شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۳۵ مطلب در اسفند ۱۳۹۵ ثبت شده است

کجریوال نے کہا ووپنگ مین گھپلا ہوا ہے

نئی دہلی،15مارچ(ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج الزام لگایا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی ناقص کارکردگی کے پیچھے کی وجہ ای وی ایم میں رکاوٹ ہو سکتی ہے. کیجریوال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'آپ' کے اکاؤنٹ میں آنے والے تقریبا 20 سے 25 فیصد ووٹ شاید شد بی جے پی اتحاد کو 'چلے گئے ہیں'.

کیجریوال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کو محض 20 سیٹیں ملنا 'سمجھ سے پرے' ہے اور یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بھروسے پر ایک 'بڑا سوال کھڑا' کرتا ہے کیونکہ مختلف سیاسی پنڈتوں نے پارٹی کے لئے 'بھاری جیت 'کی پیش گوئی کی تھی.

انہوں نے کہا، 'جب آپ کو بھاری جیت ایک پہلے سے مقرر نتیجہ تھا تو اکالیوں کو 30 فیصد ووٹ کیسے مل گئے؟ کسی نے نہیں کہا تھا کہ کانگریس اتنا اچھا مظاہرہ کرے گی اور دو تہائی اکثریت لے آئے گی. ہمیں شبہ ہے کہ ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے 'آپ' کے حصے کے 20-25 فیصد ووٹ شد بی جے پی کو چلے گئے.

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی اور امریکا دو جڑوا بھائی ۔۔۔۔ سعودی وزیر اور ٹرمپ کی ملاقات ۔۔۔۔ اسلامی 6 ممالک کو دھشتگرد کہا

 
امریکہ،15مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا میں ان کے معاون خصوصی و مشیر نے کہا ہے کہ نائب ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی 'تاریخ ساز ملاقات دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے نئے دور کانقطہ آغاز ہے۔'

نائب ولی عہد کے مشیر نے امریکی نشریاتی ادارے'بلوم برگ' کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا تفصیلی احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور شہزادہ محمد کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کو ایک بار پھر درست سمت میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی، عسکری ، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں سمیت کئی دیگر امور میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی صدرنے خطے کے مسائل کے بارے میں سعودی عرب کے اصولی موقف اور اس کے حل کے طریقہ کار کو توجہ اور انہماک سے سنا۔

ذرائع کے مطابق دورہ امریکا کے دوران سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں چھ ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پرشروع سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب، امریکا کے اس فیصلے کو اسلامی ممالک پر پابندیوں کے ضمن میں نہیں لیتا بلکہ دہشت گردوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے موقف کا حامی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

صدر ٹرمپ مسلمانوں کا بہترین دوست : سعودی وزیر دفاع

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ، ولیعہد اور وزیر دفاع نے امریکی نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں اسے مسلمانوں کا بہترین دوست قراردیا ہے۔ امریکہ نواز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے ، وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان اور نئے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور سے متعلق گفتگو ہوئی۔محمد بن سلمان نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو مسلمانوں کا حامی پایا ہے اور اخبارات اور ذرائع ابلاغ ٹرمپ کے بارے میں مبالغہ آرائی کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ ٹرمپ مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ٹمرپ بارہا اپنی تقریروں میں مسلمانوں کے خلاف کئی بار زہر اگل چکے ہیں اب معلوم نہیں کہ سعودی ولیعہد کے نزدیک وہ کونسے مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔

.......

/169

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستانی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب میں پاکستانی فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودیہ میں پاک فوج کی بریگیڈ بھیجنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں البتہ پاکستان کے ایک ہزار فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فوج بھیجنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے 1982 ءسے ایک معاہدہ ہے اور اس معاہدے کے مطابق ایک ہزار اہلکار سعودی عرب میں موجود ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں اور پاک فوج کی ایک بریگیڈ سعودیہ میں ہے،فیصلہ ہوا تھا کہ یمن معاملے پر مداخلت نہیں کریںگے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم یمن کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہے،اسلامی ممالک میں مفاہمت و مصالحانہ کردار کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستان کے فوجی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جنھیں سعودی عرب نےیمن کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔

.......

/169

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بحرینی جوان جام شہادت نوش کرنے کے لیے آمادہ/ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

ین کی تازہ ترین رپورٹ

بحرینی جوان جام شہادت نوش کرنے کے لیے آمادہ/ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتویاہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی عدالت نے آج ۱۴ مارچ بروز منگل کو اس ملک کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت کا اعلان کیا تھا جو عوام کے زبردست احتجاج کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

اس تفصیلی رپورٹ میں گزشتہ رات سے اب تک کے لمحہ بہ لمحہ حالات کی عکاسی کی گئی ہے:
ٹائم ۲۲:۴۸ ( بوقت تہران) شب منگل: اللولوہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں ہنگامی حالات نافذ کر دئے گئے تمام ملازموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور سڑکوں پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔
ٹائم ۲۳:۱۰(بوقت تہران): بحرینی جوانوں نے البلاد القدیم کے علاقے میں سکیورٹی فورس کی گاڑیوں پر پھتراؤ کر دیا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

حیدرآباد میں دھشت گردی کے خلاف شیعہ سنی علماء کی کانفرنس

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد: سرزمین حیدرآباد پر پہلی مرتبہ شیعہ تنظیم مجلس علماء ہند اور سنی تنظیم آل انڈیا سنی علماء و صوفیاء بورڈ کی جانب سے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ''دنیائے اسلام دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مخالف''آشیانہ بنکئوٹ بنجارہ ہلز میں منعقد ہوئی۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کا پیغام ویڈیو کے ذریعے نشر کیا گیا۔ عزت مآب جناب حسن نوریان قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران متعینہ حیدرآباد نے استقبالیہ تقریر کی۔

ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجة الاسلام والمسلمین جناب مہدی مہدوی پور نے اپنے خطاب کی ابتداء میں مہتمم حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی دام ظلہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

آقائے مہدی مہدوی پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام رحمت و کرم پر مبنی دین ہے جو نبی رحمت ۖکے ذریعے بشریت تک پہنچا۔ ایسے دین رحمت میں ایک طبقہ ابھرا جو جہالت، فکری تعطل و جمود اور خشک مغزی کی وجہ سے عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا فتنہ بن گیا جن کو تاریخ ''خوارج'' کے نام سے جانتی ہے ۔آج پھر اسی فتنے نے ''داعش'' کے نئے نام سے دوبارہ سر اٹھایا ہے ۔ شام اور عراق میں عنقریب یہ خونخوار دہشت گرد مسلح گروہ کو شکست فاش کا سامنا ہے ۔ خوارج اور داعش کے وجود میں آنے کی اصل وجہ بے بصیرتی ہے ۔ داعش ایک ایسے آدمی کو اپنا خلیفہ مان رہے ہیں جو صہیونیوں کی جاسوسی تنظیم سے وابستہ ہے ۔ میں یہ توقع کرتا ہوں ایسی کانفرسیں بصیرتوں میں اضافہ کا سبب قرار پائیں گی اور لوگوں کی آگہی میں اضافہ ہوگااورگمراہ کن افکار کا سدباب ہو سکے گا۔

ایران سے تشریف لائے ہوئے محقق حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن زمانی نے اپنے بصیرت افروز اور ولولہ انگیز خطاب میں قرآن مجید کی متعدد آیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ اسلام میں شدت پسندی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام، خود سلم سے لیا گیا ہے جس کے معنیٰ سلامتی کے ہیں۔ مسلمانوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب بھی وہ آپس میں ملیں تو ایک دوسرے کو سلام کریں یعنی ایک دوسری کی سلامتی چاہیں۔ ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ جو بھی اپنی زبان سے ہی اگر اسلام ظاہر کرے تو اسے ہم مسلمان ہی سمجھیں۔ قرآن مجید نے پانچ صفتیں مسلمانوں کی ایسی بیان کی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ اسلام کا دہشتگردی اور شدت پسندی سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ۔ اس کے بر خلاف تکفیری مسلح دہشت گرد اسلام کے نام پر پانچ ایسے کام کر رہے ہیں جس کے کرنے سے قرآن مجید نے سخت منع کیا ہے۔ قرآن نے رسول خداۖ کے ساتھیوں کی ایک صفت یہ بیان کی ہے کہ رسول خدا ۖ کے ساتھی مسلمانوں پر رحم دل اور کفار پر شدید ہیں جبکہ تکفیری دہشت گردوں کی روش یہ ہے کہ وہ مسلمانوں پر شدید اور کفار پر رحم دل ہیں۔ داعش کے زخمیوں کا علاج اسرائیل کے ہسپتالوں میں ہوتا ہے ۔ قرآن مجید نے ایک مسلمان کی جانب سے دوسرے مسلمان کو کافر قرار دینے سے سخت منع کیا ہے ۔ تکفیری اپنے علاوہ سبھی مسلمانوں کو کافر اور واجب القتل سمجھتے ہیں۔ اسی بناء پر وہ حنفی ، شافعی، مالکی اور شیعہ علماء و عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ شام کے حنفی المسلک مشہور عالم دین شیخ رمضان بوتی کو داعش نے بڑی بے دردی سے قتل کردیا اور ایران کے کردستان کے شیخ الاسلام ٨٠ سالہ بزرگ عالم دین کو اللہ کے مہینے میں اللہ کے گھر میں عین نماز مغرب کے بعد افطار کے وقت بم پھینک کر قتل کر دیا ۔ جب اس بمبار سے پوچھا گیا کہ کیوں تم نے ماہ مبارک اور مسجد میں ایسا کام کیا تو اس نے کہا کہ اس لئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر سکوں۔ جب جنت البقیع میں کھڑے ایک تکفیری عالم سے پوچھا گیا کہ کیوں تم نے جنت البقیع میں موجود اہل بیت اطہار(ع) اور اصحاب کے مزارات کو ڈھادیا تو کہنے لگا کہ قبور کی زیارت شرک ہے، اگر امت مسلمہ کے ردّ عمل کا خوف نہ ہو تو ہم گنبد خضراء کو بھی ڈھا دیں۔ محض مسلمانوں کے غم و غصے سے ڈر کر یہ تکفیری عناصر گنبد خضراء کو نہیں ڈھا رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں صالح قیادت کے زیر نظر شیعہ اور سنی علماء ایک ساتھ مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ''مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی'' نام کا ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جو سال بھر مسلمانوں میں اتحاد کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران میں برادران اہل سنت کی سترہ ہزار مساجد ہیں ۔

آقائے زمانی کے بعد جھار کھنڈ سے تشریف لائے ہوئے عالم دین مولانا انوار القادری نے بھی اپنے معرکة الآراء خطاب میں کہا کہ اسلام نہ صرف انسانوں کے حقوق کی رعایت سکھلاتا ہے بلکہ جانوروں کے حقوق کی رعایت کی تعلیم ہمیں ہمارے نبی پاک ۖ نے دی ہے ۔ ایک عورت نے اپنے گھر میں ایک بِلّی کو باندھ کر کئی روز تلک اس کو کھانے پانی سے محروم رکھا جس کے سبب وہ مر گئی تو آپۖ نے اس عورت کے بارے میں کہا وہ عورت جہنمی ہے ۔ ایک عورت نماز روزے کی پابند تھی لیکن پڑوسیوں سے اس کا رویہ ٹھیک نہیں تھا اور ایک دوسری عورت نماز روزے کی اتنی پابند نہیں تھی لیکن پڑوسیوں کے ساتھ اس کا رویہ ٹھیک تھا تو نبی پاک ۖ نے فرمایا کہ جس کااپنے پڑوسیوں سے رویہ ٹھیک نہیں ہے وہ جہنمی ہے اور جس کا اپنے پڑوسیوں سے رویہ ٹھیک ہے وہ جنتی ہے ۔ پڑوسیوں کے اتنے حقوق اسلام نے بتلائے کہ لوگوں کو یہ گمان ہونے لگا کہ اسلام کہیں پڑوسیوں کو ترکہ دینے کی بات نہ کردے۔ اگر پڑوسی غیر مسلم بھی تو اس کے حقوق کی رعایت کرنا مسلمان کے لئے ضروری ہے ۔ اسلام اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں ۔ جہاں اسلام ہے وہ دہشت گردی نہیں جہاں دہشت گردی ہے وہاں اسلام نہیں۔ ایسی کانفرنسوں کے ذریعے زمانے کو یہ پیغام دینا ہے کہ اسلام ایک امن و سلامتی کا مذہب ہے ۔ 

ایران سے تشریف لائے ہوئے مہمان مقرر حجة الاسلام والمسلمین مولانا سید احتشام عباس زیدی نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا اور انہیں مغرب کی ثقافتی یلغار سے بچنے کی تلقین کی۔ انہوں نے قیادت کے مسئلہ پر زور دے کر کہا کہ جہاں مسلمانوں کے پاس صالح قیادت ہے وہاں مسلمان سرخرو ہیں۔ جہاں قیادت کا فقدان ہے وہاں مسلمان پست ہیں۔ لہٰذا جو مضبوط قیادت ایران میں ابھری ہے اس قیادت کو ایران کی سرحدوں سے باہر آنا ضروری ہے حکومت کے لئے نہیں تو کم ازکم لوگوں میں قیادت کے شعور کو جگانے کے لئے ہی صحیح۔ قیادت اتنی ضروری ہے کہ آخری زمانے میں امام مہدی  آئیں گے جن کے بارے میں شیعہ کہتے ہیں کہ پیدا ہو گئے لیکن غائب ہیں ظہور کریں گے اور سنی کہتے ہیں کہ پید اہونگے تو ساری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دینگے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہے ۔

مولانا احتشام عباس زیدی کے بعد کویت سے تشریف لائے مہمان مقرر الحاج مصطفی غلام نے انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کانفرنس میں دہشت گردی کی جڑوں کو اور اس سے مقابلہ کی جڑوں کو پہچاننا ہوگا۔ سب سے پہلی دہشت گردی مسجد کوفہ میں امیر المومنین حضرت علی(ع) کے سر پر ضربت لگا کر کی گئی تھی جس کا تسلسل آج مساجد اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی صورت میں جاری ہے ۔ ہندوستان کے مسلمان خوش قسمت ہیں کہ مسجد میں داخل ہوتے ہوئے ان کی تلاشی نہیں لی جاتی جبکہ مشرق وسطیٰ کا یہ حال ہے کہ مسلمان اس وقت تک مسجد میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک کہ ان کی تلاشی نہ لے لی جائے ۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا، غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا کیونکہ اکثر خود کش بمباروں کو جن کا تعلق غریب گھرانوں سے ہوتا ہے لالچ دے کر خودکش بمباری پر آمادہ کیا جاتا ہے ۔ عالم اسلام میں جاری آمریت بھی دہشت گردی کا ایک اہم سبب ہے وہ اپنی آمرانہ حکمرانی کو باقی رکھنے کی خاطر شیعہ سنی کو آپس میں لڑاتے رہتے ہیں۔ اگر دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو پہلے اس کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

الحاج مصطفی غلام کے بعد حجة الاسلام والمسلمین مولانا آغا مجاہد حسین نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں کہا کہ مسلمان اسی وقت آپس میں لڑ سکتے ہیں جب ان کا رخ اللہ سے پھر گیا ہو جن کا رخ اللہ کی طرف ہوتا ہے وہ آپس میں کبھی نہیں لڑتے۔ آیت اللہ شہید باقر الصدر  کا ایک جملہ کافی مشہور ہے کہ وہ اپنے شاگردوں سے فرماتے تھے کہ خمینی میں اسی طرح گُھل جاؤ جس طرح وہ اسلام میں گُھل گئے ہیں۔ امام خمینی کی شخصیت ان کے بیانات کی روشنی میں سب سے پہلے ایک اسلامی شخصیت ہے جو ہمیشہ اسلام کے لئے یہ تعبیر بیان کرتے تھے ''اسلام ناب محمدی''یعنی خالص محمدی اسلام اور خالص محمدی اسلام ہی ہمیں اللہ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے ۔ جو اللہ کے بندے ہوتے ہیں وہ ناحق کسی چیونٹی کو بھی نہیں ملتے ۔

مولانا محمد فصیح الدین نظامی لائبرئیرن جامعہ نظامیہ نے اپنی فصیح و بلیغ تقریر میں کہا کہ اسلام میں مسلک موجود ہے مسلک کو مسلخ نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اہل بیت اطہار(ع) کی اہم شخصیت امام محمد تقی (ع) کا وہ قول نقل کیا جو ظلم کی مذمت میں ہے ۔ انہوں نے شیخ سعدی شیرازی اور خواجہ اجمیری  کے متعدد اقوال و اشعار پیش کر کے کہا کہ اولاد آدم ایک جسم کے مانند ہیں اگر جسم کے ایک حصہ تکلیف میں ہو تو دوسرا حصے کو بھی قرار نہیں رہتا۔ جناب منیر الزماں خاں نے کہا کہ ایران کی صالح قیادت کا یہ نعرہ  لا شیعہ ولا سنیہ اسلامیہ اسلامیہ ۔ امت مسلمہ جب سے اپنا فرض منصبی بھلا چکی ہے اسی وقت سے وہ مصائب سے دوچار ہے ۔ امت مسلمہ کا فریضہ ہے کہ دین کو تمام ادیان پر غالب کرنے کی کوشش میں لگ جائیں تبھی مسلمان کامیاب و کامران ہونگے ۔

آخر میں پیر طریقت مولانا قبول بادشاہ قادری شطاری نے اپنے خطاب میں حضرت علی  کے فضائل بیان کئے اور اس در سے وابستگی میں ہی کامیابی کو مضمر جانا۔ پیر طریقت مولانا قبول بادشاہ قادری شطاری کے دعائیہ کلمات پر اس عظیم الشان سمینار کا اختتام عمل میں آیا۔ ختم جلسہ کے بعد علماء و مشائخ حضرات کی خدمت میں مومنٹو پیش کئے گئے۔کانفرنس کے کنوینر حجة الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی (تقی آقا) سکریٹری مجلس علمائے ہند، کے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں حجة الاسلام مولانا سید شہوار حسین نقوی (امروہہ) ، حجة الاسلام مولانا سید کرامت حسین جعفری (ممبئی) ،ڈاکٹر شوکت علی مرزا (صدر نہج البلاغہ سوسائٹی ) ،حجة الاسلام مولانا مرزا شبیر علی شیرازی، حجة الاسلام مولانا غروی (دہلی)، حجة الاسلام مولاناشاداب (اورنگ آباد) ، حجة الاسلام مولانا غلام محمد مہدی خاں(چیف شیعہ قاضی حکموت ٹملناڈو و امام جمعہ چنئی) ،حجة الاسلام مولانا مرزا رضوان علی اصفہانی (بینگلور) ، ثقة الاسلام مولاناسید غلام سیدین رضوی قمی دیانت خوانی، حجة الاسلام مولانا محمد عباس مسعود، جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی، جناب میر عنایت علی باقری ( صدر نشین سیٹ ون )،جناب الیاس رضوی ( آئی ایف ایس) ۔  ابتداء میں تلاوت قرآن مجید کا شرف قاری سید متین علی شاہ قادری نے حاصل کیا۔نظامت کے فرائض جناب شجیع اللہ فراست نے انجام دیئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

گوا میں کانگریس جیتی

 
گوا،11مارچ(ایجنسی) گوا کی تمام 40 سیٹوں کے نتائج آ گئے ہیں. ان نتائج کے مطابق ریاست میں بی جے پی کو 13، کانگریس کو 17 اور دیگر کو 10 نشستیں ملی ہیں. ریاست کے موجودہ وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر انتخابات ہار گئے ہیں.

گوا اسمبلی انتخابات کی 40 نشستوں پر ہوئے ووٹ کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی. اس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات چاک چوبند کر دی گئی ہے. آپ کو بتا دیں کہ ریاست میں 4 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے. گوا میں کل 83 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ ہے.

اس انتخاب میں کل 250 امیدوار کھڑے تھے. اس بار بڑی تعداد میں نئے چہرے انتخابی میدان میں تھے.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پنحاب میں سدھو پاجی جیتے

 
پنجاب،11مارچ(ایجنسی) پنجاب میں کانگریس کی تاریخی فتح کے بعد امرتسر سے کانگریس امیدوار نوجوت سنگھ سدھو نے پریس کانفرنس کرکے اکالی دل اور آپ پر جم کر تنقید کی . سدھو نے اس جیت کا کریڈٹ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو دیا.

سدھو نے کہا یہ لوگوں کے وشوواس کی جیت ہوئی ہے. لوگوں نے پنجاب کے اعزاز کو بحال کیا ہے. سدھو نے کہا ترقی کے ایجنڈے سے پنجاب کو ابھاریں گے اور 6 ماہ بعد لوگ پنجاب کی ترقی کو نظر آئے گا. ہم پالیسی اور نیت سے کسان خودکشی کو روکیں گے.

اکالیوں پر تنقید کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ اکالیوں نے سیاست کو اپنا دھندہ بنا لیا تھا. اکالیوں نے پنجاب کے خزانے کو اپنا خزانہ سمجھا. 

وہیں سدھو نے کہا کہ میں کیپٹن امرندر سنگھ کا دہنا ہاتھ ہوں. انہوں نے کہا ہم بدلے کے جذبے کو چھوڑ پنجاب کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے.
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی رونمائی+ تصاویر

ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی رونمائی+ تصاویر

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جدید ترین ہیلی کاپٹر "صبا-248" کی تقریب رونمائی وزیر دفاع جنرل حسین دہقان اور معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ایران کے اپنے ہی ماہرین کی کاوشوں سے بنایا گیا ہے۔

یہ ایرانی ہیلی کاپٹر وزن میں ہلکا اور دو انجنوں کا حامل ہے جبکہ اس میں 8 افراد کی گنجائش ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر مسافروں کی نقل و حمل کے علاوہ، ریسکیو آپریشن، شناخت اور فوٹوگرافی، ہوائی ایمبولینس، سواحل پار آپریشن اور ہوائی ٹیکسی کے کام بھی سرانجام دیتا ہے۔

صبا نامی ایرانی ہیلی کاپٹر -25 سے لیکر 55 ڈگری سینٹی گریڈ میں آپریشن سرانجام دینے کے قابل ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

پاکستانی فوجی سربراہ کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستانی فوجی سربراہ کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطر کے دوران قطری فوج کے سربراہ سےملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ قطر کے دوران قطر کے وزیر دفاع نے پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی اشتراک میں اضافےکی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون میں مجوزہ اضافے سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔

.......

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali