شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۷۰ مطلب در خرداد ۱۳۹۵ ثبت شده است

شہر فلوجہ میں ایک ہزار سے زائد دھشتگرد ہلاک

شہر فلوجہ میں ایک ہزار سے زائد دھشتگرد ہلاک

 

  • News Code : 760816
  • Source : irib.ir
Brief

عراق کے مغربی شہر فلوجہ کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مغربی شہر فلوجہ کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فلوجہ شہرکو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے کمانڈر میجرجنرل عبدالوہاب الساعدی نے جمعے کو الحدث ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تیئیس مئی سے فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران صرف جنوبی محاذ پر ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں -

عراقی فوج نے اس وقت فلوجہ شہر کے مرکزی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے اور شہرکی انتظامیہ کی عمارت پربھی عراق کا پرچم لہرا دیا ہے -

دوسری جانب صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ ہادی رزیج نے بھی کہا ہے کہ رمادی شہر کے شمالی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے-

رمادی شہر جو پہلے ہی داعش کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہے اب اس کے شمالی مضافاتی علاقوں کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی جمعرات سے شروع ہوگئی ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ

امریکا کا شمالی کوریا پر حملہ کرنے کا منصوبہ

 

  • News Code : 760795
  • Source : shafaqna
Brief

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اس کی ایٹمی تنصیبات پر ہوائی حملے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پیونگ یانگ کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہوائی حملوں کا منصوبہ تیار کر رہا ہے - شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کو دشمنانہ تصور کیا جائے گا اور پیونگ یانگ نے ایسے ہر قسم کے اقدام کا مناسب جواب دینے کے لئے خود کو تیار کر لیا ہے-

شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے بعض علاقوں پر بمباری کر کے اس کی ایٹمی توانائیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے-

گذشتہ مہینوں کے دوران پیونگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں شمالی کوریا پرحملے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

 

  • News Code : 760799
  • Source : jang
Brief

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طور خم بارڈ ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین گزرگاہ شمار ہوتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے سبب پچھلے پانچ دن سے بند ہے۔ دونوں ملکوں کے تاجروں اور ٹرک مالکان نے احتجاج اور سرحد کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں تاکہ ٹرکوں میں لدے سامان کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طور خم بارڈر کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملکوں کے تین سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پر گیٹ کی تنصیب کے معاملے کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے وہ تمام تعمیرات اپنے علاقے میں انجام دے رہا ہے۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

گلبرگہ کی تاریخی عمارت ہفت گنبد کے پاس شراب خانہ کھولنے کی اجازت، عوام کا احتجاج

 

گلبرگہ ، ۱۵؍جون: (ایجنسی) گلبرگہ کی تاریخی عمارت ہفت گنبد کے دامن میں ایک شراب خانہ کھلنے جا رہا ہے۔ مقامی عوام اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ شراب خانہ گنجان آبادی کے درمیان میں کھولا جا رہا ہے۔ اس کی مخالفت میں منتخب عوامی نمائندے بھی اتر آئے ہیں۔شراب کو ہرمعاشرے میں برا تصور کیا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی حساس جگہ پر اگر شراب خانہ کھلے گا تو اپنے ساتھ کیا کیا برائیاں لائے گا، اس کا حکومت کو اندازہ نہیں ہے ۔قانون کی دھجیاں کس طرح سے اڑائی جا سکتی ہیں۔ کس طرح سے قانون کو بالائے طاق رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی مثال گلبرگہ کے تاریخی ہفت گنبد پر دیکھی جا سکتی ہے۔اس عمارت میں آئندہ چند دنوں میں یہاں ایک شراب خانہ کھل سکتا ہے۔اس پیلی عمارت کے روبرو ہی 60 فٹ سے کم فاصلے پر ایک ہاسپٹل اورآرکیا لو جیکل سروے آف انڈیا کے تحت آنے والی عمارتیں سات گنبد ہیں۔سو فٹ کی دوری پر ایک اور ہاسپٹل ہے۔ سو میٹر کی دوری پر ہی دو دو مسجدیں اور اقلیتی تعلیمی ادارہ نیشنل کالج ہے۔اس پیلی عمارت کے پیچھے ایک مندر بھی ہے۔ سب سے خاص بات یہ کہ یہ ایک گنگا جمنی تہذیب والا گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔اس کے باوجود حکام نے یہاں پر شراب خانہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے خلاف مقامی لوگ سخت احتجاج کر رہے ہیں۔مقامی منتخب عوامی نمائندے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شراب خانہ کے اجازت نامے کو منسوخ کرانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

جموں: مذہبی مقام میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد ہنگامہ، انٹرنیٹ اور موبائل خدمات متاثر

 


ذہنی طور پر الجھا ہوا شخص کی جانب سے ایک قدیم مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ اور ناپاک کئے جانے کے بعد سے شہر میں شروع ہوئے احتجاجی مظاہروں کے بعد جموں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بدھ کو معطل کر دیا گیا. پولیس حکام کے مطابق، جموں کے طور نگر میں واقع قدیم مندر کو منگل کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد شہر میں احتجاج شروع ہو گیا. اس واقعہ کے بعد کل سے ہی شہر میں کشیدگی پھیلی ہے. تاہم، اب حالات آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں.

معلومات کے مطابق، جموں کے روپنگر اور جانیپر علاقے میں اس واقعہ کو لے کر کشیدگی کے بعد فی الحال حالات پر قابو پا لیا گیا ہے. پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر رکھی ہے اور لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے.

جموں کے ڈپٹی کمشنر سمرندیپ سنگھ نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت، ہم نے صورتحال کے معمول ہونے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایران،عراق، ہندوستان ،پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان کا پہلا روزہ

ایران،عراق، ہندوستان ،پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان کا پہلا روزہ

 

  • News Code : 758716
  • Source : islamtimes
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، ہندوستان ، پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، ہندوستان ، پاکستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران میں شعبان المعظم کے 30 دن پورے ہوگئے جس کے بعد آج بروزمنگل رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں بھی کل رات چاند ںظر آگیا اور وہاں کی ہلال کمیٹیوں نے آج رمضان المبارک کی پہلی تاریح کا اعلان کرددا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اقتصادی ترقی کی شرح میں ہندوستان چین سے آگے

اقتصادی ترقی کی شرح میں ہندوستان چین سے آگے

 

  • News Code : 758390
  • Source : ۔
Brief

اقتصادی ترقی کی شرح کے لحاظ سے ہندوستان چین سے آگے نکل گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی اقتصادی اور مالیاتی کارکردگی کے بارے میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران چین کے مقابلے میں ہندوستان کی شرح نمو زیادہ رہی ہے۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ کی آخری سہ ماہی کے دوران ہندوستان کی ناخالص قومی پیداوار، سات اعشاریہ دو فی صد تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی ناخالص قومی پیداوار چھے اعشاریہ سات رہی ہے۔

دوسری جانب روزنامہ فائنانشل ٹائمز نے ہندوستان کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بہت سے ہندوستانی رائے دہندگا ن وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہر ماہ دس لاکھ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستان؛ 24 بڑی شیعہ تنظیموں نے رمضان کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

پاکستان؛ 24 بڑی شیعہ تنظیموں نے رمضان کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

 

  • News Code : 758398
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

ملک کی 24 بڑی شیعہ تنظیموں نے رمضان کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد/ ملک کی 24 بڑی شیعہ تنظیموں نے رمضان کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ہونے والی آل شیعہ کانفرنس میں کراچی ،لاہور،آزاد کشمیر، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان،پارہ چنار، گلت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں علما، شیعہ رہنماوں اور عمائدین نے شرکت کی۔اجلاس دو گھنٹہ جاری رہا جس کے بعد رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اعلان کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبر اور ظلم و بربریت کے خلاف علامہ ناصر عباس جعفری کے پر امن احتجاج پر حکومت کی طرف سے مکمل بے حسی کے بعد ہمارے پاس اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے علاوہ کو ئی آپشن موجود نہیں۔اس وقت ملک بھر میں حکومتی ایما پر ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو ملت تشیع کے بے گناہ افراد کے خلاف استعمال کیا جارہا ۔ہمارے علما و ذاکرین پر پابندیاں لگا کر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پارہ چنار اور گلگت بلتستان میں ہمارے لوگوں کو ملکیتی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔پارہ چنار کے محب وطن افراد کی ایف سی کے ہاتھوں شہادت ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔مختلف شعبوں میں موجود ہمارے ماہرین کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں حکومت کی ناک کے نیچے کالعدم جماعتیں اپنی ملک دشمن سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن قومی سلامتی کے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ملک میں جاری اس ظلم و بربریت کے خلاف جنگ میں علامہ ناصر عباس تنہا نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کی ایک بڑی سیاسی و مذہبی تنظیم کے قائد کی بھوک ہڑتال کو آج 23روز گزر چکے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ملت تشیع کے ساتھ حکومت کا یہ جارحانہ رویہ حکومت کی سیاسی ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔ اجلاس میں تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کے بعد پاکستان کے ہر شہر سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ ہمارا یہ لانگ مارچ پاکستان کے اسی ہزار شہدا کے لیے ہے جو حکومتی نا اہلیوں کے باعث دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ہم پاکستان کے بیس کرور عوام کے مستقبل کے تحفظ اور ملک کی سالمیت و بقا کے لیے میدان میں نکلیں گے۔ہم نے دہشت گردوں گروہ سے قائد اقبال کے پاکستان کو آزاد کرانا ہے۔حکومت اورقومی اداروں میں موجود دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے اخراج تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ہماری اس تحریک میں ملت تشیع کے علاوہ شہدا کے خاندان ، سنی اتحاد کونسل کے کارکنان اور دیگر بریلوی افراد بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شیعہ ایکشن کمیٹی پاکستان ،آئی ایس اوپاکستان، ا نجمن دعائے زہرا،انجمن ذوالفقارحیدری،امامیہ جرگہ،تحفظ عزاداری پاکستان،وحدت کونسل پاکستان،تحفظ حقوق جعفریہ پاکستان،شیعہ پولٹیکل پارٹی،جعفریہ سپریم کونسل کشمیر ،امامیہ علما کونسل،شیعہ کانفرنس بلوچستان ،،امامیہ جرگہ کوہاٹ،تحریک القائم،انصار الحسینؑ ،شیعہ شہریان پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

.............

242

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستان میں شیعوں کی بھوک ہڑتال پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا رد عمل

اف کے لیے بھوک ہرٹال

پاکستان میں شیعوں کی بھوک ہڑتال پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا رد عمل

حکومت پاکستان کا شیعہ مسلمانوں پر جاری ظلم ناقابل برداشت ہے

  • News Code : 758384
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

آیت اللہ مکارم شیرازی نے پاکستان کی تازہ صورتحال کے پیش نظر ایک بیان جاری کر کے اس بات کی تاکید کی ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے شیعوں کے خلاف مخاصمانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے پاکستان کی تازہ صورتحال کے پیش نظر ایک بیان جاری کر کے اس بات کی تاکید کی ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے شیعوں کے خلاف مخاصمانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔
جہان تشیع کے مرجع تقلید کے بیان کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انتہائی افسوس کے ساتھ ان دنوں پاکستان کے بارے میں بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ شیعہ مسلمانوں کو مختلف علاقوں میں ستایا جا رہا ہے یہاں تک کہ سکیورٹی فورس ان کی مجلسوں پر حملہ آور ہوتی ہے اور انہیں خاک و خوں میں غلطاں کرتی ہے۔ اور نیز کہا جاتا ہے کہ حکومتی اور حکومت سے وابستہ اداروں کے ذریعے شیعوں کی زمینوں پر قبضہ جمایا جاتا ہے۔
پاکستان میں شیعوں کے خلاف یہ نئے مخاصمانہ اقدمات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ شیعوں کا ایک خاصہ گروہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہر جبکہ کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے بعض کی طبیعت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں یہ نیا پروپیگنڈا انتہائی حیران کن ہے خاص طور پر حکومت کی جانب سے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی حکومت اور ملت کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم رکھیں لیکن اس طرح کے اقدامات جن کے پیچھے تکفیری اور وہابی عوامل کارفرما ہیں دنیا کے شیعوں مخصوصا ایرانی شیعوں کے نزدیک قابل برداشت نہیں ہیں۔
امید ہے کہ پاکستان کے حکومتی عہدہ دار جتنا جلدی ہو سکے ان نامعقول اقدامات جو مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کر سکتے ہیں سے پرہیز کرنے کے لے کوئی ٹھوس اقدام کریں نیز عالمی سماج بھی اس مصیبت پر توجہ کرے اور اسے ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کرے۔ 
والسلام علی من اتبع الھدیٰ

ناصر مکارم شیرازی

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

فلوجہ پر مختصر نظر

فلوجہ شہرعراقی صوبہ انبارمیں آتاہے اور یہ دارالسلطنت بغدادسے تقریباً ساٹھ کیلومیٹرشمال مغرب میں واقع ہے، اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق 2004ء میںیہاں کی آبادی چارلاکھ تہترہزارتھی،جبکہ صدام حسین کے دورِ صدارت میں کی گئی سرکاری مردم شماری کے مطابق وہاں کی کل آبادی سات لاکھ تھی،اچھے دنوںمیںفلوجہ عراق کے اُن شہروںمیں شمارہوتا تھا،جہاں مساجدکی کثرت تھی،2004ء سے پہلے اس شہرمیںکل دوسوپچاس مساجدتھیں،اس شہرکی زیادہ ترآمدنی کا ذریعہ کھیتی تھی،چوںکہ اس کے جنوبی کنارے پر دریائے فرات واقع ہے؛اس لیے پانی کی فراوانی ہوتی تھی اورمختلف موسموںمیں لوگ الگ الگ قسم کی فصلیں اُگاتے تھے،اسی مناسبت سے اس شہرکانام ’فلوجہ‘پڑا؛کیوںکہ اس کا ترجمہ ہے وہ زمین جوکھیتی کے لائق ہو(لسان العرب)سیاسی و دفاعی اعتبار سے ماضی سے لے کراب تک اس شہر کوغیر معمولی اہمیت حاصل رہی ہے؛چنانچہ جس زمانے میں دنیاپرفارس و روم کی قوت وشوکت کے غلغلے تھے،اُس وقت بھی یہ عراقی شہرعالمی طاقتوںکی باہمی کشمکش کی آماجگاہ رہا، اسلامی دورِحکومت کے اموی عہدمیں یہ علاقہ فوجی اسٹیشن کے طورپراستعمال میں رہا،عباسیوںنے بھی بغدادکی تاسیس سے پہلے صوبۂ انبارکوہی صدرمقام بنایاتھا،اسی طرح عثمانی خلافت کے دورمیں بھی فلوجہ میں ہی فوجی اسٹیشن ہواکرتاتھا۔جب بیسویں صدی کے چھٹے عشرے میں بعثیوںنے عراق پرقبضہ کیا، توانھوں نے بھی اس خطے کی اسٹریٹیجک اہمیت کوسمجھااوریہ علاقہ ان کے لیے بھی بہت خاص رہا،یہاں تک کہ9؍اپریل2003ء کوبغدادسمیت پوراعراق امریکی جارحیت کاشکارہوکرکشت وخون اور جبروقہرکے ایک نئے دورمیں داخل ہوگیا،جس کا سلسلہ تاہنوزجاری ہے۔امریکہ نے اس شہراور پورے عراق پرحملہ تواس بہانے سے کیاتھاکہ صدام حسین نے مہلک ہتھیاربناکرچھپارکھے ہیں،جودنیاکے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں؛لیکن اس کی کمینگی،خست اور بے ایمانی کی داددیجیے کہ امریکی افواج نے ہی عراق پر حملے کے دوران بعض ایسے ہتھیار بھی استعمال کیے،جوعالمی قانون کے مطابق ممنوع تھے،جب 2003ء میں امریکہ فلوجہ شہرپرقبضہ نہ کرسکااور وہاں کے شہریوںنے زبردست پامردی اور جرأت و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ظلم و جورکا دنداں شکن جواب دیا،تواس نے وہ مہلک ترین ہتھیاراستعمال کیا،جس کے اندوہ ناک اثرات وہاں پیداہونے والے بچوںپراب بھی ظاہراورنمایاں ہیں،عالمی رپورٹس میں اس شرمناک حقیقت کا اعتراف کیاگیاہے،2010ء میںبرطانوی اخبار’انڈیپنڈنٹ‘میںلیڈزیونیورسٹی برطانیہ میں ماحولیات کے ایک پروفیسرنے اپنے کالم میںناٹوسے مطالبہ کیاتھاکہ ان ہتھیاروںکی جانچ کی جانی چاہیے،جوامریکی افواج نے فلوجہ پر حملے کے دوران استعمال کیے تھے۔جس دن سے امریکہ نے عراق پرقبضہ کیااور فلوجہ شہراور وہاں کے شہریوںکواپنی درندگی و حیوانیت کانشانہ بنایاہے،تب سے لے کر آج تک وہاں امن و امان کانشان نہیں ہے،جس شہرمیں کل آبادی سات لاکھ لوگوں پر مشتمل تھی،وہاں اب تازہ خبروںکے مطابق صرف سترہزارلوگ بچے ہیں،باقی شہری یاتوناکردہ گناہی کے جرم میں شہید ہوچکے ہیں یاوہاںسے کسی طرح جان بچاکرنکلنے کے بعداب پڑوس کے ملکوںمیں دربدری کی زندگی گزاررہے ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali