شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۸۲ مطلب با موضوع «اخبار عالم اسلام» ثبت شده است

یہو د و نصاریٰ کے اوچھے ہتھکنڈے

 
 ڈاکٹر میاں احسان باری (پاکستان) 
تازہ ڈ    رون حملہ میں بقول امریکنوں کے طالبان کے ملاعمر کی وفات کے بعد بننے والے امیر ملا منصور ہلاک ہو گئے ہیں۔ڈرون حملے کسی بھی ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی ہیں۔کمانڈو جنرل مشرف جو ملک سے باہر جا چکا ہے نے ہی امریکہ کو اپنے اڈے افغانستان پر بمباری کرنے اور نام نہاد القاعدہ کے خاتمے کے لیے دیے تھے ۔ڈرون حملوں سے آج تک جو تخریب کار انہوں نے قتل کیے ہیں ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہ ہے۔ اب چو نکہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم چل رہی ہے اس لیے وہاں مقتدر پارٹی کوایسے واقعات سے ووٹروں میں مقبولیت پانے کا تصور موجود ہے۔مقتول پاکستان کا رہائشی معلوم ہوتاہے اور دعویٰ یہ کہ ملا منصور کو ہم نے ہلاک کیا واللہ علم بالصواب۔ہم F16لینے گئے تھے ہمیں کھرا جواب دے ڈالا گیا کہ ان کے ٹائوٹ و ایجنٹ آفریدی کو چھوڑا جائے یہ سراسر بلیک میلنگ ہے۔ریمنڈ ڈیوس انہوں نے ہم سے رہا کروالیا تھا۔ا ب انھیں ہماری کمزوری کا پتہ چل گیا ہے کہ ذرا سی آنکھ دکھائیںتوپاکستانی حکمران لیٹ کر تابعداری فرماتے ہیں اس لیے اب اس مجرم کو بھی چھڑوانا چاہتے ہیں ۔مسلمانوں کی تاریخ میں میر جعفر و میر صادق ہمیشہ ہی رہے ہیں۔اور چند لاکھ پر پاکستان میں تخریبی سر گرمیوں کے لیے ایجنٹ ڈھونڈنا کوئی مشکل کام نہ ہے جہاں 70فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوںلو گ دانے دانے کو ترستے اور بھوک پیاس بے رو زگاری سے خود کشیاں ،خود سوزیاں کرتے اورڈوب مر رہے ہوں تووہاں سے خواہ سینکڑوں ایجنٹ بھرتی کر لو یہاں تک کہ خود کش بھی تیار کر لو ۔واقعی خودکش بمبار تو ایٹم بم سے بھی خطر ناک ایجادہے جو کہ اصل ٹارگٹ پر حملہ کر سکتا ہے۔مشرقی پاکستان کو علیٰحدہ کرنے کی 1971 کی جنگ میں ہم آس لگائے بیٹھے تھے۔کہ امریکی بحری بیڑا خلیج بنگال میں ہماری امداد  کے لیے جلد پہنچ رہا ہے اور امریکنوں نے اسے سفر پر روانہ بھی کردیا ہے مگر سب سفید جھوٹ نکلا۔ہماری غلطی یہ ہے کہ ہم مسلمان ہوتے ہوئے بھی سامراجیوں یہودیوں ،بھارتیوں اورامریکنوںسے امداد لینے چل پڑتے ہیں حالانکہ واضح ہے کہ الکفر ملتاً واحدہ۔مسلمانوں کے ممالک کی آپس میں معمولی لڑائی ہویا جنگ چھڑجائے تو امریکی یہودی اسرائیلی اور بھارتی چوکور میں سے ایک گروپ ایک مسلمان دھڑے کی اور دوسرا دوسرے دھڑے کی امداد کرے گا۔تاکہ مسلمان مسلمان کا خون بہاتا رہے اور یہ ممالک آپس میںبر سر پیکار رہیں فرقوں اور سرحدی جھگڑوں میں الجھے رہیںاور مسلم امہ کا تصور اجاگر ہی نہ ہو سکے اور ہم ان کے تیل و دوسرے معدنی ذخائر پر قبضہ کرتے چلے جائیںسانپ کو جتنا بھی دودھ پلوادیں ڈنگ مارنے سے باز نہیں آئے گا۔کویت سعودیہ جنگ میں سعودیوں نے امریکنوں اور ان کے فوجیوں کو اپنی حفاظت کے لیے بلوایا تھا۔اور اپنے فوجیوں سے کوئی پچاس گنا زیادہ تنخواہ آج تک دیے چلے جارہے ہیں"اگ لین آئی سی تے گھر دی مالکن بن بیٹھی"کی طرح کوئی مانے یا نہ مانے اب وہ قابض ہوئے بیٹھے ہیںجدید ترین اسلحہ ان کے پاس ہے اور وہ روایتی طور پر آنکھیں بھی دکھارے ہیںغیرت مندمسلمانو ذرا سوچو تو سہی کہ بھلا کبھی دین دشمن بھی آپ کی امداد کر سکتے ہیں؟وہ تو پہلے  کسی دوسرے اسلامی ملک سے آپ کی جنگ کو تیز  کرنے اور طول دینے کی پلاننگ کریں گے تاکہ لڑلڑ کرہم موت کی وادیوں میں پہنچتے رہیں اور ان کا جدید اسلحہ بھی ان کے منہ مانگے داموں بکتا رہے۔سابقہ مسلم ادوار کی حکومتوں میں نو کر چاکرمحافظ مسلم بادشاہوں کو قتل کرکے خود تخت پر براجمان ہوتے رہے ہیں۔امریکی صدر باراک اوباما نے مو جودہ ڈرون حملہ کرنے پر پاکستانی احتجاج کو پرِ کاہ کے برابر بھی حیثیت نہیں دی۔ ان کے دل میں ہے کہ ہماری بلی ہمیں ہی میائوں ویسے ہمیں حکمرانوں نے ایسی بھکاری قوم بنا ڈالا ہے کہ کئی بار دھتکارے جانے کے باوجود امدادی کشکول لے کر پھر اسی در پر پہنچ جاتے ہیںہمارے ملک کے اندرونی بھکاریوں اور گداگروں کو جو شخص یا دوکاندار جمعرات کو امداد نہ دے اس کے پاس خودداری کامظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ مانگنے نہیں جاتے مگر ہمارے حکمران بھکاری کوئی انو کھی قسم سے تعلق رکھتے ہیںکہ گالیاں کھا کر بھی بد مزا نہ ہوا۔ویسے اگر حکمران سمجھ بو جھ سے کام لیں توبقول میر
؎میر کیا سادے ہیںکہ بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں
امریکن دوغلی پالیسی کا شکار بن چکے ہیںڈرون حملہ کے بعد بھی اوبامہ کا کہنا کہ پھر بھی ایسا کریں گے اور پاکستان سمیت کسی بھی جگہ حملہ کرنا ہمارا ہی حق ہے ۔سخت تکلیف دہ اور اشتعال انگیز بیان ہے۔بھاڑ میںجائے آپ کا صدارتی الیکشن ہمیں کیا لینا دینا۔آپ کا بیان کیاصدارتی امیدوارٹرمپ سے کسی صورت کم اشتعال انگیز ہے ہر گز نہیں۔ہم خود مختار ایٹمی طاقت ہیںہم سے پنگا لینے سے بالآخر آپ ہی کا نقصان ہو گا۔امریکی ہمیں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میںاپنا اتحادی بھی قرار دیتے ہیں۔اور ہمارے ذمہ لگا رکھا ہے کہ ان کو باحفاظت افغانستان سے نکل جانے کی بذریعہ مذاکرات طالبان سے اجازت کا پروانہ لے کر دیںاور خود ایسی حرکت کہ ہماری ہی سرزمین پر ڈرون حملے۔ ایسی انوکھی پالیسیوں کا خوامخوہ جو لازماً نتیجہ نکلے گاکہ افغانیوں کی سرزمین پر تمام حملہ آور ہمیشہ شکست خوردہ رہے اور حملہ آور افراد میں سے آج تک کوئی واپس  نہیں جاسکاان حالات میںہم خواہ کتنے ہی ترلے منتیں کریںطالبان نہیں مانیں گے آپ ہمیشہ دوست کے دشمن اور دشمن کے دوست بن کررہے ہیںپاکستان کو خودداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ جو سراسر سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔اسے بند کرکے امریکنوں کو احساس دلوانا چاہیے کہ ان کا کس قوم سے پالا پڑا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اہالیان فلوجہ کی زندگیاں داعش کے رحم وکرم پر

 

فرار ہونے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے سیل قائم
دبئی ۔ ۲۵؍مئی: (ایجنسی) عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی فورسز اور اس کی حامی ملیشیا کی جانب سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ کے خلاف شروع کیے گئے تازہ آپریشن کے بعد اہل فلوجہ کی زندگیاں سنگین خطرات سے دوچار ہوگئی ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق داعش نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے انہیں محفوظ مقامات پر نقل مکانی سے روک دیا ہے اور فرار کی کوشش کرنے والوں کو موت کےگھاٹ اتارے جانے کے لیے ڈیتھ سیل قائم کرتے ہوئے جنگجو سڑکوں پر پھیلا دیے ہیں۔اخبار "انڈیپنڈنٹ" کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے فلوجہ شہر کی سڑکوں اور اہم گذرگاہوں پر اپنے جنگجو پھیلا دیے ہیں جو جنگ کے باعث فرار ہونے والوں کو پکڑ کر قتل کررہے ہیں۔ اسی طرح داعش نے گھروں سے تنظیم کا پرچم اتارنے والوں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوجہ شہر کے اندر مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم تین داعشی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ داعشی جنگجوؤں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کے اندر بھی مزاحمت کار موجود ہیں۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں عراقی فوج نے اپنی حامی شیعہ ملیشیا کی مدد سے فلوجہ شہر کے الکرملہ قصبے اور اس کے آس پاس کے مقامات کو داعش سے چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں جاری جنگی توقع سے زیادہ تیزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوؤں کے حوصلے پست ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ پسپا ہو رہے ہیں۔مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق عراقی فوج اس وقت شہر کے جنوب کی سمت میں فلوجہ ڈیم سے متصل النعیمیہ کے علاقے پر قبضے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج نے شمال میں الصقلاویہ میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ توپ خانے اور ٹینکوں سے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بھرپور حملے کیے جا رہے ہیں۔درایں اثناء انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ مغربی بغداد کے قریب واقع فلوجہ شہر میں تازہ لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

صیہونی ریاست کے خلاف جامع تحریک مزاحمت کے آغاز کی ضرورت: سید حسن نصر اللہ

صیہونی ریاست کے خلاف جامع تحریک مزاحمت کے آغاز کی ضرورت: سید حسن نصر اللہ

 

  • News Code : 756368
  • Source : irib.ir
Brief

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو پورے خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف جامع تحریک مزاحمت شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی لبنان سے صیہونی فوجیوں کی ذلت آمیز پسپائی کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر ایک قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ تقریب اس بات کی گواہ ہے کہ لبنان کے عوام اسرائیل کے خلاف اپنی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں اور یہ فتح ان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ بن گئی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں کی قربانیاں نہ ہوتیں تو لبنان کو آزاد نہیں کرایا جاسکتا تھا۔

انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ صیہونی حکومت ہی خطے کی اصل دشمن اور اس علاقے کے استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پورے خطے میں ہر جگہ اسرائیل کے خلاف جامع تحریک مزاحمت شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خطے کی اقوام اور ان کی مسلح افواج متحد ہوں تو ایسی صورت میں جامع تحریک مزاحمت کا آغاز ممکن ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی وہ پوری طرح ہوشیار رہیں اور باہمی اتحاد کو برقرار رکھیں کیوں کہ اتحاد ہی میں بقا کا راز پنہاں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا محور کمزور کرنے کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے محور کو کبھی شکست نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی عرب رمضان میں یمن پر ہوائی حملے بند کردے

سعودی عرب رمضان میں یمن پر ہوائی حملے بند کردے

کیٹیگری دنیا
 Wednesday, 25 May 2016
 
سعودی عرب رمضان میں یمن پر ہوائی حملے بند کردے
 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن پر رمضان المبارک میں حملے بند کردینے چاہییں۔ بان کی مون نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی حملے بند ہونے کی صورت میں ضرورتمند افراد تک امداد پہنچانے میں مدد ملےگی ۔ بان کی مون نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے بارے میں کویت میں ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بھوک ہڑتال کی پہلی کامیابی، خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ شیعہ کلنگ پر بیدار

بھوک ہڑتال کی پہلی کامیابی، خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ شیعہ کلنگ پر بیدار

کیٹیگری پاکستان
 Wednesday, 25 May 2016
 
بھوک ہڑتال کی پہلی کامیابی، خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ شیعہ کلنگ پر بیدار
 

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے اعلی سطحی وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی کی قیادت میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے وزیر اعلی ھاوسُ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پہ آئی جی ناصر درانی ، ہوم سیکریٹری  ، ھنگو، ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور اور ھزارہ جات سے تعلق رکھنےوالے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

 ملاقات میں شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری ، انکے کیسز کی پیروی ، اھم کیسز کو ملٹری کورٹس میں بھیجنے ، شہداء کے خانوادوں کی مالی کفالت و ملازمتوں کی فراہمی ، سمیت اھم موضوعات پہ اتفاق کیا گیا ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے علامہ راجہ ناصر سے ملاقات میں ۳ روزُقبل انکو یقین دلایا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت انکی شکایت فوری دور کرے گی اور قاتلوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنائے گی اور آج وزیر اعلی پرویز خٹک کی جانب سے ھونیوالی اعلی سطحی میٹنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ھے ۔

واضح رھے کہ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس پاکستان میں دہشت گردی ، شیعہ قتل عام اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف حکومتوں کی عدم کاروائی کے خلاف گذشتہ ۱۳ مئی سے بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے ہیں۔

اس ملاقات میں صوبائی ؤزراء مشتاق غنی ، علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت کے ناصر عباس شیرازی ، اسد نقوی ، آغا اقبال بہشتی ، رکن اسمبلی آغا محمد رضا، آغا سبطین اور حسین الحُسینی بھی موجود تھے ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی

اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی

کیٹیگری لبنان
 Wednesday, 25 May 2016
 
اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی
 

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے، پچیس مئی سن دوہزار میں صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کو آزاد کرانے اور تحریک مزاحمت کی عید کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنان کے جوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل، حزب اللہ سے منھ کی کھانے کے بعد اب اگر پھر سے کسی بھی جارحیت کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے حزب اللہ کے جوان دنداں شکن جواب دیں گے- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونیوں کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی، لبنانیوں کے لئے ایک عظیم کامیابی تھی-

واضح رہے کہ پچیس مئی سن دوہزار میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے لبنان سے صیہونیوں کو نکال کر لبنان کے وسیع مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرالیا تھا- اسی مناسبت سے پچیس مئی بدھ کی سہ پہر کو، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ایک تقریب سے خطاب کریں گے-

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شام: بم دھماکوں میں درجنوں ہلاکتیں

 

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا ہے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

شام کے دو ساحلی شہروں میں پیر کو ہونے والے متعدد دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم ’داعشں‘ نے جلبہ اور تارطوس شہروں میں ہونے والے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جن علاقوں میں یہ دھماکے ہوئے وہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے حامیوں کے گڑھ تصور کیے جاتے ہیں۔

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا ہے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

تنظیم کے مطابق سات دھماکوں میں سے کم از کم دو خودکش بم حملے تھے، جن میں سے چار لاذقیہ کے شہر جبلہ میں جب کہ تین تارطوس کے علاقے میں ہوئے۔

’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ کے مطابق دونوں ہی علاقوں میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس شہر میں کتنے افراد مارے گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جبلہ میں ایک دھماکا سرکاری اسپتال کے قریب ہوا جب کہ تارطوس میں ایک دھماکا رہائشی علاقے میں کیا گیا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

یمن: خودکش کار بم دھماکے میں 40 ہلاک

 

حکام کے مطابق فوج میں بھرتی کے لیے آنے والے افراد ایک سینیئر جنرل کے گھر کے باہر قطار میں کھڑے تھے جب اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے شہر عدن میں پیر کو ایک خودکش کار بم حملے میں فوج میں بھرتی کے لیے آنے والے کم از کم 40 اہلکار ہلاک جب کہ 60 زخمی ہو گئے۔

حالیہ مہینوں میں ہونے والے اس تازہ ترین حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعشں نے قبول کی ہے۔

حکام کے مطابق فوج میں بھرتی کے لیے آنے والے افراد ایک سینیئر جنرل کے گھر کے باہر قطار میں کھڑے تھے جب اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مودی دورہ ایران میں توانائی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ کے خواہاں

 

وزیراعظم نریندر مودی کے ایران کے اس پہلے دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارت نے اپنے ذمے واجب الادا چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر کی رقم میں سے تقریباً 75 کروڑ ڈالر ایران کو ادا کیے تھے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو دو روزہ دورے پر ایران پہنچ رہے ہیں جہاں وہ دہائیوں تک سفارتی تنہائی کا شکار رہنے والے اس ملک کے ساتھ توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں ایران پر بعض پابندیاں ہٹا لی گئی تھیں اور رواں سال جنوری کے بعد سے بین الاقوامی برادری ایک بار پھر تہران سے اپنے رابطوں کو استوار کر رہی ہے۔

نئی دہلی کے مطابق توقع ہے کہ پیر کو وزیراعظم مودی ایران کے جنوبی بندرگاہ چابہار کی توسیع کے منصوبے پر دستخط کریں گے۔

بھارت اس معاہدے کے لیے خاصا سرگرم رہا ہے کیونکہ اس سے اسے وسطی ایشیا اور افغانستان تک رسائی مل سکے گی۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی متوقع طور پر پیر کو تہران پہنچ رہے ہیں اور چابہار بندرگاہ کے معاہدے پر وہ بھی دستخط کریں گے۔

ایران پر پابندیوں کے عرصے میں بھی بھارت اس ملک کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجاری تعلقات جاری رکھے ہوئے تھا اور بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود وہ ایران سے تیل خریدتا رہا۔

خبر رساں ایجنسی "روئٹرز" کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے ایران کے اس پہلے دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارت نے اپنے ذمے واجب الادا چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر کی رقم میں سے تقریباً 75 کروڑ ڈالر ایران کو ادا کیے تھے۔

یہ رقم خریدے گئے اس تیل کی قیمت ہے جو بھارت بین الاقوامی پابندیوں کے وقت ایران سے تیل حاصل کرتے ہوئے ادا نہیں کر پایا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ رقم یورو کرنسی میں ترکی کے ایک بینک کے ذریعے ادا کی جائے گی جس کی وجہ امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد بعض تجارتی اور دیگر پابندیاں ہیں جو کہ ایران کے ساتھ امریکی ڈالر میں لین دین سے منع کرتی ہیں۔

بھارت، ایران سے تیل خریدنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک اور اس کا ارادہ ہے کہ وہ ایک مالی سال میں چار لاکھ بیرل یومیہ خام تیل حاصل کرے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

گجرات میں کھلے گا ملک کا پہلا اسلامی بینک

 
جدہ کا اسلامی ڈیولپمنٹ بینک IDB ہندوستان کے گجرات میں اپنی پہلی شاخ کھولنے جا رہا ہے. یہ گجرات کو سوشل سیکٹر میں کئے جا رہے کاموں کے تحت 30 میڈیکل وین بھی دے گا.
'دی ٹائمز آف انڈیا' کی خبر کے مطابق بینک شریعت قانون کے مطابق کام کرتا ہے. بینک کا مقصد اس کے رکن ممالک کی معیشت اور سماجی ترقی کے لئے کام کرنا ہے. بینک کے 56 اسلامی ملک رکن ہیں.
پی ایم مودی کے اپریل میں کئے گئے یو اے ای کے دورے کے دوران، ہندوستان کی EXIM Bank نے IDB کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے تھے.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali