
یہاں نئے سرے سے شروع ہوئے مظاہروں کے تحت تقریبا 1،000 مظاہرین حکومت مخالف نعرے بازی لگاتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم انہیں پہلے روکا گیا. جب انہوں نے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہو گئی.
امریکی سی آئی اے کےسابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کئے اور ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے کےسابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کئے اور ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کا پہلی مرتبہ انٹرویو لینے والے صحافی گلین گرینوالڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق سی آئی اے اہلکار کے پاس موجود مزید خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے لائیں گے جس کے لئے انہوں نے دیگر غیرملکی میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ کئی صحافیوں نے ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات پراپنا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاؤسز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔
گلین گرینوالڈ کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن سے طے پانے والے معاہدے کے تحت صحافی ضابطہ کار میں رہتے ہوئے خفیہ دستاویزات کی رپورٹنگ کریں گے جب کہ اب بھی کئی ایسی خفیہ دستاویزات ہیں جنہیں عوام کی دلچسپی کے لئے منظرعام پر لایا جائے گا تاہم کچھ ایسی دستاویزات بھی ہیں جنہیں اس لئے شائع نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سے معصوم لوگ متاثر ہوں گے۔
.......
شامی فوج کے جوانوں نے صوبہ حمص میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے زملہ المہر نامی پہاڑی کو آزاد کرا لیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق شامی فوج کے دستے نے عوامی رضاکاروں کے تعاو ن سے مذکورہ پہاڑی کو آزاد کرانے کے علاوہ درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
اس کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں اور سامان حرب کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ زملہ المہر نامی یہ پہاڑی مشرقی حمص میں شاعر آئل فیلڈ کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس پہاڑی پر قبضے کے بعد شاعر آئل فیلڈ اور اس کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے شامی فوج کے نشانے پر آ گئے ہیں۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شاعر آئل فیلڈ کے اطراف میں شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان پچھلے دو روز سے زبردست لڑائی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
رہبرانقلاب اسلامی نےفرمایا ہے کہ میدان میں علما اور عوام کی مسلسل موجودگی نے ہی اسلامی انقلاب کی بقا کو ممکن بنایا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے دینی تعلیم کے مرکز یا حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں رجعت پسندانہ، متعصب اور معنوی حقائق کے ادراک سے عاری اور ظاہری اعتبار سے جمود کے شکار اسلام کو انحرافی افکار کا حقیقی مصداق قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ آج انحرافی افکار کا حامل اسلام اور امریکی ماڈل والا اسلام، دونوں اصل اسلام کے مقابلےمیں آ کھڑے ہوئے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فکری اور دینی رہنمائی، سیاسی اور بصیرت میں اضافہ کرنے والی ہدایت اور مختلف سماجی میدانوں میں رہنمائی اور موجودگی کو علما کی تین اہم ذمہ داری قرار دیا اور فرمایا کہ طلاب علوم دینیہ کو چاہئے کہ وہ ضروری علمی صلاحیتیں اورمعلومات حاصل کر کے آج کی مختلف دنیا میں خود کو معاشرے میں اپنی فیصلہ کن اور تقدیر ساز ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے تیار کریں۔
آغا صاحب نے کہا کہ تمام انبیاء(ع) کی بعثت کا بنیادی مقصد اور تمام آسمانی صحیفوں کے نزول کا معنوی مقصد کُرہ ارض پر نظام عدل کا نفاذ ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور مقامی نوجوان کمیٹی ذالپورہ (اسلامک سولجیرز) کے باہمی تعاون سے ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے ایک پُر وقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کئی علماء دین اور علاقے کے معزز شخصیات کے علاوہ نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ جن مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اُن میں مولوی امداد علی، ماسٹر غلام حسین، امام جمعہ نوگام مولوی بشیر احمد زادو، مولوی غلام حسین شگنو، شوکت حسین پرہ، محمد امین محمدڈار ،محمداسداللہ، محمد مقبول بافندہ اور غلام احمد ڈار بڈی پورہ شامل ہیں۔ مقررین نے قرآنی تعلیمات کے ایک مکمل ضابطہ حیات اور دنیائے بشریت کے محفوظ مستقبل کا راہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن سے اُنس و محبت کا اہم تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو قرآنی احکامات کے سانچے میں ڈال کر ایک صالحہ معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ایک زندہ معجزہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام کا دستور اساسی ہے، جس میں ہر زمانے کے تقاضوں سے ہم آھنگ ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ تمام انبیاء(ع) کی بعثت کا بنیادی مقصد اور تمام آسمانی صحیفوں کے نزول کا معنوی مقصد کُرہ ارض پر نظام عدل کا نفاذ ہے۔ حق و عدالت پر استوار نظام کے قیام اور ظلم و استحصال کے خاتمے کیلئے جدوجہد قرآن کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کا سب سے اہم پہلوہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حماۃ کے جنوبی علاقے الزارہ میں تکفیریوں نے دو روز قبل انتہائی بے دردی سے عوام الناس کا قتل عام کیا تکفیریوں دھشتگردوں نے یہ حملہ جمعرات کی صبح کو ایسے حال میں کیا کہ بچے اور عورتیں اپنے اپنے گھروں میں سو رہے تھے اور تکفیریوں نے گھروں میں گھس کر بستروں پر انہیں تہہ تیغ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے دسیوں جوانوں اور بوڑھوں کے علاوہ ۲۰ عورتوں اور بچوں کو شہید کیا جبکہ ۱۱۵ عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والی کسی ایک تنظیم نے بھی تاحال اس دردناک واقعے کی مذمت نہیں کی ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکہ دھشتگردوں کے حامی سعودی عرب، ترکی اور قطر وغیرہ کو اپنی مکمل حمایت جاری ہوئے ہیں اور مسلسل انہیں اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الزارہ شام کا وہ علاقہ ہے جہاں کے بسنے والے تمام لوگ علوی شیعہ ہیں۔