اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب میں پاکستانی فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودیہ میں پاک فوج کی بریگیڈ بھیجنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں البتہ پاکستان کے ایک ہزار فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فوج بھیجنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے 1982 ءسے ایک معاہدہ ہے اور اس معاہدے کے مطابق ایک ہزار اہلکار سعودی عرب میں موجود ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں اور پاک فوج کی ایک بریگیڈ سعودیہ میں ہے،فیصلہ ہوا تھا کہ یمن معاملے پر مداخلت نہیں کریںگے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم یمن کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہے،اسلامی ممالک میں مفاہمت و مصالحانہ کردار کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستان کے فوجی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جنھیں سعودی عرب نےیمن کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔

.......

/169