ہے. کچھ نے معلومات دی ہے، لیکن جنہوں نے نہیں دی ہے انہیں قانون کے تحت نوٹس جاری کیا جائے گا.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

برج خلیفہ کے پاس آتشزدگی

 
متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال کے قریب واقع ایک زیر تعمیر رہائشی کمپلیکس فاؤنٹین ویوز میں لگی آگ پرفائر برگیڈ نے قابو پا لیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔یہ عمارت دبئی مال اور اس ہوٹل کے قریب واقع ہے جس میں 2016 میں آتشزدگی ہوئی تھی
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

چاۓ کے فواعد

 
چائے تو متعدد افراد پینے کے شوقین ہوتے ہیں مگر یہ گرم مشروب آپ کو ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو پسند چائے بلڈ شوگر کی بڑھنے والی سطح کو کم کرتی ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب میٹھی چیزیں کھانے سے خون میں گلوکوز کی بڑھنے والی سطح کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چائے میں موجود جز پولی فینول چینی کے جذب ہونے کو بلاک کرتا ہے اور یہ بتانا ضروری نہیں کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا ذیابیطس جیسے مرض کے خطرے سے بچنے کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ چائے کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران 24 افراد پر چائے کے اثرات کو دیکھا گیا جن میں سے نصف کا بلڈ شوگر لیول معمول کے مطابق تھا جبکہ دیگر میں ذیابیطس سے قبل کے مرض کی تشخیص ہوچکی تھی۔ اس تجربے سے قبل دونوں گروپس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ورزش اور متوازن غذا کا استعمال ترک کردیں اور انہیں شام میں کم چینی والی غذا کا استعمال کرایا گیا۔ اگلی صبح ان کے خون کے نمونے ناشتے سے پہلے لیے گئے جس کے بعد میٹھے مشروبات کا استعمال کرایا گیا اور اس کے بعد چائے دی گئی۔ چائے پینے کے آدھے گھنٹے سے لے کر دو گھنٹے کے دوران ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور یہ تجربہ ایک، ایک ہفتے کے وقفے کے بعد تین بار دہرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوا مگر فوری چائے پینے سے حیران کن طور پر بلڈ شوگر کی سطح معمول پر آگئی جبکہ انسولین پر بھی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ چائے پینا درمیانی عمر یا بڑھاپے میں ذہنی تنزلی کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ یہ نئی تحقیق طبی جریدے ایشیاءپیسیفک جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کجریوال نے کہا ووپنگ مین گھپلا ہوا ہے

نئی دہلی،15مارچ(ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج الزام لگایا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی ناقص کارکردگی کے پیچھے کی وجہ ای وی ایم میں رکاوٹ ہو سکتی ہے. کیجریوال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'آپ' کے اکاؤنٹ میں آنے والے تقریبا 20 سے 25 فیصد ووٹ شاید شد بی جے پی اتحاد کو 'چلے گئے ہیں'.

کیجریوال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کو محض 20 سیٹیں ملنا 'سمجھ سے پرے' ہے اور یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بھروسے پر ایک 'بڑا سوال کھڑا' کرتا ہے کیونکہ مختلف سیاسی پنڈتوں نے پارٹی کے لئے 'بھاری جیت 'کی پیش گوئی کی تھی.

انہوں نے کہا، 'جب آپ کو بھاری جیت ایک پہلے سے مقرر نتیجہ تھا تو اکالیوں کو 30 فیصد ووٹ کیسے مل گئے؟ کسی نے نہیں کہا تھا کہ کانگریس اتنا اچھا مظاہرہ کرے گی اور دو تہائی اکثریت لے آئے گی. ہمیں شبہ ہے کہ ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے 'آپ' کے حصے کے 20-25 فیصد ووٹ شد بی جے پی کو چلے گئے.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی اور امریکا دو جڑوا بھائی ۔۔۔۔ سعودی وزیر اور ٹرمپ کی ملاقات ۔۔۔۔ اسلامی 6 ممالک کو دھشتگرد کہا

 
امریکہ،15مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا میں ان کے معاون خصوصی و مشیر نے کہا ہے کہ نائب ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی 'تاریخ ساز ملاقات دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے نئے دور کانقطہ آغاز ہے۔'

نائب ولی عہد کے مشیر نے امریکی نشریاتی ادارے'بلوم برگ' کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا تفصیلی احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کو ایک بار پھر درست سمت میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی، عسکری ، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں سمیت کئی دیگر امور میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی صدرنے خطے کے مسائل کے بارے میں سعودی عرب کے اصولی موقف اور اس کے حل کے طریقہ کار کو توجہ اور انہماک سے سنا۔

ذرائع کے مطابق دورہ امریکا کے دوران سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں چھ ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پرشروع سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب، امریکا کے اس فیصلے کو اسلامی ممالک پر پابندیوں کے ضمن میں نہیں لیتا بلکہ دہشت گردوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے موقف کا حامی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali