شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۴۳ مطلب با موضوع «دیار ھند» ثبت شده است

ستر سال میں پاکستان میں کوئی بھی وزیراعظم 5 سالہ مدت پوری نہیں کرسکا

 

  • News Code : 844626
  • Source : jang
Brief

پاکستان کے قیام کو ستر سال ہوگئے تاہم اس مدت میں کوئی بھی وزیراعظم پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرسکا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : پاکستان کے قیام کو ستر سال ہوگئے تاہم اس مدت میں کوئی بھی وزیراعظم پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرسکا۔ سن1947ء کے بعد سے پاکستان میں سیاسی صورتحال نشیب وفراز سے دوچار رہی اور 4منتخب حکومتوں کو فوجی آمروں نے نکال باہرکیا۔ایک وزیراعظم کو قتل تو دوسرے کو عدلیہ کے ذریعے پھانسی ہوئی جبکہ کئی ایک وزرائے اعظم کو صدور نے گھر بھجوایا اور ایک کو سپریم کورٹ نے برطرف کیا۔

پاکستان کےپہلےوزیر اعظم کو 16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی میں قتل کیا گیا۔ انہوں نے 15 اگست 1947ء کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالاتھا۔
پھر دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کو 17اپریل 1953ء کوگورنر جنرل غلام محمدنےہٹایا۔خواجہ ناظم الدین نےعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو جسٹس منیر کوغلام محمد کے غیر قانونی اقدام کی توثیق کیلئے نظریہ ضرورت ایجاد کرنا پڑا۔
پھرمحمد علی بوگرہ آئے ،انہیں بھی 1954ء میں غلام محمد کی جانب سے برطرف کیا گیا ،بعد ازاں وہ دوبارہ وزیراعظم نامزد ہوئےتوانہیں قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں تھی جس پر 1955ء میں گورنر جنرل سکندر مرزا نےان کی حکومت برطرف کر دی۔
چوہدری محمد علی 1955ء میں وزیراعظم بنے لیکن ان کی سکندر مرزا سے چپقلش جو1956ء کے آئین کے نتیجے میں صدر بن گئے تھےکی بناپرمحمد علی نے 12ستمبر 1956ء کو استعفیٰ دیدیا ۔
حسین شہید سہروردی جوعوامی لیگ کے قائدتھے، انہوں نے 1954ء کے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں اپنی جماعت کوفتح دلائی۔ وہ مسلم لیگ کےسواکسی دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص تھےجنہیں 1956ء میں وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔انہیں سکندر مرزا سےاختلاف کی بناپر 1957ء میں ہٹا دیا گیا۔
ابراہیم اسماعیل چندریگر کوسہروری کےاستعفےکے بعد سکندر مرزا نےوزیراعظم نامزدکیا، وہ تقریباً 2ماہ  وزیر اعظم رہے۔انہوں نے دسمبر 1957ء میں استعفیٰ دیا۔
اسکے بعد سکندر مرزا نے فیروزخان نون کو ملک کا ساتواں وزیراعظم نامزد کیا۔ 1958ء میں ایوب خان نے مارشل لاء لگا کر انہیں برطرف کر دیا۔

تیراسال مارشل لاء کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اقتدار میں آئے۔ بھٹو 1973ء کے آئین کی منظوری تک خصوصی بندوبست کے تحت صدر رہے۔انہوں نے  1973ء کےالیکشن میں کامیابی حاصل کی لیکن اسی سال جولائی 1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء کے ذریعے انہیں ہٹا دیا۔ 1979ء میں مقتدر فوجی عدالتی گٹھ جوڑ کی جانب سے انہیں پھانسی ملی۔

سن 1985ء کے غیر جماعتی الیکشن میں ملک کے بد ترین آمروں کےتحتمحمدخان جونیجو پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ایک سیاستدان ہونے کی وجہ سے وہ آمر کیلئے خطرہ بنے رہےاس لئے انکی حکومت 29مئی 1988ء کو سانحہ اوجڑی کیمپ راولپنڈی جسمیں فوجی اسلحہ ڈپومیں دھماکوں سے 100کے قریب افرادجاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھےکی تحقیقات کرانے کے اعلان کے کچھ روز بعد ہی برطرف کر دیا گیا۔

 

سن 1988ءکےالیکشن کےنتیجے میں بینظیر بھٹو 2دسمبر 1988ء کو برسراقتدار آئیں۔ 1989ء میں مواخذےکی کوشش کو پیپلزپارٹی نےنا کام بنایالیکن صدر غلام اسحاق خان نے 6اگست 1990ء کو آرٹیکل 58ٹو بی کے بد نام صدارتی اختیار کے ذریعے بینظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کر دیا۔

بینظیر کے بعدمیاں نواز شریف آئے جو 1990ء میں پہلی با ر وزیر اعظم بنے۔صدر غلام اسحاق خان نے 1993ء میں انکی حکومت ختم کی لیکن سپریم کورٹ نے اسے بحال کر دیالیکن  پھر مشہور کاکڑ فارمولا سامنے آیا جب اس وقت کا آرمی چیف وحید کاکڑ نے میاں نواز شریف اور غلام اسحاق خان دونوں سے18 جولائی 1993ء میں استعفیٰ لے لیا۔

بینظیر بھٹو 1993ء میں پھر وزیر اعظم پاکستان بن گئیں لیکن انکی دوسری حکومت بھی 3سال ہی چل سکی اورانکےاپنے چنےہوئےوفادار صدر فاروق لغاری نے ان کیخلاف سازش کی اور نومبر 1996ء میں انکی حکومت 58ٹو بی کااختیاراستعمال  کرکے بر طرف کر دی۔

فروری 1997ء کے الیکشن کےنتیجے میں میاں نواز شریف دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے لیکن 12اکتوبر 1999ء کوجنرل پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی لگاکر نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا دیا۔
اس کے بعد ڈکٹیٹر مشرف کے تحت 3وزرائے اعظم آئے جن میں میر ظفر اللہ خان جمالی 19ماہ تک عہدے پر رہ سکےپھر انہیں مشرف نے گھر بھجوادیا۔ چوہدری شجاعت 2ماہ کیلئے عبوری وزیرا عظم رہےجسکے بعد مشرف کےدوست شوکت عزیز اگست 2004ء میں وزیرا عظم بنے۔
سن 2008ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ گیلانی کیلئےسب اچھاجارہا تھا تا وقتی کہ انہیں عہدے پر موجودصدر کیخلاف کرپشن کے کیسز ری اوپن کرنے کیلئے سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں توہین عدالت کے کیس میں سزا ہوئی۔

 

گیلانی 23مارچ 2008ء سے 19جون 2012ء تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کی باقی مدت راجہ پرویز اشرف نے پوری کی جو جون 2012ء سے مارچ 2013ء وزیر اعظم رہے۔
میاں نواز شریف 2013ء میں تیسری بار وزیراعظم بنے لیکن جیسے ہی انکی مدت کا آخری سال شروع ہواتو انہیں سپریم کورٹ میں پاناما کیس نےگھیر لیا۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مودی جی ھندی سماج کے خلاف پہلی بار اسرائیل کی غلامی میں تل ابیب پہونچ گۓ

ہندوستانی وزیراعظم 3روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 3روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نےتل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پران کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں، نریندر مودی کا کہناتھاکہ اسرائیل کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت ہر شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔ اس دورے میں میزائل، ڈرون اور ریڈار سسٹم سمیت ہتھیاروں کی فروخت کے اربوں ڈالر کے سمجھوتوں کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اور اقدام میں پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں40 فیصد کمی کردی ہے۔


     

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اوراقدام میں پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں40 فیصد کمی کردی ہے۔

امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں 40فیصد کمی کردی ہے ،جبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھادی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔

گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اورمذہبی جماعتوں اوراس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ دوستی کے لبادے میں پاکستان کو مسائل و مشکلات سے دوچارکررہا ہے کبھی اس ملک پر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تو کبھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی امداد روک دی جاتی ہے، کبھی امداد کم  کردی جاتی ہے اور کبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا جاتاہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکام امریکہ کو پاکستان کا اتحادی اوردوست سمجھتے ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بنگلادیش میں طوفان، 10 لاکھ سے زائد لوگ محفوظ جگہ پر منتقل

 


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلا دیش میں طوفان کی وجہ سے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں ہنگامی صورت حال کو مانیٹر کرنے والے اعلیٰ ترین سرکاری افسرغلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ مورا طوفان کی وجہ سے3 لاکھ افراد کو 400 اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بنائی گئی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق طوفان سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی درخت گر گئے، لیکن تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

طوفان کے باعث ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکومتی محکمے کے ترجمان ابو الہاشم کا کہنا ہے کہ  طوفان دیگر علاقوں سے ٹکرانے سے قبل وہاں سے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیں۔

مورا طوفان سے بنگلا دیش میں میانمار کے روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی رہنما شمس العالم نے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں کے دو کیمپوں میں موجود 10 ہزار جھونپڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور سمندری طوفان آنا معمول کی بات ہے لیکن کروڑوں عوام جن گھروں میں رہائش پزیر ہیں وہ مکانات اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ طوفان کو سہہ سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

لو ، بے حجاب بنی جامعہ اسلامیہ کی چانسلر

 

منی پور،29مئی (ایجنسی) منی پور کی گورنر نجمہ ہیبت اللہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر مقرر ہوئی ہیں.

یونیورسٹی نے ایک خاص اجلاس کر یہ فیصلہ کیا ہے.

آنے والے 5 سال تک یہ عہدہ سنبھال گے.

اس سے پہلے جامعہ کے چانسلر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایم اے ذکی تھے- آپ کو بتا دیں کہ نجمہ ہیبت اللہ سال 1986 سے 2012 کے درمیان 5 بار راجیا سبھا کی رکن رہ چکی ہیں.

اس کے علاوہ وو 16 سال تک راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرمین بھی رہ چکی ہیں.

ان کی تعریف کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر طلعت احمد نے کہا کہ نجمہ ہیبت اللہ کے آنے سے یونیورسٹی کو کافی فائدہ پہنچے گا.

ان سے سیاسی طور بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بابری مسجد کے بی جے پی ملزمین کو بری کر دیا جاۓ گا ۔

6

 

سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پارٹی لیڈر ایل کے اڈوانی، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی اور مرکزی وزیر اوما بھارتی اور بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن ونے کٹیار بابری مسجد انہدام کے کیس میں چھوٹ جائیں گے۔جب ان سے لکھنؤ میں خصوصی سی بی آئی عدالت میں آج ہوئے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا جہاں یہ لیڈر پیش ہوئے تھے اور انہیں ضمانت دے دی گئی تھی تو مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پارٹی لیڈر بے قصور ہیں اور وہ بری ہوجائیں گے۔مسٹر اڈوانی ، ڈاکٹر جوشی اور اوما بھارتی آج خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

کشمیر میں اب اور نرمی نہیں ، گولیوں کا جواب گولیوں سے دینے کا فوج نے کیا فیصلہ


 

حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بندوق اٹھائے گا تو اسے بندوق کی زبان سے ہی سمجھایا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کشمیر معاملہ کو لے کر اب نرم رخ اختیار نہیں کیا جائے گا۔ وادی میں زیادہ ہی بغاوت بڑھ گئی ،جسے ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔ یہ بات فوج کی طرف سے حزب المجاہدین کمانڈر سبزار بھٹ کی ہلاکت کے بعد کہی گئی۔ بھٹ کی موت کے بعد وادی میں کشیدگی مزید زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مرکزی حکومت وادی میں بڑھتی کشیدگی کے دیکھتے ہوئے اس موڈ میں نہیں ہے کہ مظاہرین اور پتھربازوں سے بات چیت کرکے کشیدگی دور کی جائے۔ کتنی مرتبہ پتھربازوں سے بات چیت کی جائے گی۔ پتھربازوں کے ساتھ سول سوسائٹی کے ارکان کی طرح برتاؤ نہیں کیا جا سکتا، اب انہیں انہی کی زبان میں سمجھا یا جائے گا۔ وہیں دوسری طرف پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے آئے دن سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ پاکستان کو کئی مرتبہ کہا جاچکا ہے ،لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ فوجیوں کے ساتھ بربریت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کے ساتھ اب بات چیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہیں وادی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر آرمی چیف بپن راوت نے پیر کو کہا تھا کہ کشمیری نوجوان پتھر بازی کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہم پر گولیاں چلائیں، اس سے مجھے کافی خوشی ہوگی کیونکہ اس کے بعد ان ہم اپنے طریقے سے صحیح جواب دے پائیں گے ۔ پتھر بازوں کی طرف سے گولی چلانے پر مجھے موقع مل جائے گا وہ کرنے کا جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ بات بپن راوت نے پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی تھی ۔

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ہمیں کیا کھانا ہے، یہ دہلی ناگپور سے سیکھنے کی ضرورت نہیں: کیرل کے وزیر اعلی

9

 

کیرالہ،29مئی (ایجنسی) بازار میں ذبح کے لئے جانوروں کی فروخت پر روک لگائے جانے کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر برستے ہوئے کیرل کے وزیر اعلی Pinarayi Vijayan پنارایی وجین نے اتوار کو کہا کہ ان کی ریاست کے لوگوں کو کھانے کی آدتوں کے بارے میں نئی دہلی یا ناگپور سے سیکھ لینے کی ضرورت نہیں ہے.پنارایی وجین نے Alappuzha میں منعقد ایک تقریب کے دوران کہا کہ کیرل کے باشندوں کی کھانے کی روایتی عادات ہیں جو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہے، اور انہیں کوئی نہیں بدل سکتا.وزیر اعلی پنارایی وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو اپنی پسند کا کھانا کرنے کے لئے تمام سہولیات دے گی.

کیرل کے لوگوں کے لئے ہم نئی دہلی (مرکزی حکومت) یا ناگپور (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس ہیڈکوارٹر) میں کسی سے سیکھ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

رائزنگ یوپی میں بولے یوگی، ہندوستان کے مسلمان کسی بابر یا اورنگ زیب کی اولاد نہیں

5

 

نیٹ ورک 18 کے خاص پروگرام رائزنگ یوپی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست سے مجرموں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ لکھنؤ میں 'نئے اددیش، بڑھتا پردیش' کے موضوع پر منعقد رائزنگ یوپی پروگرام میں یوگی نے تین طلاق سے لے کر رام مندر، سہارنپور تک پر کھل کر اپنے خیالات رکھے۔ نیٹ ورک 18 کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر بھوپندر چوبے کے سوالات کا وزیر اعلی نے کھل کر جواب دیا۔ یوپی میں قانون و انتظام کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جرائم کرنا جن کی عادت بن گئی تھی، انہیں اب یا تو جرائم چھوڑنا پڑے گا یا صوبہ چھوڑنا پڑے گا۔ تین طلاق پر یوگی نے کہا کہ اس پر روک لگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان ہندوستان کی ہی اولاد ہیں۔ ان کو اپنی ونشاولی کسی بابر، کسی اورنگزیب یا تیمور لنگ کے اوپر نہیں دیکھنی چاہئے۔ وہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوئے ہیں، اور ہندوستان میں ہی بڑھے ہیں۔ کسانوں پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسانوں کو راحت دینے کے لئے کئی اقدامات کئے۔ کسانوں کو پیداوار کی مناسب قیمت مل رہی۔ اب تک ریاستی حکومت 22 ہزار کروڑ روپے گنا کسانوں کو دے چکی ہے۔ سرکار کے کام کاج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر وزارت کو 100 دن کا ہدف دیا گیا ہے۔ ہم 100 دن کے کام کاج کے ساتھ عوام کے سامنے آئیں گے۔ یوپی میں بجلی کے حال پر انہوں نے کہا کہ پہلے یوپی کے 5 اضلاع میں ہی بجلی کی سپلائی ہوتی تھی، باقی ریاستوں میں بجلی گل رہتی تھی۔ ہم نے بجلی میں یہ وی آئی پی کلچر بند کیا۔ ریاست میں 20 نئے زرعی سائنس سینٹر بنانے کا عمل جاری ہے۔ اس کے لئے زمین مختص کی جا رہی ہے۔ یوپی میں بڑھتے جرائم پر انہوں نے کہا کہ 15 سال کا کوڑا کچرا صاف کرنے میں تھوڑا وقت تو لگے گا۔ 15 سالوں میں ترقی اور گڈ گورننس یوپی کی عوام بھول چکی تھی۔ اب ایک بار پھر قانون کا راج قائم ہو جائے گا۔ ریاست کے عوام کی توقعات اور خواہشات کی تکمیل کرنا یوپی حکومت کا مقصد ہے، ہم اس کے لئے مصروف عمل ہیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

مسلم پرسنل لا بورڈ کے مولانا نے کہا، مسلمان یوگا کر سکتے ہیں بشرطیکہ اس میں پوجا نہ ہ

و

Thu 25 May 2017, 15:46:08
 

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مسلمانوں کے یوگا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا دن پر مسلمان یوگا کر سکتے ہیں، لیکن اس میں کسی قسم کی پوجا کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔ نیوز 18 سے بات چیت میں انہوں نے کہا، "یوگا بہترین چیز ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔ لیکن یوگا اتسو کے دوران مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی پوجا سے بچنا چاہئے۔ خبروں کے مطابق لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں 21 جون کو ہونے والے یوگا دن کی تقریب میں 50 ہزار لوگ یوگ کرنے والے ہیں۔ ان میں 300 مسلم خواتین اور مرد شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔ مولانا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں تقریب کی دعوت ملتی ہے وہ بھی یوگا کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور یوپی سی ایم نے 14 مئی کو تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ شہر کے مختلف پارکوں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیں گے تاکہ شہر کے عام شہری بھی اس پروگرام کا حصہ بن سکیں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali