شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۳ مطلب با موضوع «ارشادات مراجع عظام» ثبت شده است

تصویری رپورٹ/ آیت اللہ وحید خراسانی کی حضرت زہرا(س) کے یوم شہادت کے جلوس میں شرکت

تصویری رپورٹ/ آیت اللہ وحید خراسانی کی حضرت زہرا(س) کے یوم شہادت کے جلوس میں شرکت

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستان میں شیعوں کی بھوک ہڑتال پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا رد عمل

اف کے لیے بھوک ہرٹال

پاکستان میں شیعوں کی بھوک ہڑتال پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا رد عمل

حکومت پاکستان کا شیعہ مسلمانوں پر جاری ظلم ناقابل برداشت ہے

  • News Code : 758384
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

آیت اللہ مکارم شیرازی نے پاکستان کی تازہ صورتحال کے پیش نظر ایک بیان جاری کر کے اس بات کی تاکید کی ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے شیعوں کے خلاف مخاصمانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے پاکستان کی تازہ صورتحال کے پیش نظر ایک بیان جاری کر کے اس بات کی تاکید کی ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے شیعوں کے خلاف مخاصمانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔
جہان تشیع کے مرجع تقلید کے بیان کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انتہائی افسوس کے ساتھ ان دنوں پاکستان کے بارے میں بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ شیعہ مسلمانوں کو مختلف علاقوں میں ستایا جا رہا ہے یہاں تک کہ سکیورٹی فورس ان کی مجلسوں پر حملہ آور ہوتی ہے اور انہیں خاک و خوں میں غلطاں کرتی ہے۔ اور نیز کہا جاتا ہے کہ حکومتی اور حکومت سے وابستہ اداروں کے ذریعے شیعوں کی زمینوں پر قبضہ جمایا جاتا ہے۔
پاکستان میں شیعوں کے خلاف یہ نئے مخاصمانہ اقدمات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ شیعوں کا ایک خاصہ گروہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہر جبکہ کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے بعض کی طبیعت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں یہ نیا پروپیگنڈا انتہائی حیران کن ہے خاص طور پر حکومت کی جانب سے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی حکومت اور ملت کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم رکھیں لیکن اس طرح کے اقدامات جن کے پیچھے تکفیری اور وہابی عوامل کارفرما ہیں دنیا کے شیعوں مخصوصا ایرانی شیعوں کے نزدیک قابل برداشت نہیں ہیں۔
امید ہے کہ پاکستان کے حکومتی عہدہ دار جتنا جلدی ہو سکے ان نامعقول اقدامات جو مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کر سکتے ہیں سے پرہیز کرنے کے لے کوئی ٹھوس اقدام کریں نیز عالمی سماج بھی اس مصیبت پر توجہ کرے اور اسے ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔ 
والسلام علی من اتبع الھدیٰ

ناصر مکارم شیرازی

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستانی شیعوں کی بھوک ہڑتال، جہاد کا ایک نیا روپ: آیت اللہ ہادوی تہرانی

صاف کے لیے بھوک ہڑتال

پاکستانی شیعوں کی بھوک ہڑتال، جہاد کا ایک نیا روپ: آیت اللہ ہادوی تہرانی

 

  • News Code : 757834
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے اپنے بیان میں اس بھوک ہڑتال کو ایک نیا جہاد قرار دیا اور کہا: ہم عزیز پاکستان میں اہل بیت(ع) کے مظلوم پیروکاروں کے نعرہ حیدری کو بھول نہیں سکتے جو ظلم و ستم سے جان بہ لب ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر سالھا سال سے ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور بعض شیعہ شخصیتوں کے ذریعے جاری بھوک ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آیت اللہ مہدی ہادوی تہرانی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے اپنے بیان میں اس بھوک ہڑتال کو ایک نیا جہاد قرار دیا اور کہا: ہم عزیز پاکستان میں اہل بیت(ع) کے مظلوم پیروکاروں کے نعرہ حیدری کو بھول نہیں سکتے جو ظلم و ستم سے جان بہ لب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو پوری رواداری اور ہمدردی کے ساتھ عدل و انصاف کا تقاضا کرنے والی اس مظلومانہ آواز کا مثبت جواب دینا چاہیے اور اہل بیت اطہار(ع) سے عشق و محبت کرنے والے اس سرزمین کے مظلوم شیعوں کو ظلم و تشدد سے نجات دلانا چاہیے۔
بیانیہ کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون" (سوره شعراء؛ آیه 227)
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی سالگرہ کے ایام جو انقلاب اسلامی کو تازہ روح عطا کرتے ہیں اور صدائے حق و انصاف کے بلند کرنے والے اس رہبر حکیم کی یاد دلاتے ہیں میں دنیا کے کونے کونے سے اس حقیقت کے مشتاق ان کے مرقد کی طرف عازم سفر ہوتے ہیں اور انقلاب اسلامی کے تئیں محبتوں کے سینکڑوں قافلوں کو ہمراہ لاتے ہیں۔ ایسے ایام میں ہم عزیز پاکستان میں اہل بیت(ع) کے مظلوم چاہنے والوں اور نعرہ حیدری کی صدا بلند کرنے والوں کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں جو مسلسل ظلم و ستم سہتے سہتے جاں بہ لب ہو چکے ہیں اور مجاہد علما کی رہبریت میں بھوک ہڑتال کر کے جہاد کا ایک نیا چہرہ پیش کر رہے ہیں۔
امید ہے کہ یقینا پاکستانی حکمران پوری رواداری اور ہمدردی کے ساتھ اس مظلومانہ آواز جو اسلامی طریقے سے اپنے جائز مطالبات اور عدل و انصاف کی مانگ کر رہی ہے  کا مثبت جواب دیں گے اور خاندان رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ سے عشق و محبت کرنے والے اس سرزمین کے شیعوں پر ناحق ہو رہے ظلم و ستم سے انہیں نجات دلائیں گے۔
اس اہم امر کی طرف عدم توجہ ممکن ہے ملک کی اندرونی طاقت کا شیرازہ بکھرنے یا قومی اتحاد کی پامالی کا باعث بنے کہ جس کی ذمہ داری براہ راست حکومتی عہدہ داروں کی گردن پر جائے گی۔
تشدد سے دور شیعوں کی اس مجاہدت اور ان کے منصفانہ مطالبات کا منطقی جواب، نہ صرف ایک الہی وظیفہ ہے بلکہ قومی اور ملکی استحکام کو قائم رکھنے کا بھی سبب ہے۔
ہم پاکستان کے شیعوں کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لیے بھوک ہڑتال میں بیٹھنے والے شیعہ مجاہد علما کی اس حق پسند مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور بارگاہ ایزدی سے ان کی کامیابی اور سلامتی کی دعا مانگتے ہیں یقینا امام عصر(ع) کی نیک دعائیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور انشاء اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
مہدی ہادوی تہرانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سب کو چاہیۓ کہ آستان مقدس رضوی کی طرح زائرین کی با نسبت ذمّہ داری کا احساس کریں

قائم مقام تولیت آستان قدس رضوی:

همه مانند تولیت آستان قدس، نسبت به زائران و مجاوران احساس مسئولیت داشته باشیم

قائم مقام تولیت آستان قدس رضوی ضمن گرامیداشت یاد و خاطره حضرت آیت الله واعظ طبسی، تولیت فقید آستان قدس رضوی، عنوان کرد: مقوله تحول اداری که مورد تاکید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی قرار گرفت، مسئله مهمی است که در آموزه های اسلامی نیز بر آن تاکید شده است.

1395/3/11 سه شنبه
 
 
به گزارش آستان نیوز، سید مرتضی بختیاری طی سخنانی در مراسم تودیع و معارفه قائم مقام تولیت آستان قدس رضوی، با تاکید بر اینکه سنگرهایی که ما در آن ها حضور داریم، فقط برای خدمت به مردم است، عنوان کرد: احساس مسئولیتی کهحجت الاسلام والمسلمین رئیسی درباره زائران و مجاوران حضرت رضا(ع) دارند، باید به همه ما تسری یابد تا بتوانیم فرامین حکم مقام معظم رهبری را اجرایی کنیم.
بختیاری با بیان اینکه اگر خادمان انگیزه ای جز خدمت گذاری داشته باشند، باخته اند، تصریح کرد: ما بدهکار انقلاب و شهدا هستیم و باید به وظیفه خود نسبت به این نظام اسلامی و مردم عمل کنیم.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آل سعود کا زوال نزدیک : آیت اللہ مجتہد شبستری

آل سعود کا زوال نزدیک : آیت اللہ مجتہد شبستری

 

  • News Code : 757620
  • Source : mehrnews
Brief

آیت اللہ مجتہد شبستری نے سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت کو ام الفساد اور فتنہ کی جڑ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا زوال نزدیک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم باعزت و عظمت حج انجام دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تبریز کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مجتہد شبستری نے سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت کو ام الفساد اور فتنہ کی جڑ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا زوال نزدیک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم باعزت و عظمت حج ادا کریں گے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے ادارہ حج کے سربراہ اور دیگر ارکان کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب کے دنیا بھر میں ہولناک مظالم ، سنگین اور وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے آل سعود کے ہاتھ رنگین ہیں، انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو جان لینا چاہیے کہ سعودی عرب بڑے شیطان کا حامی اور اتحادی ملک ہے اور بڑے شیطان کے حامیوں سے اسلام اور مسلمانوں کی بہتری کے سلسلے میں توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملےمیں خود سعودی عناصر ملوث ہیں کیونکہ اس سلسلے میں حقائق روش ہونے کے سلسلے میں سعودی عرب رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے کہا کہ استنبول اجلاس میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رابطہ کا بھی سب کو پتہ چل گیا ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ سعودی عرب نے دہشت گرد گروہوں کو اسرائیل کے لئے درست نہیں کیا بلکہ شام اور عراق کے لئے درست کرکے اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی جسے عالم اسلام کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں ام الفساد ہے اور سعودی عرب کے پاس حج منعقد کرنے کی بالکل صلاحیت نہیں کیونکہ وہ عالمی سامراجی طاقتوں کا ایجنٹ اور آلہ کار ہے جو امریکی طاغوتی شیطانی طاقت کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

.....

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اھلسنّت کے مقدّسات کی توھین کرنا حرام ہے : مراجع عظام

 

شیعہ سنی مقدسات کی توہین کرنے والا اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار

 

  • News Code : 757549
  • Source : نیوز نور
Brief

مکتب تشیع کے جملہ زعماء اور مجتہدین جامع الشرائط (دامت برکاتہم) کا اس بات پر اجماع ہے کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے اور ظاہر ہے کہ جو کوئی بھی شیعہ کے نام پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے یا سنی ہو کر شیعہ مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مکتب تشیع کے جملہ زعماء اور مجتہدین جامع الشرائط (دامت برکاتہم) کا اس بات پر اجماع ہے کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے اور ظاہر ہے کہ جو کوئی بھی شیعہ کے نام پر اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے  یا سنی ہو کر شیعہ مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے ۔

اس حوالے سے عصر حاضر کے مراجع عظام سے پوچھے گئے سوال کہ کیا اہلسنت کے مقدسات کی توہین (جیسے خلفائے ثلاثہ اور اہلسنت کے بعض من پسند صحابہ کے نام غیر شائستہ کلام ) کرنا جائز ہے؟۔ عالم تشیع کے دینی مراکز (ایران اور عراق)  کے زعماء دین و مراجع عظام تقلید کے فتاویٰ شرح ذیل  ہیں:

ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ  العظمی امام خامنہ ای: برادران اہل سنت کے مظاہر کی اہانت حرام ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید سیستانی: اہل سنت کے مقدسات کو گالی دینا ان تعلیمات کے خلاف ہے جو اہل بیت علیھم السلام نے اپنے شیعوں اور شاگردوں کو دی ہیں ۔

حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی: دوسروں کے مقدسات کی کسی بھی طرح کی توہین کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔ 

حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی: دوسرے مسالک کے ماننے والوں کے ساتھ دشمنی نہیں کرنا چاہیے ،ان کے مقدسات کی توہین نہیں کرنا چاہیے،ان کے بزرگوں پر لعنت بھیجنا  اور ان کو گالی دینا جائز نہیں ہے ،اس لیے کہ یہ چیز ان کو اہل بیت اور ان کے معارف سے دور کیے جانے کا سبب بنے گی ۔

حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی: صحابہ کو گالی دینا ،شیعوں یا سنیوں کے مقدسات کی توہین کرنا ،دونوں گروہوں کے اعتقادات کی ظالمانہ توہین اور تحقیر کر نا ،حرام ہے اور اختلاف پیدا کرنا اور تفرقے اور جدائی کی آگ روشن کرنا اور امت اسلامی کے اتحاد کو پارہ کرنا گناہ عظیم ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: جائز نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی موسوی اردبیلی: مومنین کو چاہیے کہ موجودہ حالات میں کہ جب کفر و الحاد کا مقابلہ ہے ،ایسے کام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جن سے اختلاف میں شدت آئے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی: مومنین کو چاہیے کہ ایسے امور کو انجام دینے سے کہ جو تفرقہ ،اختلاف اور اسلام کی تضعیف کا باعث ہوں اجتناب کریں صحیحہء ابو بصیر میں امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ ؛ان رجلا من تمیم اتی النبی ص فقال اوصنی فکان فیما اوصاہ انقال لا تسبوا الناس فتکسبوا العداوۃ لھم ،لوگوں کو گالی مت دو ورنہ تم ان کی دشمنی کسب کرو گے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی محقق کابلی: اہل سنت کے مقدسات کی توہین سے خود داری کی جائے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی: مقدسات اہل سنت کی اہانت جائز نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی مظاہری: مسلمانوں کے مقدسات اور اعتقادات کی توہین اور پیغمبر عظیم الشان صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ماننے والوں کی صفوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا عقلا و شرعا جائز نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ  العظمی مدنی تبریزی: اسلام کسی بھی دین کے مقدسات خاص کر اسلامی مسالک کے مقدسات کی توہین کو جائز قرار نہیں دیتا ،اور ہر ایسی حرکت کہ جو امت اسلامی کے درمیان اختلاف ،خسارے ،اور مسلمانوں کے جانی و مالی نقصان کا باعث ہو وہ حرام اور خلاف شرع ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی ھاشمی شاہرودی: ہر عمل یا قول کہ جو شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلاف اور فتنے کا باعث بنے وہ جائز نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

آیت اللہ سیستانی کی داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید

آیت اللہ سیستانی کی داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید

 

  • News Code : 757329
  • Source : آئی آر آئی بی
Brief

عراق کے سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے اتحاد کو ضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کو بیش کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ عراقی عوام کے درمیان اتحاد کا سبب بنے گی۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے ایک بار پھرعراقی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں سے کہا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران بے گناہوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور-عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقے فلوجہ کی آزادی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے دوران متعدد علاقوں کو آزاد بھی کرا لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

صیہونی ریاست کے خلاف جامع تحریک مزاحمت کے آغاز کی ضرورت: سید حسن نصر اللہ

صیہونی ریاست کے خلاف جامع تحریک مزاحمت کے آغاز کی ضرورت: سید حسن نصر اللہ

 

  • News Code : 756368
  • Source : irib.ir
Brief

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو پورے خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف جامع تحریک مزاحمت شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی لبنان سے صیہونی فوجیوں کی ذلت آمیز پسپائی کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر ایک قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ تقریب اس بات کی گواہ ہے کہ لبنان کے عوام اسرائیل کے خلاف اپنی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں اور یہ فتح ان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ بن گئی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں کی قربانیاں نہ ہوتیں تو لبنان کو آزاد نہیں کرایا جاسکتا تھا۔

انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ صیہونی حکومت ہی خطے کی اصل دشمن اور اس علاقے کے استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پورے خطے میں ہر جگہ اسرائیل کے خلاف جامع تحریک مزاحمت شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خطے کی اقوام اور ان کی مسلح افواج متحد ہوں تو ایسی صورت میں جامع تحریک مزاحمت کا آغاز ممکن ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی وہ پوری طرح ہوشیار رہیں اور باہمی اتحاد کو برقرار رکھیں کیوں کہ اتحاد ہی میں بقا کا راز پنہاں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا محور کمزور کرنے کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے محور کو کبھی شکست نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رہبر انقلاب اسلامی سے ہندوستان کے وزیر اعظم کی ملاقات+ تصاویر

رہبر انقلاب اسلامی سے ہندوستان کے وزیر اعظم کی ملاقات+ تصاویر

 

  • News Code : 755930
  • Source : ابنا خصوصی
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان قدیم اور طولانی تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران ، ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے میں سنجیدہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ مغربی ممالک دہشت گردی سے مقابلے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور افغانستان، عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں ان ملکوں کا اہم رول رہا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ دہشت گردی، کہ جو بصد افسوس اسلام کے نام پر وجود میں لائی گئی ہے، سے مقابلے کی ذمہ داری مسلمانوں اور اسلامی ملکوں کو سونپ دی جائے، البتہ اس مقابلے میں وہ اسلامی ممالک شامل نہ ہوں جو امریکہ اور مغربی کی پالیسیوں کے تابع ہیں کیوں کہ یہ ممالک دہشت گردوں سے مقابلے میں سنجیدہ نہیں ہیں- آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی سے مقابلے میں سنجیدہ ہے اور اس سے مقابلے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائےگا- رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا دہشت گرد عناصر، ملکوں میں مسلم معاشرے کے کمزور پہلوؤں اور بعض مسائل سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے جوانوں کو جذب کرنے کے درپے ہیں لیکن ان ملکوں کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کو یہ بہانہ ہاتھ آنے نہ دیں-

آپ نے دہشت گردی کو ایک وبائی اور خطرناک بیماری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح سے ہر متعدی اور وبائی امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے ، دہشت گردی سے بھی مقابلہ کرکے اس پر کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان قدیم اور طولانی تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران ، ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے میں سنجیدہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے پاس تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں اور دونوں ممالک اس سلسلے میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں اس کے علاوہ چابہار بندرگاہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہمیت کی حامل ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے دہشت گردی کے ساتھ مقابلے میں نام نہاد مغربی اور امریکی اتحاد میں ہندوستان کے شامل نہ ہونے کو ہندوستان کی حکومت کی صحیح پالیسی اور اس کے استقلال کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں -

اس ملاقات میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ بعض ممالک دہشت گردی کو خوب اور بد میں تقسیم کرتے ہیں اور دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ نہیں کرتے بلکہ صرف باتیں کرتے ہیں۔

ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ دین اسلام، دین عشق و محبت ہے اور اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ مودی نے کہا کہ دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے اورمیں نے اس سلسلے میں ایک کانفرنس کی تجویز بھی پیش کی تھی جس کی بعض مغربی ممالک نے مخالفت کی ۔

مودی نے کہا کہ دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے والے ممالک کو مشترکہ تعاون پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اصول مہدویت کے زیر عنوان بارہویں بین الاقوامی کانفرنس کا قم میں آغاز+ تصاویر

اصول مہدویت کے زیر عنوان بارہویں بین الاقوامی کانفرنس کا قم میں آغاز+ تصاویر

 

  • News Code : 755240
  • Source : ابنا خصوصی
اصول مہدویت کے عنوان سے یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی حمایت سے قم میں منعقد کی جاتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصول مہدویت کے زیر عنوان بارہویں بین الاقوامی کانفرنس آج بروز جمعرات کو مراجع تقلید، علماء عظام اور دیگر ملکی و غیر ملکی شخصیات کی موجودگی میں قم میں شروع ہوئی۔
یہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جس کا اس سال کا نعرہ ’’ ادیان ابراہیمی کی نگاہ میں آخری زمانے کی پیشن گوئیاں‘‘ ہے قم کے مدرسہ امام موسی کاظم(ع) میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس کانفرنس کے پہلے روز صبح کی نشست میں آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے خطاب کئے جبکہ ظہر بعد کی نشستوں میں مختلف موضوعات پر کمیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ اصول مہدویت کے عنوان سے یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی حمایت سے قم میں منعقد کی جاتی ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali