شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۴۳ مطلب با موضوع «دیار ھند» ثبت شده است

بیٹے کو جنم دینے کے بعد امتحان دینے پہنچی ماں، ڈاکٹروں نے بھی اس جذبے کو کیا سلام

 
⁠⁠⁠⁠⁠

راجستھان: ۳۱؍مئی: (ایجنسی) ایک حاملہ عورت کے اس جذبے کو کون نہیں سلام کرنا چاہے گا۔ اس جذبے کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات سے ہر ایک طالب علم کو سیکھنا چاہئے۔ اگر آپ امتحان دینے جاتے ہیں تو اس وقت بہت فکر مند رہتے ہیں، لیکن اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ کو حوصلہ اور جرات دونوں مل سکتے ہیں۔ معاملہ راجستھان کے جھنجھنو ضلع کا ہے جہاں ایک حاملہ خاتون نے پڑھائی کا ایک سال ضائع نہ ہو اس کے لئے وہ کیا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اگلی سلائڈ میں پڑھیں حاملہ عورت کے اس جذبے کی پوری کہانی۔دراصل، معاملہ کچھ ایسا ہے کہ جھنجھنو ضلع کی بھڑودا کلاں کی رہنے والی سروج حاملہ تھی۔ پیر کی صبح اچانک اسے درد اٹھا تو وہ اپنی کتابوں کو ساتھ لے کر جھنجھنو کے نجی اسپتال پہنچ گئی۔سروج کے اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے چند منٹ بعد ہی اس کی معمول کی ڈلیوری کروا دی۔ ڈلیوری کے بعد سروج نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس کا امتحان ہے۔ ڈلیوری کے محض دو گھنٹے بعد ہی ڈاکٹر کی اجازت سے سروج شہر کے سرکاری مرارکا کالج پہنچی۔جب سروج کالج پہنچی تو اس پورے معاملے کی جانکاری کالج اسٹاف کو ملی۔ اسٹاف مینجمنٹ نے اس کے لئے خاص انتظامات کیے اور صوفے پر لٹا کر اسے امتحان دلوایا۔ اس کے بعد وہ واپس آکر اسپتال میں بھرتی ہو گئی۔سروج نے بتایا کہ وہ اپنا ایک سال برباد نہیں ہونے دینا چاہتی تھی۔ ساتھ ہی بتایا کہ اسے امتحان دینے میں کوئی پریشانی بھی نہیں ہوئی اور پیپر اچھے سے حل ہو گیا. سروج ایم ایس سی فرسٹ ائیر کی کیمسٹری کا پیپر دے رہی ہے۔ ڈاکٹر نے بھی سروج کے جذبے کو سلام کیا ہے۔ خواتین کی طرف سے اٹھائے گئے اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے ہی راجستھان کا یہ ضلع خواتین خواندگی میں سب سے آگے ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

محمد اخلاق کے گھر پر فریزر میں بیف تھا : نئی فورنسیک رپورٹ کا جھوٹا دعوی

 
نئی دہلی،31مئی(ایجنسی) دادری بیف معاملے میں ایک نئی فورنسیک forensic رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ جس گوشت کی وجہ سے 50 سالہ محمد اخلاق کی بھیڑ نے گھر سے نکال کر قتل کر دیا تھا وہ گائے کا گوشت ہی تھا.
حالانکہ اس سے پہلے آئی ایک اور رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ مٹن تھا.
اس گوشت کو پہلے تو دادری کے ایک لیب میں تحقیقات کرائی گئی تھی تب بتایا گیا تھا کہ وہ بکرے کا گوشت ہے. اس کے بعد نمونے کو آگے کی تحقیقات کے لئے متھرا کی سرکاری لیب میں بھیجا گیا جس کی تازہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ گائے یعنی بیف ہی تھا.
اتر پردیش کے ڈی جی پی جاوید احمد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چھ آٹھ ہفتے پہلے ہمیں یہ رپورٹ ملی تھی اور ہم نے اس کاپی کو عدالت میں پیش کر دیا ہے. پہلے ہمیں بتایا گیا تھا کہ اس میں مٹن تھا، لیکن اب لیب نے بتایا کہ وہ بیف تھا.
 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ممتا بنرجی نے آر ایس ایس کو رسوا کرتے ہوۓ پھر ایک بار حلف اٹھایا

 
تنویر احمد، کلکتہ

آر ایس ایس نظریات کی حامی بی جے پی کی فرقہ پرست جماعت نے ریاست مغربی بنگال کے سابقہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں جس طرح مسلسل بڑھتی ہوئی طاقت کا مظاہر کر رہی تھی، ممتا بنرجی کی سیکولر روایت اور سیاسی نظریات نے بنگال کی فضا میں بی جے پی کے ہندوتوا زہر کو  پھیلنے سے بالآخر دوسری بار روک دیا ۔ حالانکہ آر ایس ایس کا زرخرید میڈیا نے  ائمہ اور موذنین کے مشاہیر اور دیدی کی مسلم نوازی کا منفی پروپگنڈہ کر کے زعفرانی قوت کو تقویت پہنچانے کی کوشش  ضرورکی تھی۔ لیکن اسی اقلیت نوازی کو طاقت بنا کر ممتا بنرجی نے اپنی سیاسی دفاع کا  ایسا محاذ اور مورچہ کھولا کہ جنگل محل سے پہاڑ ی خطہ کے زعفرانی صفوں میں کہرام مچ گیا۔   2016 کے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور سی پی ایم کے عوامی اتحاد کے منظر عام پرآنے سے  ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھی کہ وہ  قومی سیاست میں کودنے کیلئے  بی جے پی کیساتھ کسی قسم کی سیاسی مفاہمت کرلیں گی۔ لیکن بنگال کے مسلمانوں کی اکثریت  نے ممتا بنرجی کے ترنمول کانگریس کو  جس طرح نمایاں کامیابی سے ہمکنا  ر کرایاہے ، اس کا لازمی اور  اخلاقی تقاضہ یہی تھا کہ ممتا بنرجی بھی مسلمانوں کو یہ بھروسہ دلاتیں کہ ان کی پارٹی نہ صرف ہندوتوکی منافرت پر قدغن لگانے  کی پابند ہے بلکہ ملک بھر میں زعفرانی دہشت کا ماحول ختم کرنے کے ضمن میں سیکولر روایت کے چراغوں کوروشن رکھنے کیلئے وہ  قندیلوں کی ذمہ داری نبھانے کیلئے بھی تیار ہیں۔
ادامه مطلب...
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali