شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۱۸ مطلب در خرداد ۱۳۹۶ ثبت شده است

ایران میں داعش کو ناکامی

۔


ہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کل پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتے ہوئےکہا ہے کہ کل تہران میں پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی(رہ) کے حرم مبارک پر حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر کو پہچان لیا گیا ہے جو شام کے علاقہ رقہ اور عراق کے شہر موصل میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ 
وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق ایرانی عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے کل پارلیمنٹ پر حملےمیں ملوث وہابی دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو پہچان لیا اور دہشت گردوں کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت انٹیلیجنس کے مطابق حملےمیں ملوث 5 دہشت گرد پہلے بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے وہابی دہشت گرد رقہ اور موصل میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں ۔
دہشت گردوں کے سرغنہ ابو عائشہ کو جب ہلاک کیا گیا تو یہ دہشت گرد ایران سے فرار ہوگئے تھے۔ دہشت گردوں کے فیملی ناموں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا جاسکتا جب کہ ان کے اصلی نام پیش کئے جاتے ہیں۔ مارے گئے 5 دہشت گردوں کے نام رامین، سریاس، فریدون ، قیوم اور ابوجہاد ہی
ں

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکہ داعش کے بہانے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے : افغانستان کے سابق صدر

 

 کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے ترک خبررساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امریکی محصول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی افواج کا انخلا بہت ضروری ہے امریکہ خطے میں داعش کے بہانے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ سابق صدر حامد کرزائی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کا فروغ امریکی پروجیکٹ کا حصہ ہے امریکہ افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے حق میں نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آنا چاہیے تھی جبکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ضروری ہے۔ کرزائی نے کہا کہ روس بھی ممکن ہے امریکہ اور برطانیہ کی طرح طالبان سے رابطہ میں ہو ۔ اس نے کہا کہ داعش کی افغانستان میں پرورش کا مقصد خود افغانستان نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک ہیں میں داعش کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔
۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ماہ رمضان میں بھی العوامیہ میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی انسانیت سوز کارروائیاں جاری


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی فوجی اور سیکورٹی اہلکار بدستور العوامیہ کے باشندوں کے رہائشی مکانات، اسکولوں اور مساجد کو نذر آتش کررہے ہیں - نبا نیوز چینل نے بھی خبردی ہے کہ ایک ایسے وقت جب العوامیہ کے باشندے گذشتہ بیس روز سے سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں منگل کو ایک بار پھر سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے دوشہریوں کے گھروں کو آگ لگا کرانہیں مسمار کردیا - جن شہریوں کے گھروں کو سعودی کارندوں نے مسمار کیا ہے ان میں سے ایک عبداللہ الواہر کا گھر بھی ہے جنھیں سعودی عدالت نے موت کی سزا سنا رکھی ہے - سعودی فوجیوں نے منگل کو یہ کارروائیاں العوامیہ کے محلوں المرواح ، الریف اور دیرہ میں انجام دیں - سعودی فوجیوں نے دیرہ محلے میں گولہ باری بھی کی ہے-

۔۔۔۔
۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور اقدام میں پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں40 فیصد کمی کردی ہے۔


     

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اوراقدام میں پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں40 فیصد کمی کردی ہے۔

امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں 40فیصد کمی کردی ہے ،جبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھادی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔

گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اورمذہبی جماعتوں اوراس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ دوستی کے لبادے میں پاکستان کو مسائل و مشکلات سے دوچارکررہا ہے کبھی اس ملک پر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تو کبھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی امداد روک دی جاتی ہے، کبھی امداد کم  کردی جاتی ہے اور کبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا جاتاہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکام امریکہ کو پاکستان کا اتحادی اوردوست سمجھتے ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

عراق؛ بغداد میں بم دھماکہ ۱۱ افراد جانبحق

۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکراده علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

موصل میں دہشتگردوں کو ملنے والی یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، عراق کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف اس قسم کے بزدلانہ حملے کررہا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ماہ مبارک رمضان کی آمد پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مومنین عالم سے مؤدبانہ اپیل

 

  • News Code : 832035
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

آپ بہت اچھے سے جانتے ہیں کہ روزہ داری کا ایک فلسفہ بھوکوں کو یاد کرنا اور بے کسوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: تم میں سے جو کوئی اس مہینہ میں کسی مومن روزہ دار کو افطار کرائے، خداوند عالم کے نزدیک اسے ایک غلام کو آزاد کرانے کا ثواب ملے گا اور اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئے جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے یمن کے یتیموں اور بے کسوں کی دستگیری کے لیے دنیا کے مسلمانوں اور روزہ دار مومنوں سے اپیل کی ہے کہ یمن میں آل سعود کے جرائم کا شکار فقیر اور محتاج روزہ داروں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بنگلادیش میں طوفان، 10 لاکھ سے زائد لوگ محفوظ جگہ پر منتقل

 


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلا دیش میں طوفان کی وجہ سے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں ہنگامی صورت حال کو مانیٹر کرنے والے اعلیٰ ترین سرکاری افسرغلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ مورا طوفان کی وجہ سے3 لاکھ افراد کو 400 اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بنائی گئی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق طوفان سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی درخت گر گئے، لیکن تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

طوفان کے باعث ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکومتی محکمے کے ترجمان ابو الہاشم کا کہنا ہے کہ  طوفان دیگر علاقوں سے ٹکرانے سے قبل وہاں سے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیں۔

مورا طوفان سے بنگلا دیش میں میانمار کے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی رہنما شمس العالم نے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں کے دو کیمپوں میں موجود 10 ہزار جھونپڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور سمندری طوفان آنا معمول کی بات ہے لیکن کروڑوں عوام جن گھروں میں رہائش پزیر ہیں وہ مکانات اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ طوفان کو سہہ سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی حکام نے ۱۴ شیعہ باشندوں کو سزائے موت کا حکم دے دیا


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہاں ایک طرف اللہ کا مبارک مہینہ اپنے دامن میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کے سمندر سمیٹے ہوئے آن پہنچا ہے وہاں دوسری طرف حرمین شریفین کے نام نہاد خادموں نے اس ملک کے ۱۴ باشندوں کو سزائے موت دینے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکمرانوں نے صوبہ القطیف کے رہنے والے ۱۴ شیعہ مسلمان جوانوں کو صرف حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان ۱۴ جوانوں پر ۲۰۱۱ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزامات عائد تھے جن کی بنا پر ماہ رحمت کی آمد کے موقع پر آل سعود نے اپنی حقیقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھانسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے اپنے تمام شہری حقوق سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ احتجاجی مظاہرے کر کے اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ حکومتی اہلکار جوانوں کو مظاہروں سے گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتے ہیں اور آخر کار انہیں شہری حقوق دینے کے بجائے تختہ دار پر لٹکا دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

لو ، بے حجاب بنی جامعہ اسلامیہ کی چانسلر

 

منی پور،29مئی (ایجنسی) منی پور کی گورنر نجمہ ہیبت اللہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر مقرر ہوئی ہیں.

یونیورسٹی نے ایک خاص اجلاس کر یہ فیصلہ کیا ہے.

آنے والے 5 سال تک یہ عہدہ سنبھال گے.

اس سے پہلے جامعہ کے چانسلر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایم اے ذکی تھے- آپ کو بتا دیں کہ نجمہ ہیبت اللہ سال 1986 سے 2012 کے درمیان 5 بار راجیا سبھا کی رکن رہ چکی ہیں.

اس کے علاوہ وو 16 سال تک راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرمین بھی رہ چکی ہیں.

ان کی تعریف کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر طلعت احمد نے کہا کہ نجمہ ہیبت اللہ کے آنے سے یونیورسٹی کو کافی فائدہ پہنچے گا.

ان سے سیاسی طور بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بابری مسجد کے بی جے پی ملزمین کو بری کر دیا جاۓ گا ۔

6

 

سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پارٹی لیڈر ایل کے اڈوانی، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی اور مرکزی وزیر اوما بھارتی اور بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن ونے کٹیار بابری مسجد انہدام کے کیس میں چھوٹ جائیں گے۔جب ان سے لکھنؤ میں خصوصی سی بی آئی عدالت میں آج ہوئے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا جہاں یہ لیڈر پیش ہوئے تھے اور انہیں ضمانت دے دی گئی تھی تو مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پارٹی لیڈر بے قصور ہیں اور وہ بری ہوجائیں گے۔مسٹر اڈوانی ، ڈاکٹر جوشی اور اوما بھارتی آج خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali