شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۰۲ مطلب در ارديبهشت ۱۳۹۵ ثبت شده است

یران کے بین البراعظمی میزائیل آزمائشی پرواز

یران کے بین البراعظمی میزائیل آزمائشی پرواز

تہران ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ایک اور بین البراعظمی میزائیل کی آزمائشی پرواز کی ۔نیوکلیئر معاہدہ کے بعد جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہوا ہے سلسلہ وار تجربات شروع کئے گئے ہیں ۔ بین البراعظمی میزائیل کا تجربہ تازہ ترین ہے ۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارہ ’’تسنیم ‘‘ نے جنرل علی عبداللہیٰ کے حوالہ سے خبر دی گئی ہے کہ آزمائشی پرواز کے میزائیل کا دائرہ کار دو ہزار کلومیٹر یا1250میل ہے ۔ یہ تجربہ دو ہفتہ قبل کیا گیا ۔ایران کا اصرار ہے کہ اس کے تجربے معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔ اس سے امکانہے کہ ایران اپنے بین البراعظمی میزائیل کے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے ‘حالانکہ اس کے نیوکلیئر پروگرام میںمعاہدہ کے بعد کمی کی گئی ہے ۔ معاہدہ کی وجہ سے ایران پر عائد امریکی اور بین الاقوامی تحدیدات برخواست کی گئی ہے 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali
basit ali
shahekhurasan 6-1

shahekhurasan 6-1

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali
basit ali
shahekhurasan 6-2

shahekhurasan 6-2

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیا جائے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیا جائے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

 

مئ 8, 2016 - 10:45 PM
  • News Code : 752992
  • Source : ابنا خصوصی
 
Brief

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چار شیعہ مسلمان پروفیشنلز کے بیہمانہ قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاور/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چار شیعہ مسلمان پروفیشنلز کے بیہمانہ قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے حکومتی بے حسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قراد دیا ہے۔ علامہ آغا علی رضوی، علامہ علی شیرانصاری اورمحمد علی کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 وکلا اور 2 اساتذہ کا قتل ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ظاہر کرتاہے۔ ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت کی دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی سے تساہل برتنے کا نتیجہ ہے۔ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے میں امن و امان کے قیام میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت فوری طور پر ان کی برطرفی کا اعلان کرے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا رہے جس کی بنیادی وجہ سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں پس و پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض کرایے کے چند قاتل پکڑنے سے ان واقعات کا انسداد ممکن نہیں۔اگر حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو انتہا پسند عناصر کی مکمل بیخ کنی کے لیے ملک گیر فوجی آپریشن کافوری آغاز کرے۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان249 پشاور249کوئٹہ249کراچی سمیت دیگر شہروں میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن بلاتاخیر شروع کیا جائے اورملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ملت تشیع کی چار قیمتی جانوں کے ضیاع پر جمعہ کے روز یوم سوگ منایا گیااور ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے۔علامہ ناصر عباس نے شہداء کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

الجزائر میں القاعدہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

الجزائر میں القاعدہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

 

  • News Code : 752884
  • Source : mehrnews
Brief

الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع وادی سوف میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ملا ہے جس میں 131 جنگی ہتھیار 11 میزائل، 117 کلاشنکوف کے علاوہ دیگر جنگی سامان شامل ہے۔ الجزائر کی فوج نے اس کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

.......

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔

عراق؛ فلوجہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی، کئی علاقے اور آزاد+تصویریں

 

  • News Code : 752965
  • Source : ابنا خصوصی
 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عراق فوج نے فلوجہ کے علاقے بحیرات اور روفہ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
واضح رہے کہ فلوجہ میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ، جمعرات کو شروع ہوا جب کہ اس سے پہلے عراقی فوج جنوبی فلوجہ کے علاقے البو خمیس، البو خالد، البوعاصی اور البو مناحی کو آزاد کروا چکی ہے۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رہبر انقلاب اسلامی نے معاشرے کی سماجی اور اخلاقی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیا

 

  • اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امن و امان کے بغیر لوگوں کی روز مرہ زندگی، ملک کی سائنسی ، علمی اور اقتصادی سرگرمیاں نیز حکومت نہیں چل سکتی ۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ استقامتی معیشت کے حوالے سے کوئی بھی کام اور اندرونی صلاحیتوں پر منحصر پاکیزہ معیشت کا قیام بھی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

  •  

رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بدامنی کی جڑوں کی تلاش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ، پولیس کے اعلی افسران میں کردار کی سلامتی، باریک بینی اور احساس ذمہ داری کا وجود اور وزیرداخلہ کا پدارانہ سلوک ، ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جس سے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیاد فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کے ذہنوں میں پولیس کا مثبت تصور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بے رحمی سے پاک طاقت ، اندرونی سلامتی، بروقت کاروائی، عوام سے محبت اور ان کی مدد اور قانون کی پاسداری ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے پولیس کے تصور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سینتیس سال سے جاری دشمن کی کوششوں کے باوجود ایران کی ترقی کے عمل کو بہترین اور دائمی قرار دیا اور واضح کیا کہ ، اسلامی حکومت نے عوام کی حمایت سے دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے اور ملک میں مایوسی، بد اعتمادی اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، بٹوارہ، اور پولارائزیشن ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ڈاکٹر ولایتی: ایران اور عربوں کے باہمی تعلقات کے بارے میں سعودی عرب غلط فہمی کا شکار

مئ 8, 2016 - 4:10 PM

  • News Code : 752901
  • Source : mehrnews
Brief

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس غلطی فہمی میں مبتلا ہے کہ ایران کی نسبت اس کے عرب ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں حالانکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ ہماری کوئی مشکل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس غلطی فہمی میں مبتلا ہے کہ ایران کی نسبت اس کے عرب ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں حالانکہ ہماری خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ہے۔ ولایتی نے کہا کہ ایران کی کسی بھی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے شام اور عراق میں فوجی مشیروں کی حد تک ایران کی موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پرہے لہذا شام اور عراق میں ایران کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے ۔ ولایتی نے حلب میں جاری لڑائی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس شہر کی آزادی اور اس کی تعمیر شامی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایک اھم شخص پاک میں شھید

تصویری رپورٹ؛ کراچی میں اہم شیعہ سماجی رہنما دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید

 

  • News Code : 752876
  • Source : ابنا خصوصی
 شہر قائد میں دہشت گردوں نے معروف سماجی کارکن اور سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب خرم ذکی پر ہوٹل میں تین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر خرم ذکی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کرگل میں جشن بعثت رسول(ص)، ایران سے خصوصی مہمانوں کی شرکت

کرگل میں جشن بعثت رسول(ص)، ایران سے خصوصی مہمانوں کی شرکت+ تصاویر

 

  • News Code : 752600
  • Source : ابنا خصوصی
خصوصی مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر کرگل میں سالہاے گذشتہ کی طرح اس سال بھی بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں جناب حجة الاسلام آقائی سید حسین میر واعظ ٹاون کی صدارت اور مولانا سجاد کلیم کی نظامت میں برگذار ہوئی اس محفل میں اسلامی جمہوری ایران سے آئے ہوے دو اسلامی اسکالر و سماجی کارکن نے بھی شرکت کی محفل جشن صبح دس بجے  جناب سجاد طالب علم دارالقرآن منجی گوند کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوئی  اس کے بعد استاد مطہری اسکول فوکر جناب شیخ مسلم صادقی نے نعت رسول مقبول پڑھی اور اس کے بعد جناب ایم ایل اے کرگل و آئی کے ایم ٹی کے بنیادی ممبر جناب الحاج  اصغر علی کربلائی نے تقریرکی۔ کربلائی صاحب پانچ مہینہ کے بعد مومنین سے ملے تھے اور مومنین اُن کی دلربا و سبق آموز تقریریں سُننے کے خواہاں تھے ۔ کربلائی صاحب نے بعثت ومعراج کے فلسفہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوے مومنین کو اہداف بعثت کا تذکرہ کیا  اُنہوں نے کہا حضور اکرم ۖ اپنے قوم کو بیداری  کا درس دینے کیلئے مبعوث ہوے تھے ۔ حضوراکرم ۖ  کا اولین ترجیحی کام دین وقوم سے ہمدردی ہے ۔جس کی بنا پر سارے عالم کے مستضعفین کے دل جیتنے  میں کامیاب ہوے ۔کربلائی صاحب نے ہمدردی کے نمونہ میں جان ومال فدا کرنے والے افردا کی مثال پیش کی اور مومنین سے  مالی امداد اور خمس و زکواة کی آدیگی کا مشورہ دیا ۔ جناب ا یم ایل اے نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی بہترین کارکردہ گی کا بیان کرتے ہوے کہا کہ آج کرگلی قوم کا نام پورے ہندوستا ن بلکہ ہندوستان سے باہر بھی ایک بیدار اور غیور قوم کے نام سے جانا جاتا ہے تو یہ صرف آئی کے ایم ٹی کے کارکنوں کی کارکردہ گی کا اثر ہے ۔ اس کے بعد مہمان عزیز جناب حجة الاسلام آقائی برائتی نے غیور قوم  سے خطاب کیا ۔ مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کیا اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا ۔آقائی برائتی نے کہا کہ میں نے کرگل کا نام بارہا سنا  تو تھا لیکن دیکھا کھبی نہیں تھا اور دل ہی دل میں کرگلی قوم سے ملنے کا عشق بڑھتا چلا جا رہا تھا ۔ اور آج خدا لاکھ لاکھ شکر کرتا ہوں کہ میرا  اپنا آرزو پورا ہوا ۔ مہمان عزیز نے قوم کرگل کو امام خمینی کے سچے عاشق ہونے پرمبارک باد پیش کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ امام اُمت نے حضور اکرم ۖ کی طرز زندہ گی پر زندہ گی گذاری اور جناب رسالت ماب کی طرح یتیمی میں قوم کا علمدار بننے کا شرف ملا ۔امام اُمت کا عقیدہ یہ تھا کہ جو بھی اللہ کیلئے کام کرے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے ہیں۔ مہمان عزیز نے امام حسین کی اسلام کی تئیں دی گئی قربانیوں کوہمارے لیئے نمونہ عمل بتایا گیا اور زور دار آوازوں میں لبیک یا حسین لبیک یا زھراء لبیک یا زینب لبیک یا خمینی لبیک یا خامنائی کا نعرہ لگایا جس کا جواب اہل محفل نے یک زبان ہوکر دیا ۔ اس کے بعد صدر محفل نے تمام حاضرین محفل اور مہمانوں کا شکریہ آداء کیا صدر محفل نے آئی کے ایم ٹی کے مختلف شعبہ جات ۔ بسیج امام کے جوانوں۔ بسیج زینبیہ ، بسیج روحانیون ، باقریہ ، مطہری ، جامعہ امام خمینی، جامعہ فاطمہ زھراء ، دارالقرآن زینبیہ اور کیچن کے مسولین سمیت تمام لوگوں کی دنیوی و اخروی ترقی کے بارے میں دعا کی محفل کے بعد مہمانوں نے بسیج روحانیون سے خصوصی ملاقات کی جس میں مہمان عزیز نے علما کو سب سے زیادہ معاشرہ میں رہ رہے جوانوں کے ساتھ دلچسپی لینے کی ہدایت دی اور کہا جوان نسل کی اگر تر بیت ہوجاے تو وہ ایک معاشرہ کو تبدیل کر دیتا ہے امام اُمت نے جوانوں کی مدد سے ہی ایران کو اسلامی بنادیا۔ عراق کے توسط  اور عرب کی مددسے مغربی ممالک نے ایران پر دباو ڈالنے کی جب کوشش کی تو جوانوں نے ہی اسلام اور ایران کو بچایا تھا آج ہم روحانیون کو بھی نسل جوان کے ساتھ بہت ہی قریب آنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے بعد مہمانوں نے دارالقرآن زینبیہ کے بچوں سے ملاقات کی اور پھر باقریہ کے ممبران اور مطہری کے ممبران سے ملاقات کی ان ملاقاتوں کے بعد ایران سے آئے ہوئے مہمانان بہت ہی حیران ہوئے اور داد دینے لگے۔ کہا کہ ہم آئی کے ایم ٹی کے ان کار کردیوں کو دیکھ کر بہت ہی خوش ہوئے ہیں اور واقعا یہ ایران ثانی ہے کہ جس میں کام بھی ہوبہو ایران کی طرح چل رہا ہے اس کے بعد مہمانوں کی ملاقات جناب سرپرست اعلی ٰشیخ محمد حسین ذاکری اور جناب الحاج اصغر علی کربلائی سے ہوئی ۔ اور آخر میں بسیج امام کے جوانوں سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں بسیج کو خلوص نیت کے ساتھ مزید فعالیت انجام دینے کی ہدایت دی اور آئی کے ایم ٹی کی فعالیات کو خصوصی طور ایران کے لوگوں، بزرگوں، سماجی کارکنوں اور بالاخص ولی الامر المسلمین کے دفتر میں بیان کرینگے ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali