شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

یمن میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں: اقوام متحدہ

 

 

جنیوا، 5 اگست (یو این آئی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج اور حوثی باغی دونوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ایک طرف اتحادی افواج شہریوں پر جان بوجھ کر حملے کر رہی ہے تو دوسری طرف حوثی باغی عام لوگوں کو ڈھال کی طرح استعمال کر کے ان کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے جان بوجھ کر ایک گھر پر فضائی حملہ کیا، جس میں چار بچوں کی موت ہو گئی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

دنیا کے جغرافیائی نقشہ کے ایپ سے فلسطین کا نام ہٹانے پر گوگل کی نکتہ چینی

 


دبئی، 6 اگست (یو این آئی) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے عالمی نقشہ ( میپ) ایپ سے فلسطین کا نام ہٹا کر وہاں اسرائیل لکھ دیا ہے، جس کی دنیا بھر میں شدید تنقید ہو رہی ہے۔
فلسطین کی صحافی تنظیم نے اسے فلسطین کو ہمیشہ کے لئے مٹانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔
گوگل نے اسرائیل کی منصوبہ بندی کے مطابق آنے والی نسلوں کو گمراہ کر کے ایک جائز ملک کے طور پر اپنے نام کو ثابت کرنے کے لیے ایسا کیا ہے۔
۲ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکہ اپنے دو اہم اتحادی شیطانی ممالک اسرائیل اور سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ عالمی سطح پر اپنے دو اہم اتحادی شیطانی ممالک اسرائیل اور سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے اور ان کے جرائم کو عالمی سطح پر چھپانے کی ناپاک کوشش کرتا رہتا ہے لیکن اب امریکہ اپنی 28 صفحات کی رپورٹ میں سعودی عرب کے ان بھیانک جرائم کو بھی چھپانے کی کوشش کررہا ہے جو امریکی عوام پر کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج امریکہ نائن الیون کے سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کے وہ 28خفیہ صفحات منظرعام پر لانے جا رہا ہے جن میں مبینہ طور پر دہشت گردی کے اس واقعے میں سعودی کرداراور سعودی حکومت اور دہشت گردوں کے روابط کو بے نقاب کیا گیا ہے۔نائن الیون کے واقعے کی تحقیقات کے لیے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی تحقیقاتی رپورٹ 2002ءمیں شائع کر دی گئی تھی مگر اس رپورٹ کے 28صفحات خفیہ رکھے گئے تھے، جن میں امریکی حکام کے بقول سعودی کردار کے متعلق انکشافات موجود ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین و دیگر حلقوں کی طرف سے ان صفحات کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس پر بالآخر آج اوبامہ انتظامیہ یہ کام کرنے جا رہی ہے۔ سی این این کا کہنا ہے کہ اب تک ان صفحات کو اس لیے خفیہ رکھا گیا تھا کہ سعودی عرب امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور امریکہ اسے ناراض نہیں کرنا چاہتا تھا۔سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں اس لیے حالیہ چند مہینوں میں ان کی طرف سے امریکی حکومت پر شدید دباﺅ بڑھ گیا تھا کہ ان صفحات کو منظرعام پر لایا جائے۔ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے ان صفحات میں رد و بدل کرکے انہیں قابل اشاعت بنایا ہے تاکہ سعودی عرب کو زیادہ غصہ نہ آئے۔ صفحات میں ضروری تبدیلیوں کے بعد امریکی انٹیلی جنس حکام، سکیورٹی فورسز اور محکمہ داخلہ نے انہیں شائع کرنے کی منظوری دے دی ہے جو آج کسی بھی وقت منظرعام پر لائے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان 28 صفحات کی اشاعت کے معاملے سے ظاہر ہوگیا ہے کہ امریکہ خود اپنے عوام سے بھی حقائق کو چھپا رہا ہے اور سعودی عرب کے دہشت گردانہ اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شہر فلوجہ میں ایک ہزار سے زائد دھشتگرد ہلاک

شہر فلوجہ میں ایک ہزار سے زائد دھشتگرد ہلاک

 

  • News Code : 760816
  • Source : irib.ir
Brief

عراق کے مغربی شہر فلوجہ کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مغربی شہر فلوجہ کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فلوجہ شہرکو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے کمانڈر میجرجنرل عبدالوہاب الساعدی نے جمعے کو الحدث ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تیئیس مئی سے فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران صرف جنوبی محاذ پر ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں -

عراقی فوج نے اس وقت فلوجہ شہر کے مرکزی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے اور شہرکی انتظامیہ کی عمارت پربھی عراق کا پرچم لہرا دیا ہے -

دوسری جانب صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ ہادی رزیج نے بھی کہا ہے کہ رمادی شہر کے شمالی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے-

رمادی شہر جو پہلے ہی داعش کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہے اب اس کے شمالی مضافاتی علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی جمعرات سے شروع ہوگئی ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ

 

  • News Code : 760795
  • Source : shafaqna
Brief

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اس کی ایٹمی تنصیبات پر ہوائی حملے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پیونگ یانگ کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہوائی حملوں کا منصوبہ تیار کر رہا ہے - شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کو دشمنانہ تصور کیا جائے گا اور پیونگ یانگ نے ایسے ہر قسم کے اقدام کا مناسب جواب دینے کے لئے خود کو تیار کر لیا ہے-

شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے بعض علاقوں پر بمباری کر کے اس کی ایٹمی توانائیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے-

گذشتہ مہینوں کے دوران پیونگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں شمالی کوریا پرحملے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

 

  • News Code : 760799
  • Source : jang
Brief

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طور خم بارڈ ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین گزرگاہ شمار ہوتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے سبب پچھلے پانچ دن سے بند ہے۔ دونوں ملکوں کے تاجروں اور ٹرک مالکان نے احتجاج اور سرحد کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں تاکہ ٹرکوں میں لدے سامان کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طور خم بارڈر کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملکوں کے تین سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پر گیٹ کی تنصیب کے معاملے کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے وہ تمام تعمیرات اپنے علاقے میں انجام دے رہا ہے۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

گلبرگہ کی تاریخی عمارت ہفت گنبد کے پاس شراب خانہ کھولنے کی اجازت، عوام کا احتجاج

 

گلبرگہ ، ۱۵؍جون: (ایجنسی) گلبرگہ کی تاریخی عمارت ہفت گنبد کے دامن میں ایک شراب خانہ کھلنے جا رہا ہے۔ مقامی عوام اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ شراب خانہ گنجان آبادی کے درمیان میں کھولا جا رہا ہے۔ اس کی مخالفت میں منتخب عوامی نمائندے بھی اتر آئے ہیں۔شراب کو ہرمعاشرے میں برا تصور کیا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی حساس جگہ پر اگر شراب خانہ کھلے گا تو اپنے ساتھ کیا کیا برائیاں لائے گا، اس کا حکومت کو اندازہ نہیں ہے ۔قانون کی دھجیاں کس طرح سے اڑائی جا سکتی ہیں۔ کس طرح سے قانون کو بالائے طاق رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی مثال گلبرگہ کے تاریخی ہفت گنبد پر دیکھی جا سکتی ہے۔اس عمارت میں آئندہ چند دنوں میں یہاں ایک شراب خانہ کھل سکتا ہے۔اس پیلی عمارت کے روبرو ہی 60 فٹ سے کم فاصلے پر ایک ہاسپٹل اورآرکیا لو جیکل سروے آف انڈیا کے تحت آنے والی عمارتیں سات گنبد ہیں۔سو فٹ کی دوری پر ایک اور ہاسپٹل ہے۔ سو میٹر کی دوری پر ہی دو دو مسجدیں اور اقلیتی تعلیمی ادارہ نیشنل کالج ہے۔اس پیلی عمارت کے پیچھے ایک مندر بھی ہے۔ سب سے خاص بات یہ کہ یہ ایک گنگا جمنی تہذیب والا گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔اس کے باوجود حکام نے یہاں پر شراب خانہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے خلاف مقامی لوگ سخت احتجاج کر رہے ہیں۔مقامی منتخب عوامی نمائندے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شراب خانہ کے اجازت نامے کو منسوخ کرانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

جموں: مذہبی مقام میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد ہنگامہ، انٹرنیٹ اور موبائل خدمات متاثر

 


ذہنی طور پر الجھا ہوا شخص کی جانب سے ایک قدیم مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ اور ناپاک کئے جانے کے بعد سے شہر میں شروع ہوئے احتجاجی مظاہروں کے بعد جموں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بدھ کو معطل کر دیا گیا. پولیس حکام کے مطابق، جموں کے طور نگر میں واقع قدیم مندر کو منگل کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد شہر میں احتجاج شروع ہو گیا. اس واقعہ کے بعد کل سے ہی شہر میں کشیدگی پھیلی ہے. تاہم، اب حالات آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں.

معلومات کے مطابق، جموں کے روپنگر اور جانیپر علاقے میں اس واقعہ کو لے کر کشیدگی کے بعد فی الحال حالات پر قابو پا لیا گیا ہے. پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر رکھی ہے اور لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے.

جموں کے ڈپٹی کمشنر سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت، ہم نے صورتحال کے معمول ہونے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایران،عراق، ہندوستان ،پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان کا پہلا روزہ

ایران،عراق، ہندوستان ،پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان کا پہلا روزہ

 

  • News Code : 758716
  • Source : islamtimes
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، ہندوستان ، پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، ہندوستان ، پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران میں شعبان المعظم کے 30 دن پورے ہوگئے جس کے بعد آج بروزمنگل رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں بھی کل رات چاند ںظر آگیا اور وہاں کی ہلال کمیٹیوں نے آج رمضان المبارک کی پہلی تاریح کا اعلان کرددا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اقتصادی ترقی کی شرح میں ہندوستان چین سے آگے

اقتصادی ترقی کی شرح میں ہندوستان چین سے آگے

 

  • News Code : 758390
  • Source : ۔
Brief

اقتصادی ترقی کی شرح کے لحاظ سے ہندوستان چین سے آگے نکل گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی اقتصادی اور مالیاتی کارکردگی کے بارے میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران چین کے مقابلے میں ہندوستان کی شرح نمو زیادہ رہی ہے۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ کی آخری سہ ماہی کے دوران ہندوستان کی ناخالص قومی پیداوار، سات اعشاریہ دو فی صد تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی ناخالص قومی پیداوار چھے اعشاریہ سات رہی ہے۔

دوسری جانب روزنامہ فائنانشل ٹائمز نے ہندوستان کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بہت سے ہندوستانی رائے دہندگا ن وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہر ماہ دس لاکھ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali