شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

کیلی فورنیا میں آگ، 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

 
Wed 17 Aug 2016, 12:24:43
 
 
لاس اینجلس، 17 اگست امریکہ کے جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہاں کے 82 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آگ نو ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔
ایک افسر نے کہا کہ کیجن درہ علاقے میں آگ پر قابو پانے کے لئے 700 فائربریگیڈ گاڑیوں کو لگایا گیا ہے
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستانی وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے دوران مخالف فریق کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب آف شورکمپنیاں بنائی گئیں اُس وقت حسن نوازاورمریم نوازکم عمرتھے، نوازشریف نے غلط بیانی کی کہ سعودی عرب میں اسٹیل مل فروخت کرکےلندن میں فلیٹ خریدے گئے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے کا غذات نامزدگی میں آف شور کمپنیاں ظاہرنہیں کیں،وزیراعظم ہی آف شور کمپنیوں کے اصل مالک ہیں،انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پارک لین میں 1993 اور1995 میں فلیٹس خریدے گئے،یہ بیان غلط ہے سعودی عرب میں اسٹیل مل فروخت کرکےلندن میں فلیٹس خریدے،ان تمام ذاتی معاملات کی وضاحت کے لئے وزیراعظم نےسرکاری ٹی وی کاپلیٹ فارم استعمال کیا۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر میں فوجی قافلے پر حملہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاک متعدد زخمی

 

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیرکے ضلع بارا مولا کے علاقے خواجہ باغ میں ہندوستانی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین ہندوستانی فوجی ہلاک اورپانچ فوجی افسران زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حملے کے بعد فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ حملہ آورں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ہندوستان: یوم آزادی کی مناسبت سے اس ملک کے صدر جمہوریہ کا پیغام اور وزیر اعظم کا خطاب

 

 

  • News Code : 772084
  • Source : sahar
Brief

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اس ملک کے یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جہاں مختلف حکام نے اپنے ملک کا قومی پرچم لہراتے ہوئے سلامی دی اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے اپنے ملک کے ستّرویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پیغام میں ہندوستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک میں انصاف، مساوات، بھائی چارگی اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔

ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے اپنے ملک کے ستّرویں یوم آزادی کی مناسبت سے قوم کے نام ایک پیغام میں ہندوستان میں انصاف، آزادی، مساوات اوربھائی چارگی کے چار ستونوں پر تعمیر کی گئی جمہوریت کو مضبوطی سے آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ ہندوستان کے صدر نے کہا کہ قومی اقدار کے خلاف کمزور طبقات پر ہوئے حملے تشویشناک ہیں جن سے سختی سے نمٹے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اپنی تیز رفتار اقتصادی ترقی کا عمل جاری رکھے گا۔

پرنب مکھرجی نے کہا کہ انّیس سو سینتالیس میں جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی تو کوئی یقین نہیں کر رہا تھا کہ اس ملک میں جمہوریت باقی رہے گی مگر سات عشرے گزر جانے کے باوجود، ہندوستان کے سوا سو کروڑ عوام اس قسم کی پیش گوئی کو غلط ثابت کر رہے ہیں کہ ہندوستان میں جمہوریت باقی نہیں رہے گی۔

دوسری جانب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ملک کے ستّرویں یوم آزادی پر اپنے خطاب میں ہندوستانی قوم کو مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ہندوستان تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ان کے ملک کی ترقی کا یہ عمل بدستور جاری رہے گا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پڑوسی ملک پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے تعلق سے کہا کہ نئی دہلی کی حکومت علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تعاون کے فروغ کی خواہاں ہے۔ انھوں نے ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع اور علاقائی تعاون میں بعض ملکوں کے درمیان پائی جانے والی یکسوئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان چابہار کے منصوبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی بنیاد پر ایک سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہا ہے اور وہ اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اس ملک کے یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جہاں مختلف حکام نے اپنے ملک کا قومی پرچم لہراتے ہوئے سلامی دی اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مکہ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیر

 
 
مکہ المکرمہ: دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل مکہ مکرمہ میں آئندہ سال عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ ہوٹل جسے ابراج کدائی کا نام دیا گیا ہے، 10 ہزار کمروں پر مشتمل ہو گا جبکہ یہ 14 لاکھ اسکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہو گا۔ دس ہزار کمروں کے ساتھ ساتھ اس ہوٹل میں 70 ریسٹورنٹس، ایک بڑا شاپنگ مال اور پرتعیش بال روم بھی ہو گا۔ اس ہوٹل کی تعمیر پر سعودی حکومت کی جانب سے 3.5 ارب ڈالرز (تین کھرب 65 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) خرچ کیے جائیں گے۔ اس ہوٹل کی تعمیر کے لیے سرمایہ سعودی وزارت خزانہ نے فراہم کیا جبکہ اس کا ڈیزائن ایک بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے۔ یہ ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی مسجد، مسجد الحرام سے دو کلو میٹر دور واقع ہو گا جہاں حج یا عمرہ کے لیے ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے آتے ہیں۔ یہ ہوٹل عوام کے لیے کھولا جائے گا مگر اس کی پانچ منزلیں سعودی شاہی خاندان کے لیے مخصوص ہوں گی۔ یہ ہوٹل اتنا بڑا ہو گا کہ اس کے حجم کے سامنے بیشتر شہر یا قصبے بھی چھوٹے محسوس ہوں گے۔ اس ہوٹل میں 12 ٹاورز ہوں گے جن میں سے 10 میں 4 اسٹار ہوٹل کی آسائشات فراہم کی جائیں گی جبکہ دو میں فائیو اسٹار سہولیات ہوں گی اور وہ اہم افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔
 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

لال قلعہ سے مودی نے بلوچستان، گلگت اور پی او کے کا نام لے کر پاکستان پر شکنجہ کسا


 
نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لال قلعہ کی فصیل سے بلوچستان، پاک مقبوضہ کشمیر اور گلگت کے لوگوں سے براہ راست بات چیت کرکے دہشت گردوں کو سرپرستی دینے کے خلاف پاکستان کو سخت پیغام دیا۔
 
مسٹر مودی نے 70 ویں یوم آزادی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان، پاک مقبوضہ کشمیر اور گلگت کے علاقوں کا براہ راست ذکر کیا۔
 
یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے ان علاقوں کے لوگوں سے براہ راست بات چیت کی ہے۔
۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

گائے ذبح کرنے کے شبہے میں دو افراد پر تشدد

 
 
آندھرا پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے دو دلت رشتے 
داروں کو گائے ذبح کرنے کے شہبے میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
 
پولیس کے مطابق 50 افراد پر مشتعل ہجوم نے دلت ذات سے تعلق رکھنے والے دو رشتہ دار موکتی الیشا اور وینکیتیشور راؤ کو پیر کے روز درخت سے باندھ کر اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں مردہ گاؤں کی کھال اتار رہے تھے۔
آندھرا پردیش کے مقامی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لنکا انکھا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جب گاؤں والوں نے موکتی الیشا اور وینکیتیشور راؤ کو مردہ گائے کی کھال اتارتے ہوئے دیکھا تو وہ سمجھے کہ وہ زندہ گائے کو ذبح کر رہے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہجوم نے جذبات میں آ کر موکتی الیشا اور وینکیتیشور راؤ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس واقعے کے بعد اب تک سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کل جماعتی اجلاس: پاکستان پر سخت ہوئے PM مودی؛ کہا PoK ہندوستان کا حصہ

 
نئی دہلی،12اگسٹ(ایجنسی) کشمیر پر جمعہ کو ہوئے کل جماعتی اجلاس میں پی ایم مودی نے پاکستان کو سخت پیغام دیا. پی ایم مودی نے کہا کہ اب پاکستان کو پی او اور بلوچستان میں ظلم پر جواب دینا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہندوستان قوانین پر عمل کرتا ہے، اس لیے پاکستان کو اسے کمزوری نہیں سمجھنی چاہئے. وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے قبضے والا کشمیر (پی او کے) جموں و کشمیر کا لازمی حصہ ہے.
پہلی بار بلوچستان کے مسئلے پر وزیر اعظم نے کہا کہ پی او اور بلوچستان میں ظلم پر اب پاکستان کو جواب دینا ہوگا. وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے ملک کے شہریوں پر بھی بم برساتا ہے.
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں ماحول خراب کر رہا ہے. انہوں نے کہا، 'کشمیر میں سرحد پار دہشت گردی سے بھاری نقصان ہو رہا ہے. جموں و کشمیر کے واقعہ سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے. اس تشدد سے سب سے زیادہ غریب متاثر ہوئے ہیں. کشمیر تشدد کا حل امن سے نکلنا چاہئے. ' وزیر اعظم نے کہا کہ ہر کشمیری جمہوریت میں اعتماد رکھتا ہے. پی ایم مودی نے کہا، 'ہم کھلے خیالات والے ہیں اور ہمارے دروازے کھلے ہیں.'
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر وادی میں ماحول پرامن کرنا ضروری: کانگریس

 
نئی دہلی،12اگسٹ(ایجنسی) کانگریس نے کشمیر وادی کی موجودہ صورت حال کو انتہائی دباؤ اور المناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وہاں امن بحالی کے لئے شہریوں کے زخموں پر مرہم لگانے اور تحریک کر رہے لوگوں سے بات چیت کرکے کی ضرورت ہے.
کانگریس کے سینئر لیڈر  غلام نبی آزاد نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں کانگریس کی طرف سے سب سے پہلے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنی بات رکھی اور کہا کہ وہاں کے حالات میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے.
صورت حال کو معمول بنانے کی ذمہ داری حکومت کی بتاتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس سمت میں حکومت کی طرف سے جو بھی مثبت اقدامات کئے جائیں گے کانگریس اس کی حمایت کرے گی.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی منائے جانے پر ہندوستان کو تشویش

 

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف تنظیمیں چودہ اگست کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی منانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کم سے کم پچیس مقامات پر پاکستان کا یوم آزادی منائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے سیکورٹی فورس سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین نامی کشمیری گروہ کے کمانڈر برھان وانی کے قتل کے بعد سے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

ہندوستانی حکام نے ایک بار پھر کشمیر میں موبائل فون سروع معطل کر دی ہے اور لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں کم سے کم پینسٹھ افراد مارے جا چکے ہیں۔ سات ہزار کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے جن میں سیکورٹی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali