شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۳۵ مطلب در اسفند ۱۳۹۵ ثبت شده است

ھندوستان آج بھی اختلاف کی لعنت کی زد میں

 

اتر پردیش کے کابینی وزیر اعظم خاں نے مایاوتی کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم کٹر پنتھی کو ووٹ دینے سے بہتر ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دے دو ۔انکی نظر میں داڑھی ٹوپی والا مسلمان کٹر پنتھی ہوتا ہے ۔انہوں نے اپنے دورے اقتدار میں متعدد پارکوں کی تعمیر کرائی لیکن کسی مسلم بزرگ شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کیا یہ ہے مسلمانوں کو سو ٹکٹ دینے والی ہمدرد کا چہرہ ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

زندوں کی کوئی اھمیت نہیں ہے اور مردوں کی حفاظت کی جا رھی ہے

 نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے نیپ پر عملدرآمد نہ ہونے کو حکومت کی بڑی ناکامی قرار دہتے ہوئے تاکید ہے کہ مزاروں اور درباروں کو بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

پاکستان میں جاری دہشتگردی کی نئی لہر کے بعد کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کو سیکورٹی خدشات کے باعث عوام  کے لئے بند کردیا ہے۔

علاوہ ازیں مزار کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اس زمرے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بیان  دیا ہے کہ مزارات کو بند کر نے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی کی اصل وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا  ہے جو حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں 5 روز میں 7 دہشتگرد دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ملک کے تمام حساس مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔  
جبکہ جڑواں شہروں میں حساس عمارتوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھالتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اڈیالہ جیل سمیت متعدد اہم حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے لۓ حذب اللہ کو خطرہ کھڑانا اپنے لۓ باعث افتخار کہا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے استقامتی تحریک کے کمانڈروں اور رہنماؤں کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے انقلابی اقدامات کو خراج عقیدت پیش کیا اور رہبرانقلاب اسلامی، ایرانی حکام اور عوام کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی-

حزب اللہ کے  سکریٹری جنرل نے جمعرات کی شام حزب اللہ کے کمانڈروں اور رہنماؤں منجملہ سید عباس موسوی، شیخ راغب حرب  اور عماد مغنیہ کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد موجودہ نسل اور آئندہ نسلوں کو، ان حقیقی رہنماؤں سے آشنا کرانا ہے کہ جنھوں نے کامیابی کے لئے فداکاری کا مظاہرہ کیا اور جنھوں نے صبر و اخلاص کے ساتھ دشمنوں کے خلاف بھرپور جنگ کی- 

انہوں نے اسرائیل کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا میں ٹرمپ کے آنے کے بعد حزب اللہ کے سلسلے میں اسرائیل کا موقف اور زیادہ سخت ہو گیا ہے اور یہ غاصب حکومت، حزب اللہ کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے جبکہ یہ، حزب اللہ کے لئے فخر کی بات ہے- ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ، اسرائیل اور امریکا سے نہیں ڈرتی- 

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کا مقصد لبنانی عوام اور خاص طور پر حزب اللہ پر دباؤ ڈالنا ہے- انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک، لبنان پر صیہونی حکومت کی جنگ کے اخراجات بھی اسرائیل کو دینے کے  لئے تیار ہیں اور جس عرب ملک نے دو ہزار چھے میں لبنان پر اسرائیل کی جنگ مسلط کرنے میں صیہونی حکومت کی مدد کی تھی، اس کے اس اقدام کے ثبوت آج ہر دور سے زیادہ پختہ ہیں-

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ملکوں کی طرف سے اسرائیل کے لئے اس طرح کی حمایت کے باجود وہ جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکے گا- حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کے لئے لبنان یا غزہ پر جنگ مسلط کرنے سے کہیں زیادہ  یہ بات اور سوال اہم ہے کہ کیا وہ اس جنگ میں کامیاب ہو سکے گا اور صیہونی حکومت کے مقاصد پورے ہو سکیں گے؟ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت اور اس کی مقبولیت اور لبنان کے صدر میشیل عون کا محکم و استوار موقف، لبنان کی اصل طاقت ہے-

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

لعل شہباز قلندرکی مزار پر دھشتگردانہ حملہ ، 300 سے زاید شھید و مجروح

 ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقہ سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پرخونخوار وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 75 افراد شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئےہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزار میں دھمال جاری تھا اور اس کے احاطے میں سیکڑوں لوگ موجود تھے، دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے فوری بعد درگاہ میں مکمل طور پر دھواں پھیل گیا، دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں اب تک 75 افراد شہید ہوچکے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ درگاہ لعل شہباز میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال سیہون، جامشورو اور حیدرآباد سمیت دیگر قریبی شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔ ادھر سندھ پولیس کے ترجمان نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور گولڈن گیٹ سے درگاہ میں داخل ہوا اور مزار میں دھمال کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے مزار میں زائرین کا رش تھا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے کمشنر حیدرآباد اور آئی جی سندھ کو بھی ٹیلی فون کرکے دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں، وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

افغانستان کا پاکستان کو کرارا جواب؛ دہشتگرد پاکستانی حکومت کی آستینوں میں چھپے ہوئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حکومت نے لعل شہباز قلندرکے مزار پر دھماکے میں افغان سر زمین استعمال ہونے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان پر بےبنیاد الزام عائد کرنے کے بجائے اپنی آستینوں میں چھپے ہوئے وہابی دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرے۔ افغان صدر کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ پاکستان الزام لگانے کے بجائے اپنے ملک سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستا ن میں دہشت گردوں کے لیے محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں ،پاکستان کو اپنی سر زمین پر موجود دہشت گردوں سے نمٹنا چاہیے ۔ 
اطلاعات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں افغان سرزمین استعمال نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی صاف نیت ثابت کردی ہے اور اب پاکستان کی باری ہے کہ اپنی سر زمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین ہمسائے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گا اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کریں گے ۔ 
شاہ حسین نے کہا کہ پاکستان الزام لگانے کے بجائے اپنے ملک سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے اور اپنی آستینوں میں جھانک کر دیکھے کہ دہشت گرد کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ادھر افغانستان کی نیشنل ڈائریکٹو ریٹ آف سیکیورٹی کے سابق سربراہ امیر اللہ صالح نے الزام عائد کیا کہ لعل شہباز کے مزار پر دہشت گردی کا حملہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خود ہی اپنی سر زمین پر دہشت گردوں کے لیے محفوظ ٹھکانے بنائے۔ ذراغع کے مطابق دہشت گردی میں صرف وہابی دہشت گرد گروہ اور مدارس ملوث ہیں جبکہ پاکستانی حکومت بلا وجہ تمام اقلیتوں کو اس میں گھسیٹ رہی ہے۔

.......

/169

 
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali