شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

ایک یھودی تجزیہ نگار نے فلسطین کے مسلۂ میں حقّ بیانی سے کام لیتے ہوۓ اسرائیل کی مذمّت کی

امریکی تجزیہ نگار نے کی فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کی مذمت

 

  • News Code : 753453
  • Source : .
Brief

یہودی امریکی اشاعت دی فارورڈ کےساتھ انٹریو میں ’’مائیکل چھابون ‘‘نے فلسطینیوں پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم فلسطینی قوم پر صیہونیوں کے مظالم جنوبی افریقہ میں رنگ بھید کے نظام سے بھی بدتر ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہودی امریکی اشاعت دی فارورڈ کےساتھ انٹریو میں ’’مائیکل چھابون ‘‘نے فلسطینیوں پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مظلوم فلسطینی قوم پر صیہونیوں کے مظالم جنوبی افریقہ میں رنگ بھید کے نظام سے بھی بدتر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ ماہ دیگر معروف امریکی مصنفوں کے ہمراہ مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران انہیں فلسطینیوں کی حالت زار پر سنگین صدمہ پہنچا ۔

انہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو ایک دردناک ناانصافی قراردیا ۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایران نے بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ کیا، جوہری معاہدے کے بعد تازہ ٹیسٹ

ایران نے بیلسٹک میزائل کا ٹیسٹ کیا، جوہری معاہدے کے بعد تازہ ٹیسٹ

Mon 09 May 2016, 20:04:22

http://www.etemaaddaily.com/pagesurdu/specials/8564%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%20%D8%A8%DB%8C%D9%84%D8%B3%D9%B9%DA%A9%20%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A7%DB%8C%D9%84.jpg

تہران،9مئی(ایجنسی) ایران نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو دنیا کی طاقتور ممالک کے ساتھ جوہری معاہدوں کو لاگو کئے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کڑی میں تازہ امتحان ہے.
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے نے پیر کو فوج کے ہیڈ کوارٹر کے نائب سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسٹ کئے گئے میزائل کی رینج 2،000 کلومیٹر ہے، جس میں دو ہفتے قبل کیا گیا تھا.
ٹیسٹ سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہونے پر زور دے رہے ایران کی طرف سے یہ ظاہر کرنے کا امکان ہے کہ یہ اپنے بیلسٹک پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے. واضح رہے کہ مارچ میں ایران نے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

’’ ہندوستان میرا گھر ہے اور یہیں مجھے مرنا ہے‘‘


’’ ہندوستان میرا گھر ہے اور یہیں مجھے مرنا ہے‘‘

 

اٹلی میں پیدا ہونے پر فخر، مودی یہ بات سمجھ نہیں سکتے ، سونیا گاندھی کا جذباتی خطاب

تھرواننتاپورم ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اٹلی نژاد ہونے پر کی جارہی تنقیدوں کا انتہائی جذباتی انداز میں جواب دیتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ہندوستان ہی ان کا گھر ہے۔ یہیں ان کی استھیاں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ گھل مل جائیں گی۔ صدر کانگریس نے آج ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا جنہوں نے گذشتہ تین دن کے دوران متنازعہ آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملت کے سلسلہ میں سونیا گاندھی کے اٹلی نژاد ہونے کا مسئلہ بار بار اٹھایا۔ سونیا گاندھی نے آج کہا کہ وہ کچھ نجی باتیں آپ سے کرنا چاہتی ہیں اور اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کانگریس پارٹی اور بالخصوص ان (سونیا) کے بارے میں جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ واضح کرنا چاہتی ہیکہ یقینا ان کی پیدائش اٹلی میں ہوئی۔ وہ اندرا گاندھی کی بہو کی حیثیت سے 1968ء میں ہندوستان آئی ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 48 سال ہندوستان میں گذارے۔ یہی ان کا گھر ہے۔ یہی ان کا ملک ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں 48 سال کے دوران آر ایس ایس، بی جے پی اور بعض دیگر جماعتوں نے ہمیشہ انہیں پیدائش کے تعلق سے نشانہ بناتے رہے لیکن انہیں اپنے والدین پر فخر ہے جہاں ان کی پیدائش ہوئی۔ انہیں اس بارے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی اور یقینا اٹلی میں ان کے رشتہ دار موجود ہیں۔ ان کی 93 سالہ ماں اور دو بہنیں اٹلی میں ہیں لیکن وہ وہیں رہتی ہیں اور ہندوستان میرا ملک ہے اور میرے اپنوں کا خون یہاں کی سرزمین میں ملا ہوا ہے۔ میں بھی اپنی آخری سانس یہیں لوں گی اور میری استھیاں بھی آپ کے اور میرے چاہنے والوں کے ساتھ مل کر بہیں گی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا مقصد صرف ان کی کردارکشی ہے اور ان کے بارے میں جھوٹی باتیں پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میری ملک سے وابستگی کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں لیکن ہندوستان کیلئے میرے دل میں جو محبت ہے اس سچائی کو وہ کبھی نہیں بدل پائیں گے۔ مجھے توقع نہیں ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی ان احساسات کو سمجھ پائیں گے لیکن مجھے پتہ ہیکہ عوام ضرور سمجھیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس یا پارٹی کے کسی لیڈر کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ اگر اٹلی میں عدالت یہ کہتی ہیکہ پیشرو حکومت نے رقم ہڑپ کی ہے تو پھر اس میں وہ کیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا تھا کہ کیا آپ کے کوئی رشتہ اٹلی میں رہتے ہیں؟ مودی نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی اٹلی نہیں دیکھا اور کبھی وہاں نہیں گئے اور نہ کسی سے ملاقات کی۔ اگر کوئی اٹلی نژاد ملزم ہیں تو پھر ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ سونیا گاندھی نے نریندر مودی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ۔ این ڈی اے کو اس لئے خوف ہے کیونکہ کانگریس اقلیتوں، غریب، کسانوں، دلتوں اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے نریندر مودی آپ کو امیدیں اور وعدوں کے ذریعہ ووٹ حاصل کرتے ہیں اور پھر وزیراعظم بنتے ہی عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ایک اور کارنامہ یہ ہیکہ اس نے جمہوریت کی جڑیں کمزور کردی ہیں۔ جمہوری طور پر منتخبہ حکومتوں کو غیر قانونی و غیردستوری طور پر معزول کیا جارہا ہے۔ پارلیمانی روایات کو ختم کیا جارہا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

یران کے بین البراعظمی میزائیل آزمائشی پرواز

یران کے بین البراعظمی میزائیل آزمائشی پرواز

تہران ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے ایک اور بین البراعظمی میزائیل کی آزمائشی پرواز کی ۔نیوکلیئر معاہدہ کے بعد جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہوا ہے سلسلہ وار تجربات شروع کئے گئے ہیں ۔ بین البراعظمی میزائیل کا تجربہ تازہ ترین ہے ۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارہ ’’تسنیم ‘‘ نے جنرل علی عبداللہیٰ کے حوالہ سے خبر دی گئی ہے کہ آزمائشی پرواز کے میزائیل کا دائرہ کار دو ہزار کلومیٹر یا1250میل ہے ۔ یہ تجربہ دو ہفتہ قبل کیا گیا ۔ایران کا اصرار ہے کہ اس کے تجربے معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔ اس سے امکانہے کہ ایران اپنے بین البراعظمی میزائیل کے پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے ‘حالانکہ اس کے نیوکلیئر پروگرام میںمعاہدہ کے بعد کمی کی گئی ہے ۔ معاہدہ کی وجہ سے ایران پر عائد امریکی اور بین الاقوامی تحدیدات برخواست کی گئی ہے 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali
basit ali
shahekhurasan 6-1

shahekhurasan 6-1

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali
basit ali
shahekhurasan 6-2

shahekhurasan 6-2

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیا جائے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیا جائے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

 

مئ 8, 2016 - 10:45 PM
  • News Code : 752992
  • Source : ابنا خصوصی
 
Brief

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چار شیعہ مسلمان پروفیشنلز کے بیہمانہ قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاور/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سنٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دن کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چار شیعہ مسلمان پروفیشنلز کے بیہمانہ قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے حکومتی بے حسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی قراد دیا ہے۔ علامہ آغا علی رضوی، علامہ علی شیرانصاری اورمحمد علی کے ہمراہ مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 وکلا اور 2 اساتذہ کا قتل ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ظاہر کرتاہے۔ ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت کی دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی سے تساہل برتنے کا نتیجہ ہے۔ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے میں امن و امان کے قیام میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت فوری طور پر ان کی برطرفی کا اعلان کرے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا رہے جس کی بنیادی وجہ سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں پس و پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض کرایے کے چند قاتل پکڑنے سے ان واقعات کا انسداد ممکن نہیں۔اگر حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو انتہا پسند عناصر کی مکمل بیخ کنی کے لیے ملک گیر فوجی آپریشن کافوری آغاز کرے۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان249 پشاور249کوئٹہ249کراچی سمیت دیگر شہروں میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن بلاتاخیر شروع کیا جائے اورملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ملت تشیع کی چار قیمتی جانوں کے ضیاع پر جمعہ کے روز یوم سوگ منایا گیااور ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے۔علامہ ناصر عباس نے شہداء کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

الجزائر میں القاعدہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

الجزائر میں القاعدہ کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

 

  • News Code : 752884
  • Source : mehrnews
Brief

الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع وادی سوف میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ملا ہے جس میں 131 جنگی ہتھیار 11 میزائل، 117 کلاشنکوف کے علاوہ دیگر جنگی سامان شامل ہے۔ الجزائر کی فوج نے اس کارروائی کے دوران 14 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

.......

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔

عراق؛ فلوجہ میں عراقی فوج کی پیشقدمی، کئی علاقے اور آزاد+تصویریں

 

  • News Code : 752965
  • Source : ابنا خصوصی
 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورس نے فلوجہ میں دھشتگردوں کے مقابلے میں مزید پیشقدمی اختیار کرتے ہوئے مشرقی فلوجہ کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عراق فوج نے فلوجہ کے علاقے بحیرات اور روفہ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
واضح رہے کہ فلوجہ میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ، جمعرات کو شروع ہوا جب کہ اس سے پہلے عراقی فوج جنوبی فلوجہ کے علاقے البو خمیس، البو خالد، البوعاصی اور البو مناحی کو آزاد کروا چکی ہے۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رہبر انقلاب اسلامی نے معاشرے کی سماجی اور اخلاقی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیا

 

  • اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امن و امان کے بغیر لوگوں کی روز مرہ زندگی، ملک کی سائنسی ، علمی اور اقتصادی سرگرمیاں نیز حکومت نہیں چل سکتی ۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ استقامتی معیشت کے حوالے سے کوئی بھی کام اور اندرونی صلاحیتوں پر منحصر پاکیزہ معیشت کا قیام بھی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

  •  

رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بدامنی کی جڑوں کی تلاش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ، پولیس کے اعلی افسران میں کردار کی سلامتی، باریک بینی اور احساس ذمہ داری کا وجود اور وزیرداخلہ کا پدارانہ سلوک ، ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جس سے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیاد فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کے ذہنوں میں پولیس کا مثبت تصور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بے رحمی سے پاک طاقت ، اندرونی سلامتی، بروقت کاروائی، عوام سے محبت اور ان کی مدد اور قانون کی پاسداری ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے پولیس کے تصور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سینتیس سال سے جاری دشمن کی کوششوں کے باوجود ایران کی ترقی کے عمل کو بہترین اور دائمی قرار دیا اور واضح کیا کہ ، اسلامی حکومت نے عوام کی حمایت سے دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے اور ملک میں مایوسی، بد اعتمادی اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، بٹوارہ، اور پولارائزیشن ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali