شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

رپورٹ/ شام؛ الزارہ علاقے میں علویوں کا قتل عام، انسانی حقوق کے دعویداروں کی حیرت انگیز خاموشی

عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حماۃ کے جنوبی علاقے الزارہ میں تکفیریوں نے دو روز قبل انتہائی بے دردی سے عوام الناس کا قتل عام کیا تکفیریوں دھشتگردوں نے یہ حملہ جمعرات کی صبح کو ایسے حال میں کیا کہ بچے اور عورتیں اپنے اپنے گھروں میں سو رہے تھے اور تکفیریوں نے گھروں میں گھس کر بستروں پر انہیں تہہ تیغ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے دسیوں جوانوں اور بوڑھوں کے علاوہ ۲۰ عورتوں اور بچوں کو شہید کیا جبکہ ۱۱۵ عورتوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے چھے خواتین نے دھشتگردوں کے ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والی کسی ایک تنظیم نے بھی تاحال اس دردناک واقعے کی مذمت نہیں کی ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکہ دھشتگردوں کے حامی سعودی عرب، ترکی اور قطر وغیرہ کو اپنی مکمل حمایت جاری ہوئے ہیں اور مسلسل انہیں اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الزارہ شام کا وہ علاقہ ہے جہاں کے بسنے والے تمام لوگ علوی شیعہ ہیں۔

http://fa.abna24.com/upload/image/2016/05/14/1_5736b8262dc55.jpg

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

جمھوریت کی جیت

 
نئی دہلی،10مئی(ایجنسی) سپریم کورٹ کی جانب سے چہارشنبہ کو اسمبلی میں فلور ٹسٹ کو کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا. اسے مودی حکومت کے لئے واضح طور سے جھٹکا مانا جا رہا ہے جس نے ریاستی حکومت کو برخاست کر دیا تھا اور 28 مارچ کو صدر راج نافذ کر دیا تھا. کانگریس کے ترجمان اور سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے نامہ نگاروں سے کہا، '"فلورٹیسٹ کا نتیجہ جو بھی نکلے یہ بات واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اترپردیش اسمبلی میں ہونے والا فلور ٹیسٹ جمہوریت کی فتح ہے۔
واضح رہے کہ اس کے نتیجہ کا انکشاف کل سپریم کورٹ کرے گی ۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کسانوں کی مدد اور پلاسٹیک نوٹ

 
حکومت نے آج کہا کہ ملک کے شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی آمدنی میں فرق کو دور کرنے لئےہر مملکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور دیہی علاقے میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کے لئے دیہی پنچایتوں کو ہر سال 15 سے 20 لاکھ روپے الاٹ کئے جارہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے اب پنچایتوں کو سالانہ 15 سے 20 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں اور حکومت کسانوں کی آمدنی کو پانچ برسوں میں دوگنی کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کے بجٹ سال 14۔
 
 
حکومت نے آج کہا کہ جعلی کرنسی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے نوٹوں میں سیکورٹی کے نئے نئے فیچر جوڑے جا رہے ہیں اور پلاسٹک نوٹ عمل میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
خزانہ وزیر مملککت جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرنسی نوٹوں میں حفاظتی اقدامات مسلسل مضبوط کیے جاتے ہیں۔
سرکاری سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں اس کے لئے ہمیشہ تحقیق جاری رہتی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

داعشی کمانڈر ھلاک

Tue 10 May 2016, 16:05:01
 
 
 امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کے حملے میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک اہم لیڈر کی موت ہو گئی ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کل بتایا کہ عراق کے عنبر صوبے میں اتحادی فوج کے حملے میں داعش کے ایک اہم لیڈر ابو وهیب کی موت ہو گئی. پیٹر کک نے بتایا کہ ابو وهیب کی موت جمعہ 6 مئی کو ایک حملے میں ہو گئی تھی جس کی تصدیق کل ہوئی ہے۔
مارا جانے والا شاکر کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

200000دستاویزات آن لائن پر ڈالے گے پنامہ کے

 
 
پنامہ پیپرس لیک معاملے میں سامنے آئے تقریباً دو لاکھ غیر ملکی کھاتوں کی معلومات کے سلسلے میں دستاویزات اب آن لائن کردئے گئے ہیں۔
پنامہ کی موساک فونیسکاکمپنی کے لاکھوں دستاویزا ت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طرح دنیا بھر کے دولت مند لوگ ٹیکس چوری کرنے اور پابندیو ں سے بچنے کے لئے غیرملکی کھاتوں کا استعمال کرتے ہیں۔
دستاویزات میں کئی سابق اور موجود ہ رہنماوں، سرکاری افسران، معروف شخصیات اور اسپورٹس کی دنیا کے افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات سامنے آئی تھی۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پنامہ میں 259 پاکستانیوں کے نام

 
 
دنیا کے سب سے بڑے دستاویز افشاء کے پنامہ پیپر لیک معاملے میں پاکستان کے مختلف شعبوں سے جڑے 259 لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں۔
پاکستان کے اخبار 'دی ڈان' کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی صحافی یونین ( آئی سی آئی جے) کی جانب سے کل شام آن لائن جاری ہونے والی ڈیٹا بیس میں اس کا انکشاف ہوا۔
پنامہ پیپر لیک سے جڑے پاکستانیوں کے نام آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

iran ne 2000kilo miter door tak marne wale musil ka tajruba kiya

دوہزار کلو میٹرتک مار کرنے والے ایک اور میزائیل کا ایران نے کیا کامیاب تجربہ

 

  • News Code : 753156
  • Source : سحر ٹی وی
Brief

ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک اوربیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک اوربیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

ایران کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دو ہزار کلومیٹر تک مارے کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو اپنے ہدف سے صرف آٹھ میٹر کے فاصلے پر گرا ہے ۔

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل علی عبداللّہی نے پیر کو ایک پروگرام میں اپنی تقریر کے دوران بتایا کہ ہم نے دو ہفتے قبل دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کے اپنے ہدف پر لگنے میں غلطی کا مارجن صرف آٹھ میٹر تھا۔ انھوں نے اس دور مار بیلسٹک میزائل کا نام نہیں بتایا ۔

ادامه مطلب...
۲ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

panama me nawaz shareef bhi shamel

نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں پنامہ لیکس کے معاملے کی وضاحت کریں گے

 

  • News Code : 753436
  • Source : ۔
Brief

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف پنامہ لیکس کے معاملے پر وضاحت پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے جمعے کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم سے پنامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں ، وزیراعظم سے یہ مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں پیش ہو کر پنامہ لیکس کے معاملے پر وضاحت پیش کریں۔ اپوزیشن کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم ایوان میں آکر وضاحت پیش نہیں کرتے ، اس وقت تک قومی اسمبلی کی کارروائی کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی حکومت ایرانی حجّج کو امنیت دے۔۔:وزیر ثقافت

سعودی حکام حج کے مسائل پر ایران سے تعاون نہیں کرنا چاہتے: وزیر ثقافت

 

  • News Code : 753463
  • Source : ارنا نیوز
Brief

وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی حکام حج کے مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ سعودی حکام حج کے مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتے.

یہ بات علی جنتی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے اس سال حج میں ایرانی حاجیوں کے داخلے سے متعلق سعودی حکام کے رویے کو دیکھتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت حج سے متعلق مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون نہیں کرنا چاہتی ہے.

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت ایران کے ساتھ تعاون نا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کی ایسی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گا.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اور ایرانی حاجیوں کی سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاتا ایرانی شہریوں کو حج کیلئے روانہ نہیں کیا جا سکتا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شامی فوج کے ھاتھوں سیکڑوں دھشتگرد ھلاک

شامی فوج کے حملے میں جبہت النصرہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے سیکڑوں دہشت گرد ہلاک

 

  • News Code : 753388
  • Source : sahar
Brief

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج، منگل کے روز جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زبدین ٹاون میں داخل ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام مخالفین کے ذرائع نے بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں تین سو تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج، منگل کے روز جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے زبدین ٹاون میں داخل ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام مخالفین کے ذرائع نے بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں تین سو تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے غوطہ شرقیہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شامی فوج نے اس علاقے میں دہشت گردوں کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اسے بھی تباہ کر دیا ہے۔

شامی فوج کے آٹلری یونٹ نے مغربی قلمون کے علاقے قارہ ہل میں واقع شمسیہ پاس سے گزرنے والی دہشت گرد گروہ داعش کی گاڑیوں کی ایک قطار کو تہس نہس کردیا۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali