شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

حلب میں قتل عام کے بعد امریکہ و روس جنگ بندی پر متفق

 
 
halab
 

دمشق ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے سرحدی شہر حلب پر سرکاری فوج کی وحشیانہ بمباری میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد امریکہ اور روس نے جنگ بندی کی کوششیں دوبارہ تیز کردی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ایرنسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم جنگ بندی کے احیاء کے لیے پُرامید ہیں۔ حلب میں لڑائی روکنے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا پابند بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مزید کشت وخون سے بچا جاسکے‘‘۔ امریکہ اور روس کی جانب سے حلب میں جنگ بندی کی تازہ مساعی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب حالیہ ایک ہفتے میں اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری سے دو سو سے زاید افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ادھر روسی خبر رساں اداروں نے شامی اپوزیشن رہنما قدری جمیل کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’’روس اور امریکہ نے شام میں جنگ بندی کو دوبارہ فعال بنانے سے اتفاق کیا ہے۔

جلد ہی جنگ بندی کا دائرہ حلب، دمشق اور اللاذقیہ تک پھیلایا جائے گا۔ قدری جمیل کا کہنا تھا کہ وسط شب سے جنگ بندی کا اطلاق ہوسکتا ہے۔درایں اثناء روسی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں ’خاموش نظام‘ ہرقسم کے اسلحہ کے استعمال اور عسکری کارروائیوں کی ممانعت کرتا ہے۔شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز کے عہدیدار جنرل سیرگی کور الینکوف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حلب میں تازہ بمباری کے بعد جنگ بندی کی مساعی تباہ سے دوچار ہوسکتی ہیں۔شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دمشق اور اللاذقیہ میں جنگ بندی 30 اپریل کی شب کو نافذ ہوگئی ہے تاہم غیر جانب دار ذرائع سے جنگ بندی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔سرکاری فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی الغوطہ اوردمشق میں عارضی جنگ بندی 24 گھنٹے جب کہ شمالی اللاذقیہ میں 72 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد الحسین نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شام میں تازہ لڑائی نے سیاسی محاذ پر مسئلے کے حل کے لیے ہونے والی بات چیت کوسنگین خطرات سے دوچار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلب میں سرکاری فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد ملک میں ہرطرف خوف وہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔siasat

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکہ میں ایران کے اثاثوں کو ضبط کرنا کھلی ڈکیتی ہے: ڈاکٹر حسن روحانی

shia news

امریکہ میں ایران کے اثاثوں کو ضبط کرنا کھلی ڈکیتی ہے: ڈاکٹر حسن روحانی
 
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں امریکہ میں ایران کے اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر نکالنے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ملت ایران کی نمائندگی میں قوم کے حقوق کی بازیابی کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور وہ نتیجے پر پہنچنے تک اس راستے کو جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا یہ بات کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کوئی عدالت یا قانون ساز ادارہ ملت ایران کے حقوق اور اثاثوں کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا چاہے تو یہ مکمل طور پر غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین اور اس تحفظ کی خلاف ورزی ہے کہ جو دنیا میں قانونی لحاظ سے مرکزی بینکوں کو حاصل ہے۔ صدر مملکت نے امریکی عدلیہ اور مقننہ کی جانب سے اس قسم کے دباؤ، غیرقانونی احکام اور فیصلوں کو بین الاقوامی ڈکیتی اور امریکہ کے لیے قانون کی رسوائی قرار دیا اور کہا کہ پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکی مقننہ کے اراکین کوئی قانون پاس کریں اور عدلیہ کو اس موضوع یا اس سے ملتے جلتے موضوعات کے لیے مجبور کریں۔ صدر مملکت نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران کبھی بھی اپنے حقوق سے چشم پوشی نہیں کرے گی، کہا کہ دشمنوں نے برسوں تک بین الاقوامی معاہدوں کے برخلاف ملت ایران کو ایٹمی توانائی کے استعمال میں اپنے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں انھوں نے بین الاقوامی اداروں میں ایران کے خلاف قراردادیں منظور کیں لیکن ملت ایران نے استقامت و پائیداری سے اور اپنی سیاسی طاقت و توانائی کو استعمال کر کے اپنا حق لے لیا۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکا، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش ہے۔

shia news

 
 
حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکا، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش ہے۔
 

 لبنان کے وزیر صنعت حسن حاج حسن نے شمال مشرقی شہر بعلبک میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران استقامتی محاذ کے ہاتھوں مشرق وسطی سے متعلق صیہونی حکومت، امریکا اور سعودی عرب کی سازش کو ناکام بنادیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں نے مشرق وسطی میں اپنی ناکامیوں کی تلافی کے لئے حزب اللہ کے خلاف زیادہ مخاصمانہ رویّہ اپنا رکھا ہے-

اس سے پہلے لبنان کے ایک مسیحی رہنما انطوان ضو نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ استقامتی محاذ کا بنیادی ستون ہے جو صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے، کہا کہ حزب اللہ پرامن بقائے باہمی اور قومی و عالمی سلامتی و استحکام پر یقین رکھتی ہے اور اسلامی تعلیمات پر پوری طرح کاربند ہے-

واضح رہے کہ امریکا، سعودی عرب اور مغربی ممالک، جبہۃ النصرہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو پروان چڑھا کر لبنان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صیہونی حکومت لبنان میں اپنے ناپاک مقاصد حاصل کر سکے-

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں اور گولہ باری سے 202 افراد ہلاک

etemad hyd
 
دمشق،29اپریل(ایجنسی) شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں گذشتہ سات روز کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 18 بچوں سمیت 123 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے جمعہ کو یہ اعداد وشمار جاری کیے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ فضائی حملے شامی فوج نے کیے ہیں یا اس کے اتحادی روس کے لڑاکا طیاروں نے عام شہریوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اس مانیٹرنگ گروپ نے شام میں موجود اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ حلب میں حکومت کے کنٹرول والے علاقوں پر باغیوں کی گولہ باری سے 13 بچوں سمیت 71 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی فوج کی حلب میں گولہ باری سے تین بچوں سمیت مزید آٹھ شہری مارے گئے ہیں۔گذشتہ روز پیرس میں قائم ڈاکٹروں کی تنظیم طبیبان ماورائے سرحد (ایم ایس ایف) کے زیر انتظام ایک اسپتال پر فضائی حملے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ اسپتال پر یہ فضائی حملہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔
 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بحرین؛ ’’عمل اسلامی تحریک‘‘ کے سکریٹری جنرل آل خلیفہ کی جیل سے رہا

ابنا۔ بحرین کی ’’عمل اسلامی تحریک‘‘ کے سکریٹری جنرل کو پانچ سال آل خلیفہ کی جیل میں رکھنے کے بعد آج رہا کر دیا۔
شیخ محمد علی المحفوظ کو ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کی عدلیہ نے دس سال جیل کی سزا سنائی تھی اور آخر کار سپرئم کورٹ میں احتجاج کے بعد کورٹ نے پانچ سال کم کر کے پانچ سال کے لیے انہیں جیل میں بند کر دیا تھا۔
شیخ المحفوظ کی آزادی کی رہائی کے ساتھ ساتھ، اس تحریک کے دیگر عہدیداروں شیخ جاسم الدمستانی، اور سید مھدی ھادی الموسوی کو بھی رہائی ملی ہے۔
اس سیاسی رہنما اور عالم دین کو ایسے حال میں جیل سے رہا کیا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی عدلیہ نے چند ماہ قبل ۸ افراد کو تاعمر جیل کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
واضح رہے کہ ہیومن راٹس واچ نے متعدد بار حکومت آل خلیفہ کو مخالفین پر ظلم و تشدد اور انہیں معلومی الزامات کی بنا پر جیلوں میں بند کئے جانے پر متنبہ کیا ہے۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مشتعل مظاہرین عراقی پارلیمنٹ ہاوس میں داخل

ابنا۔ صدر تحریک سے وابستہ مظاہرین نے بغداد کے گرین زون میں داخل ہو کر عراقی پارلیمنٹ کو اپنے گھیراؤ میں لے لیا ہے۔
سید مقصدیٰ صدر کے حامیوں نے عراقی پارلیمنٹ ہاوس پر حملہ کیا اور پارلیمانی نمائندوں کی گاڑیوں کوبھی توڑ پھوڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق، مشتعل مظاہرین نے عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ’’عمار طعمہ‘‘ کو زدوکوب بھی کیا۔



مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہونے کے بعد نماز بھی ادا کی۔


واضح رہے کہ کچھ دنوں سے سید مقتدیٰ صدر اور ان کے حامی، عراقی پارلیمنٹ سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اپنے اراکین میں تبدیلی لائے اور ناکارہ وزراء کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
مظاہرین نے کئی دن بغداد کے گرین زون کے باہر دھرنا بھی دیا اور حکومت اور پارلیمنٹ کے وعدوں کے بعد دھرنا ختم کیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراق؛ امام کاظم (ع) کے زائرین پردھشتگردانہ حملہ، ۱۴ زائر شہید اور ۲۵ زخمی

بنا۔ روضہ کاظمین کے زائرین کے راستے میں ہوئے دھشتگردانہ حملے میں کم سے کم ۱۴ زائر شہید ہوئے ہیں جبکہ ۲۵ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بغداد کے سکیورٹی کمانڈر ’’سعد معن‘‘ نے اس بارے میں کہا: دھشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو آج صبح بغداد کے علاقے نہروان میں ایسے مقام پر بلاسٹ کر دیا جہاں سے روضہ کاظمین کے زائر رفت و آمد کرتے ہیں۔
سعد معن نے کہا: دھماکے کے فورا بعد سکیورٹی دستوں نے موقع پر حاضر ہو کر زخمیوں کو فورا قریبی ہسپتال میں منتقل کیا۔
تاحال شہدا اور زخمیوں کی دقیق اطلاع معلوم نہیں ہوئی۔ 
واضح رہے کہ کاظمین میں امام موسی کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے اور حرم مطہر کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔

 

بغداد۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں شیعہ زائرین کے ایک قافلے کو کاربم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ تاحال اطلاعات کے مطابق اِس خود کْش حملے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شیعہ زائرین شمالی بغداد کے نواح میں امام موسیٰ کاظم کے روضے پر سالانہ برسی میں شرکت کے لئے وہاں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ امام کے روضے والے علاقے نہروان میں بم کو نصب کیا گیا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔siasat

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

islami mamalik ki tafkeek ka khwab kabhi pora nahi hoga

 
  • News Code : 751063
  • Source : sahar
Brief

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما رمضان عبداللہ شلح سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں سمیت خطے کی مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران، عالم اسلام کے اتحاد کو محفوظ رکھنے،دہشت گردی کے سدباب اور صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں تمام اسلامی ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور ایران اس موقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔

ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

fiqh e ashoora

 
فقه عاشورایی ( احکام عزاداری )کیفیت عزاداری

س)حکم چاک زدن گریبان و بر سر و صورت زدن در مصیبت امام حسین علیه‌السلام چیست؟
ج) بر سر و صورت زدن و گریبان چاک زدن در مصیبت آن بزرگوار مانعی ندارد.
 
س)برخی در جلسات سینه زنی و عزاداری معصومین علیه‌السلام در حال عزاداری صورت خود را خراش انداخته و به صورتشان خون جاری می‌شود؛ عزاداری به این شکل چه حکمی دارد؟
ج) معلوم نیست که این کارها به عنوان ابراز شدت تألم بر مصائب اهل‌بیت علهیم السلام و عزاداری برای آن بزرگواران وهن باشد؛ بلی اگر موجب ضرر معتنی به شود جائز نیست.
 
س)بعض عزاداران به خود گِل می‌مالند و یا اینکه با پای برهنه راه می‌روند. این نحوه عزادارای چه حکمی دارد؟
ج) این گونه امور که در محلّی طبق مرسوم آن محل بوسیله آن اظهار حزن و عزا نسبت به سالار شهیدان علیه‌السلام بنمایند چنانچه ضرر معتد به برای جسم و جان نداشته باشد مانعی ندارد.
ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

arabistan iran k sharaet ko qubool kare

وزیر فرهنگ و ارشاد اسلامی گفت: ما شروط‌مان درباره تأمین امنیت، حرمت و کرامت زائران را به‌علاوه برخی مسائل دیگر به عربستانی‌ها اعلام کرده‌ایم که باید حتماً باید رعایت شود اگر این‌گونه نشود حج امسال انجام نخواهد شد.
به گزارش «شیعه نیوز»، علی جنتی وزیر فرهنگ و ارشاد اسلامی با بیان اینکه هنوز اعزام حجاج ایرانی به سرزمین وحی منتفی نشده است، گفت: جمهوری اسلامی ایران شروطی را که عربستان تعیین کرده، نمی‌پذیرد.

وی ادامه داد: بایستی مقامات عربستان همکاری لازم را در زمینه اعزام حجاج ایرانی به این کشور انجام دهند.

وزیر فرهنگ و ارشاد اسلامی با اعلام اینکه مذاکرات همچنان ادامه دارد، تأکید کرد: ما شروط‌مان درباره تأمین امنیت، حرمت و کرامت زائران را به‌علاوه برخی مسائل دیگر، به عربستانی‌ها اعلام کرده‌ایم که باید حتماً باید رعایت شود، اگر این‌گونه نشود حج امسال انجام نخواهد شد.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali