شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

افریقہ میں دھشتگردی کے سب سے بڑے حامی سعودی عرب اور قطر ہیں: کوفی عنان۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری کوفی عنان نے کومیسانامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کی تفتیش سے ثابت ہوا ہےکہ 15 دہشت گرد تنظیموں کے سربراہان 2003ء سے لے کر 2016ء تک متعدد مرتبہ قطر کا دورہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ قطری نیوز چینل ’’الجزیرہ ‘‘ قطری اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے مشرق وسطیٰ میں خلفشار پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ’’الجزیرہ ‘‘ چینل شیعہ سنی فسادات کو ہوا دی رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ افریقہ میں پائی جانے والی دہشت گردی کے سب سے بڑے حمایتی قطر اور سعودی عرب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

موصل میں ابوبکر البغدادی کی مسجد پر عراقی فوج کا کنٹرول

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے موصل کی اس مسجد کو فتح کر لیا جس میں داعش کا سرکردہ ابوبکر البغدادی تقریر کرتا تھا۔
رضاکار فورس کے کمانڈر عند الامیر رشید یار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے موصل کے علاقے الجزائر، الدرکزلیہ اور الزراعی کو آزاد کروا لیا ہے اور اس میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی پرچم لہرا دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے مرکز میں واقع مسجد جامع الکبیر کو دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔
 یار اللہ نے موصل میں عراقی فوج کی پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے داعش کے کئی ٹھکانوں پر فضائیہ حملے کئے ہیں جس میں دسیوں داعشی عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

تہران کے پلاسکو تجارتی مرکز میں شدید آتشزدگی، عمارت زمین بوس

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے مرکز اور تجارتی علاقے میں واقع 15منزلہ پلاسکو تجارتی مرکز میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی - آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فائربریگیڈ کی دو سو سے زیادہ گاڑیوں، عملے کے افراد اور امدادی کارکنوں کی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا اور چند گھنٹے تک آگ میں جھلسنے کے بعد پوری عمارت زمیں بوس ہوگئی - بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے فورا بعد ہی عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا - کہا جارہا ہے کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تیس افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو بیشتر فائر بریگیڈ کے عملے کے افراد اور امدادی کارکن ہیں - مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکوہ تجارتی مرکز کے پاس واقع دو غیرملکی سفارتخانوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے - پلاسکو تجارتی مرکز پوشاک اور ملبوسات کا ایک اہم مرکز شمارہوتا تھا یہ عمارت 54 سال پرانی تھی - مقامی حکام نے آتشزدگی کے حادثے میں ہرقسم کی تخریبی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے -

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاراچنار ایک بار پھر لہو لہو، سبزی منڈی میں بم دھماکہ، 72 افراد شہید و زخمی + تصاویر و لسٹ

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی کے مطابق پارا چنار کی عید گاہ مارکیٹ میں واقع سبزی منڈی میں دھماکا اُس وقت ہوا، جب وہاں لوگ کافی تعداد میں خریداری میں مصروف تھے۔


ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے کریٹ میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس بھی جائے وقوع پر پہنچی۔

دھماکے کے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔
اب تک کے زخمی اور شہداء کے نام


اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پارا چنار کے عید گاہ لنڈا بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ پارا چنار پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے، یہ زیادہ آبادی والا علاقہ نہیں ہے، اس علاقے کی آبادی 40 ہزار کے قریب ہے جس میں مختلف قبائل، نسل اور عقائد کے لوگ شامل ہیں، یہ علاقہ طالبان سمیت دیگر تکفیری دہشتگردوں کی ٹارگیٹ لیسٹ میں شامل ہے اسکی بنیادی وجہ اس اہم حساس پوزیشن اور شیعہ اکثریتی آبادی ہونا ہے، مگر سمجھ سے بالا تر ہے کہ دہشتگردوں کی ٹارگیٹ لسٹ پر ہونے کے باوجود ریاستی ادارے اس خطہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے مقامی قبائل کو پریشر کررہے ہیں، تاکہ وہ غیر مسلحہ ہوجائیں اور دہشتگرد اپنا ہدف حاصل کرسکیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کا وفد میانمار پہنچ گیا

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا وفد میانمار کی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی تحقیقات کے لئے راکھنی ریاست پہنچ گیا۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں عالمی میڈیا میں آنے کے بعد اقوام متحدہ کا ایک وفد ینگی لی کی قیادت میں تحقیقات کے لئے ریاست راکھنی پہنچ گیا۔ وفد 12 روزہ دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کرے گا اوران کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے گا۔ اقوام متحدہ کے مندوب ینگی لی دارالحکومت نیپیداو پہنچے جہاں انہوں نے حکمراں جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے سینئر حکام اور عسکری حکام سے ملاقات کی تاہم حکمراں جماعت کو کنٹرول کرنے والی نیشنل پارٹی کے اراکین نے اقوام متحدہ کے وفد سے ملنے سے صاف انکار کردیا اور ان کی روہنگیا مسلمانوں تک رسائی کی شدید مخالفت کی۔ ینگی لی نے مسلم اقلیتوں کو محصور کرنے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے مسلم خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنا اور معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی عالمی تحقیقات ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران میانمار کی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 65 ہزار افراد بنگلادیش جانے پر مجبور ہوئے۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

نوٹ بندی : نیپال نے خبردار کیا، کہیں عوام کا اعتماد ہی نہ اٹھ جائے

 
 
نیپال نے اپنے عوام کے پاس جمع پرانے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لیے ہندوستان سے آج پھر مدد کی درخواست کی اور کہا کہ اگر اس مسئلے کا جلد حل نہیں نکالا گیا تو نیپال عوام کا ہندوستان پر سے یقین اٹھ جائے گا۔ نیپال کے سفیر دیپ کمار اپادھیائے نے یہاں فارن کارسپونٹینس کلب میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد انہوں نے نیپالی عوام کو ہونے والی تکلیفوں کو حکومت ہند کے سامنے اٹھایا تھا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت ہند نیپال کو پوری مدد دے گی۔ مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ نیپال راشٹر بینک ، ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور نیپال کے ایک وفد کی آج ہندوستان کے وزارت خزانہ اور ریزرو بینک کے حکام سے ملاقات ہو رہی ہے جس میں نیپال میں منسوخ کردہ ہندوستانی نوٹوں کو تبدیل کرنے کے بارے میں گفتگو ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان اس معاملے میں بہت ہی بہتر ماحول میں بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیپال نے 600 کروڑ روپے کی انڈین کرنسی ڈالر دے کر خریدی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیپال راشٹر بینک میں اس وقت موجود منسوخ ہندوستانی نوٹوں کی قیمت تقریبا آٹھ کروڑ روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیپال کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دور دراز کے دیہات میں رہنے والے لاکھوں لوگوں نے ہندوستان میں کمائے گئے پانچ سے لے کر 50 ہزار روپے اپنے گھروں میں ہنگامی ضروریات کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ نیپال میں بینکاری نیٹ ورک اتنا مضبوط نہیں ہیں۔ ان کے گھروں میں رکھے فنڈز کی کل مقدار کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ نوٹ بندی کے بعد ایسے لاکھوں لوگ سڑک پر آ گئے ہیں لیکن نیپال حکومت کی مداخلت پر ہندوستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیپال کا مسئلہ حل کیا جائے گا تو نیپال کے لوگوں نے اس پر مکمل یقین کیا ہے۔
مسٹر اپادھیائے نے نوٹ بندی کی حساسیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی پورا یقین ہے کہ ہندوستان اپنی یقین دہانی کو ضرور پورا کرے گا لیکن اگر ہندوستان کی جانب سے وقت پر مدد نہیں ملی تو نیپال کی عوام کا نیپال حکومت، ہندوستان میں نیپال سفارت خانے اور حکومت ہند تینوں پر سے اعتماد اٹھ سکتا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شام میں خودکش دھماکے میں سات ہلاک

 
 
شام کے دارالحکومت دمشق میں آج ایک خودکش بم دھماکے میں سات افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے کفرسوزا کے نزدیک جہاں شام کے اہم 
سیکورٹی ادارے واقع ہیں ،خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
 
اس دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایران کے سابق صدر کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

ایران کے سابق صدر کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  شام کے صدر بشار اسد نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت جانگداز پر تعزیت پیش کی ہے- 
شام کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسجانی نے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے شاہی حکومت کی خفیہ پولیس ساواک کی جیلوں میں برسہابرس ایذائیں برداشت کیں اور انہیں جیلوں میں سخت ترین شکنجے دیئے گئے لیکن ان کے پائے ثبات میں لرزش پیدا نہیں ہوئی- 
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے اور ایران کے اسلامی نظام کے مفادات اور مصلحتوں کے دفاع کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا- 
شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو ایرانی عوام کی سربلندی اور آزادی کے لئے کوشش کرنے والے ایک مجاہد کے طور پر یاد کیا جاتا رہا ہے- 
لبنان کے صدر میشل عون نے بھی ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے لبنان کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ پر ہمیشہ زور دیا- 
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کر کے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی- جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے اپنے پیغامات میں آیت اللہ رفسنجانی کو ایک تجربے کار اور دور اندیش سیاسی رہنما قرار دیا- 
آرمینیا کے صدر سرژ سرکیسیان نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آرمینیا کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی یاد ہمیشہ باقی رہے گی- 
الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے بھی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی نے امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کو مستحکم بنانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے- 
افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی- جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے بھی اپنی حکومت اور جنوبی افریقہ کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے- 
جنوبی افریقہ کے صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے لئے آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کی طویل خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ افریقی ملکوں خاص طور پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ایران کے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کے بانی تھے- انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے عوام اس سانحے پر ایران کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں- 
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کو تعزیت پیش کی- انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح کے دیرینہ ناصر و یاور آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے- 
ہندوستان کے بھی علمائے کرام نے منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو تعزیت پیش کی- 
مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا کلب جواد نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنی پوری بابرکت عمر طاغوت کے خلاف جدوجہد اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کے تحفظ میں گذاری اور بلاشبہہ وہ اسلامی انقلاب کا گرانقدر ذخیرہ تھے، جنھوں نے امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور ان کے فرامین کی پیروی سے ایک لحمے کے لئے بھی دریغ نہیں کیا- 
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور کرگل کے بھی علماء نے بھی الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال ک رکے ایرانی قیادت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے-

۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کینیڈا کے ۳۰ سالہ جوان نے مشہد مقدس میں دین اسلام قبول کر لیا

 

 

  • News Code : 801010
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

کینیڈا کے ۳۰ سالہ جوان ’’جاناٹن کلارک‘‘ نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع حرم امام رضا علیہ السلام میں شرف یاب ہوتے ہی اسلام قبول کر لیا اور کلمہ شہادتین کو اپنی زبان پر جاری کر کے اپنا نام ’’محمد‘‘ انتخاب کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا کے ۳۰ سالہ جوان ’’جاناٹن کلارک‘‘ نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع حرم امام رضا علیہ السلام میں شرف یاب ہوتے ہی اسلام قبول کر لیا اور کلمہ شہادتین کو اپنی زبان پر جاری کر کے اپنا نام ’’محمد‘‘ انتخاب کیا۔

’’محمد‘‘ نے دین اسلام کے بارے میں اپنی آشنائی کے سلسلے میں کہا: کینیڈا اسکلول میں میرے ایک ایرانی ہم جماعت نے مجھے اپنے کردار اور اخلاق سے اتنا متاثر کیا کہ میں اسلام کے بارے میں ریسرچ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ اور جب میں نے اسلام کے بارے میں مطالعہ کیا تو مجھے دین اسلام کی کشش نے اپنی طرف جذب کر لیا۔

انہوں نے کہا: میرے ہم جماعت نے آسمانی کتاب قرآن کا مجھے تعارف کرایا اور اس کے بعد میں نے قرآن کا مکمل مطالعہ کیا تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ کتاب ہر چیز کے بارے میں کتنی خوبصورتی اور فصاحت و بلاغت سے گفتگو کرتی ہے۔ اس کے بعد میں نے اسلام کے بارے میں دیگر کتابوں کا بھی مطالعہ کیا اور میں نے ارادہ کر لیا کہ میں مسلمان ہو جاوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اربعین حسینی (ع) کی فضیلت

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید الشہداء علیہ السلام کے اربعین (چہلم) کی تکریم و تعظیم اور سوگواری کی دلیل، امام حسن عسکری علیہ السلام سے منقولہ روایت ہے جہان آپ(ع) نے فرمایا ہے:
مؤمن کی نشانیان پانچ ہیں: ... اور زیارت اربعین کی تلاوت ہے۔
امام صادق علیہ السلام نے صفوان بن مہران جمّال کو زیارت اربعین، سکهائی ہے جس میں اربعین کی تکریم و تعظیم پر تأکید فرمائی ہے۔
شیخ طوسی، مصباح المتہجد، ص 788- 789
قدیم شیعہ منابع کے مطابق "اربعین" کی اہمیت دو وجوہات کی بنا پر قابل توجہ ہے:
1۔ اس روز فرزندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ، شام میں یزید بن معاویہ بن ابی سفیان کی اسارت سے آزاد ہوکر مدینہ کی طرف لوٹے تھے۔
2. اسی روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے مشہور و معروف صحابی حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضوان اللہ تعالی علیہ نے کربلا میں حاضر ہوکر قبر سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کی تھی۔
 
اربعین کے بارے میں علماء کی رائے
شیخ مفید، شیخ طوسی اور علامہ حلّی (قدس سرہم) اس سلسلے میں رقمطراز ہیں:
20 صفر کا دن وہ دن ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام شام سے مدینہ منورہ کی طرف لوٹا؛ اور اسی روز رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے صحابی حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کی نیت سے مدینہ سے کربلائے معلی مشرف ہوئے اور جابر پہلی شخصیت ہے جنہوں نے قبر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی۔
رضی الدین علی بن یوسف مطہر حلی، العدد القویہ، ص 219
اور سید ابن ‏طاؤس نے «اقبال الاعمال» میں، علامہ حلی کتاب «المنتہی» میں، علامہ مجلسی نے کتاب «بحارالانوار» کے باب "مزار" میں، شیخ یوسف بحرانی نے کتاب «حدائق»، حاجی نوری نے کتاب «تحیة الزائر» میں اور شیخ عباس قمی نے اپنی کتاب مفاتیح میں ـ سب نے ـ شیخ طوسی کے حوالے سے نقل کیا ہے:
اربعین اور زیارت امام حسین علیہ‏السلام کا دو نامون کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔ ان میں سے ایک نام «عطیة بن عوف کوفی» کا ہے جو امام حسین علیہ السلام کے پہلے چالیسویں پر کربلا مشرف ہوئے اور امام علیہ السلام کے مرقد منور کی زیارت سے مستفیض ہوئے۔
 
جس وقت امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نیزے پر اور اہل بیت علیہم السلام کو اسیر کرکے شام لے جایا گیا؛ اسی وقت سے کربلا میں حاضری کا شوق اور امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کا عشق دسترس سے بالکل باہر سمجها جاتا تها؛ کیونکہ اموی ستم کی حاکمیت نے عالم اسلام کے سر پر ایسا دبیز سیاہ پردہ بچها رکھا تها کہ کسی کو یقین نہیں آسکتا تها کہ ظلم کا یہ پردہ آخر کا پهاڑا جاسکے گا اور کوئی نفاق کے اس پردے سے گذر کر سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا میں حاضری دے سکے گا۔ مگر امام حسین علیہ السلام کی محبت کی آگ اس طرح سے ان کے عاشقوں کے قلب میں روشن تھی کہ اموی اور عباسی طاغوتوں کی پوری طاقت بھی اسی گل نہ کرسکی۔
جی ہاں! یہی محبت ہی تو تھی جو عاشق اور دلباختہ انسانوں کو کربلا تک لی گئی اور امام شہداء علیہ السلام کی شہادت کے چالیس روز نہیں گذرے تھے کہ عشق حسینی جابر بن عبداللہ انصاری کو کربلا کی طرف لے گیا۔
جابر جب کربلا پہنچے تو سب سے پہلے دریائے فرات کے کنارے چلے گئے اور غسل کیا اور پاک و مطہر ہوکر ابو عبداللہ الحسین علیہ السلام کی قبر منور کی طرف روانہ ہوئے اور جب پہنچے تو اپنا ہاتھ قبر شریف پر رکھا اور اچانک اپنے وجود کی اتہاہ سے چِلّائے اور بے ہوش ہوگئے اور جب ہوش میں آئے تو تین بار کہا: یا حسین! یاحسین! یا حسین اور اس کے بعد زیارت پڑھنا شروع کی۔
 
اربعین کے روز زیارت امام حسین علیہ السلام پر تأکید

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali