- News Code : 749654
- Source : irib.ir
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ خود مختار ملکوں کو ایک دوسرے کے زیادہ سے زیادہ قریب آنا اور بعض سامراجی طاقتوں کی رخنہ اندازیوں کے باوجود اپنے باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ خود مختار ملکوں کو ایک دوسرے کے زیادہ سے زیادہ قریب آنا اور بعض سامراجی طاقتوں کی رخنہ اندازیوں کے باوجود اپنے باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہئے۔
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اتوار کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تہران اور پریٹوریا کے درمیان مختلف سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں تعاون میں توسیع پر زور دیا۔ آپ نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کی اس وقت کی نسل پرست حکومت سے رابطہ منقطع کر لئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تقریبا ایک ہی وقت میں صہیونی حکومت اور جنوبی افریقہ کی اپارتھائیڈ حکومت، دونوں سے رابطہ منقطع کیا تھا-