شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

زیبنبیہ علاقہ میں انفجار 55 شھید

شام؛ دمشق کے علاقے زینبیہ میں کار بم دھماکہ، ۵۵ افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

 

  • News Code : 749811
  • Source : ابنا خصوصی
دمشق کے علاقے زینبیہ میں کار بم دھماکے کے باعث ۵۵ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دار الحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں ایک چیک پوسٹ پر ہوئے کار بم دھماکے میں تاحال ۱۵ افراد کے شہید اور ۴۰ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

موصولہ رپورٹوں میں حرم حضرت زینب(س) سے سات سو میٹر کے فاصلہ پر ہوئے اس بم دھماکے میں شدید جانی نقصان ہونے کی اصلی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جس مقام پر دھماکہ کیا گیا وہاں اطراف میں رہائشی مکانات موجود تھے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امام خامنہ ای کا اسلامی تھذیب پر زور

امام خامنہ ای نے اسلامی تہذیب کے فروغ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا

 

  • News Code : 749868
  • Source : irib.ir
Brief

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی تہذیب کے فروغ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترقی کے اسلامی ایرانی نمونہ سینٹر کی سپریم کونسل کے ارکان سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی تہذیب، کشور کشائی کا نام نہیں بلکہ قوموں کے، اسلام سے نظریاتی اثرات قبول کرنے کا نام ہے۔

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی تہذیب کے احیا کو ایران کے اسلامی انقلاب کا مقصد قرار دیا اور عالمی ترقی کے غلط اور ناکارہ نمونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، ترقی کا نیا اسلامی ایرانی نمونہ پیش کئے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔

آپ نے ترقی کے اسلامی ایرانی نمونے کی تیاری کو ایک انقلابی اور جہادی اقدام قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ترقی کے اسلامی ایرانی نمونے کی تیاری میں اسلامی نظریات اور دینی مدارس کی بھرپور گنجائشوں سے فائدہ اٹھانے، علمی توانائی سے کام لینے اور تبادلہ خیال کا سلسلہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

نواز شریف استعفی دیں

 
 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پنامہ پیپر لیک معاملے میں نام آنے کے پیش نظر استعفی دینا ہوگا۔
پاکستانی اخبار ’ایکسپریس ٹربیون‘میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پارٹی کی 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہاں ایف -9 پارک میں کل ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا، ’’میاں صاحب (نواز شریف) آپ کو جانا ہوگا۔
ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اباما مزید فوج کو شام بھیجیں گے

 
 
امریکی عہدیداروں نے اتوار کو کہا کہ صدر براک اوباما داعش کے خلاف برسرپیکار حزب مخالف کے جنگجوؤں کی مدد کے لیے 250 امریکی فوجی شام بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر اوباما اس بارے میں باضابطہ اعلان پیر کو  جرمنی کے شہر ہینوور میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں ان کے ایک ہفتے پر محیط دورے کا آخری قیام ہے جس دوران انہوں نے داعش کے خطرے کے متعلق جرمن، برطانوی اور سعودی رہنماؤں سے بات چیت کی۔

ان اضافی امریکی فورسز میں طبی اور انٹیلی جنس اہلکار شامل ہوں گے جس کے بعد شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 300 ہو جائے گی۔
ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اب پردہ اٹھتاہے

بزرگترین مخفی کاری؛ پروژه مشترک آمریکا و عربستان سعودی + عکس

نشریه هفتگی انگلیسی The Week قصد دارد در جدیدترین شماره خود با انتشار کاریکاتوری از حملات یازده سپتامبر به نقش آل‌سعود در این ماجرا بپردازد.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

یمنی مقاومت

تئاتر مقاومت یمنی‌ها مقابل تجاوزگری رژیم سعودی + عکس

یک انجمن فرهنگی در استان حجه یمن با برگزاری تئاتری که با استقبال پرشور مردم مواجه شد ایستادگی و مقاومت مردم و رزمندگان مقابل تجاوزگری رژیم سعودی را ستود.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شھادت حضرت زینب سلام اللہ علیھا

آخرین مطالب صفحات فرهنگی

نوشتاری از آیت الله صافی گلپایگانی

قهرمان عرصه صبر و شهامت...

آیت الله العظمی صافی گلپایگانی در نوشتاری به مناسبت سالروز وفات حضرت زینب(س) تاکید کردند: تصور اینکه اگر او نبود تاریخ چگونه ورق می‌خورد بسیار وحشت‌انگیز است.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

حکومت کی دھشتگردی

 
شہر حیدرآباد میں ٹرافک پولیس کی طرف سے موٹر سیکل چلانے والوں کے لیے ہیلمیٹ کو ضروری قرار دیا گیا۔ اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری چلانات بھیجے جارہے ہیں۔ پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں میں ڈیجیٹل کیمرے دے دییے گئے جس وہ دور کھڑے فوٹو گرافی کررہے ہیں۔
ایک طرف عوام پر قانون پر عمل کرنے کے لیے پولیس سختی کرتی نظر آتی ہے تو دوسری جانب قانون کی حفاظت کرنے والے خود عمل نہیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 
ایک ایسی ہی فوٹو سوشیل نیٹ ورکنگ پر گشت کررہی ہے جو شہر کے معظم جاہی مارکٹ چوراہا پر22 اپریل 2016 جمعہ کے روز دوپہر 2:10 منٹ پر لی گئی ہے۔ جس میں دو پولیس اہلکار بغیر ہیلمیٹ کے نظر آرہے ہیں۔
پولیس کے وہ کانسٹیبل کہاں ہے جو تصویرکشی کرتے ہیں۔ تب انکی کوئی فوٹو کیوں نہیں لی۔
پیچھلے مہینے بھی ایک پولیس اہلکار موٹر سیکل پر فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی چلارہے تھے جو سوشیل نیٹ ورکنگ پر گشت کررہی تھی ۔ اس پر ٹرافک پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں چلان بھیجا تھا۔ 
چلچلاتی دھوپ سے عوام پہلے ہی پریشان ہے اورادھر پولیس ہیلمیٹ کے لیے سختی کررہی ہے۔ 
پولیس گرما کے موسم تک اسے رعایت دیتی ہے عوام کو کچھ راحت مل سکتی ہے۔ 
قانون پر عمل کرنا ہر شہری پر فرض ہے۔ ٹرافک پولیس کو چاہیئے کہ ہیلمٹ کے لیے عوام میں شعور بیداری مہم شروع کی جائے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکا ایران سے 32 ٹن بھاری پانی خریدے گا

 
ایران،23اپریل (ایجنسی) ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو 32 ٹن بھاری پانی (ڈیوٹیریم آکسائڈ) فروخت کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ادھر امریکی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس معاہدے کو "ایران کی دہشت گردی کی سپورٹ" کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایران کے سابق سینئر مذاکرات کار عباس عراقجی نے امریکی کمپنی کے ساتھ ایرانی بھاری پانی کی فروخت کے معاہدے کے بارے میں بتایا۔ عراقجی کا یہ اعلان جمعہ کے روز ویانا میں ایران اور 5+1 گروپ کے مشترکہ اجلاس سے قبل سامنے آیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر عراقجی کا کہنا تھا کہ "اس تجارتی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات میں تین ماہ کا عرصہ لگا جس کے تحت اراک کی تنصیبات کا 32 ٹن بھاری پانی فروخت کیا جائے گا"۔ عراقجی نے مزید بتایا کہ بعض دیگر ممالک نے بھاری پانی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے ہم بات چیت کر رہے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مودی کے دور حکومت میں فسادات کم ہوۓ ( عباّس نقوی کا بیان ) خدا جانے زیادہ ہونے کی کیا صورت حال ہے ، کیا مودی سارے ھند کو گجرات کر کا المیہ بنا دیں؟؟؟؟!

 
 
 
وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد سے فرقہ وارانہ فسادات کی تعداد انتہائی کم ہوگئی ہے حکومت نے اس فلسفہ کے ساتھ فسادات پر کنٹرول کیا ہے کہ جب تک ملک میں خیرسگالانہ ماحول نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا اور یہ کہ خیرسگالی ترقی کی گارنٹی ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یہاں یو این آئی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہگنی لازمی ہے اس لئے مودی حکومت نے ایک طرف جہاں اقلیتوں ، خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے وہیں اس نے فرقہ وازرانہ ہم آہنگی کو اپنی خصوصی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے فرقہ وارانہ فسادات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2005 میں 779 فسادات ہوئے جس میں تقریباً 150 افراد مارے گئے جبکہ 2006 میں 697 فسادات میں 133 افراد مارے گئے
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali