مئ 8, 2016 - 4:10 PM
- News Code : 752901
- Source : mehrnews
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس غلطی فہمی میں مبتلا ہے کہ ایران کی نسبت اس کے عرب ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں حالانکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ ہماری کوئی مشکل نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس غلطی فہمی میں مبتلا ہے کہ ایران کی نسبت اس کے عرب ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں حالانکہ ہماری خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ہے۔ ولایتی نے کہا کہ ایران کی کسی بھی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے شام اور عراق میں فوجی مشیروں کی حد تک ایران کی موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پرہے لہذا شام اور عراق میں ایران کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے ۔ ولایتی نے حلب میں جاری لڑائی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس شہر کی آزادی اور اس کی تعمیر شامی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔