شاہ خراسان

وبلاگ اطلاع رسانی اخبار و احوال جہاں اسلام ، تبلیغ معارف شیعی و ارشادات مراجع عظام ۔

۷۰ مطلب در خرداد ۱۳۹۵ ثبت شده است

یوگا میں اوم مذہبی وابستگی اور سوریہ نمسکار کا لزوم نہیں

یوگا میں اوم مذہبی وابستگی اور سوریہ نمسکار کا لزوم نہیں

 
i1
 

مرکزی وزیر آیوش شری پدنائک کا بیان، پروگرام میں توسیع کا اعلان
نئی دہلی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرآئیوش شری پدنائک نے عالمی یوگا پروگرام کے دوران ’’اوم‘‘ کہنے کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے آج کہا کہ یوگا کے دوران اوم کہنے کا لزوم نہیں ہے۔ وزارت آیوش نے کہا ہیکہ گذشتہ سال کے یوگا پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نیز سوریہ نمسکار بھی یوم یوگا پروگرام کا حصہ نہیں ہے۔ تاہم اس سال کے یوگا پروگرام میں 10 منٹ کی توسیع کی گئی ہے۔ شری پدنائک نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اوم ایک آفاقی لفظ ہے۔ اس کا کوئی مذہبی مفہوم و وابستگی نہیں ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ یوم یوگا پروگرام کا ایک حصہ ہے لیکن اس کا کوئی لزوم نہیں ہے۔ جو اوم کہنا چاہتے ہیںایسا کہہ سکتے ہیں۔ دوسرے جو اوم کہنا نہیں چاہتے اپنی مرضی کے مطابق کچھ اور کہہ سکتے ہیں‘‘۔ اقلیتوں کے بعض طبقات نے یوم یوگا پروگرام کے دوران اوم کے جاپ کی مخالفت کی ہے۔ آیوش کے جوائنٹ سکریٹری انیل گنیری والا نے کہاکہ ’’یوگا کی مشقوں میں کوئی معمولی تبدیلی بھی نہیں کی گئی ہے۔

اوم گذشتہ سال بھی ان مشقوں کے پروٹوکول کا حصہ تھا اور اس سال بھی رہے گا۔ تاہم گذشتہ سال بھی یوگا کی مشقوں کے دوران اوم کہنے کا کوئی لزوم نہیں تھا چنانچہ اس سال بھی نہیں رہے گا‘‘۔ شری پدنائک نے اخباری اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حتیٰ کہ نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری بھی کہہ چکی ہیں کہ یوگا کرتے ہوئے اوم کے منتر جاپنے میں کوئی غلطی نہیں ہے اور اگر کوئی اس منتر کا جاپ کرتا ہے تو جسم میں لی جانے والی آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ نائیک نے مزید کہا کہ ’’ہر اچھی چیز کی مخالفت کی جاتی ہے۔ ہم نے گذشتہ سال بھی ایسا ہی کہا تھا۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی شخصی بھلائی کیلئے اس پروگرام میں حصہ لیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال منعقدہ یوگا پروگرام میں 77 مسلم ممالک نے حصہ لیا تھا۔ وزیرآیوش نے اپنی وزارت کی ازسرنو تبدیل شدہ ویب سائیٹ کا افتتاح بھی کیا جس میں ایک پورٹل عالمی یوم یوگا سے معنون کیا گیا ہے۔

عالمی یوم یوگا 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ اس کا دوسرا سال ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی توقع ہیکہ چندی گڑھ میں منعقد شدنی یوگا پروگرام میں حصہ لیں گے۔ نائیک نے وضاحت کی کہ یوگا پروگرام میں سوریہ نمسکار نہیں ہے لیکن اس میں مشقوں کا ایک نیا جزو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سوریہ نمسکار ایک مشکل مشق ہے کیونکہ اس میں 12 آسن ہیں۔ یوگا کے ماہرین کی طرف سے ایک پروٹوکول کی تزائن کی گئی ہے جو مختلف عمر کے افراد کیلئے موزوں رہیں گے۔ یوگا پروگرام کے بعد اگر کوئی سوریہ نمسکار سیکھنے کے خواہشمند ہوں تو ہمارے پاس اس کی سہولتیں ہیں جہاں وہ یہ مشق سیکھ سکتے ہیں‘‘۔ شری پدنائیک نے کہا کہ اس سال یوگا پروگرام کے وقت میں 10 منٹ کی توسیع کی گئی ہے کیونکہ ہم نے گذشتہ سال چند آسنوں کو چھوڑ دیا تھا۔ 21 جون چونکہ سال کا گرم ترین وقفہ ہوتا ہے چنانچہ ہم نے اس مرتبہ شیتالی پراناہما متعارف کیا ہے‘‘۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اہالیان فلوجہ کی زندگیاں داعش کے رحم وکرم پر

 

فرار ہونے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے سیل قائم
دبئی ۔ ۲۵؍مئی: (ایجنسی) عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی فورسز اور اس کی حامی ملیشیا کی جانب سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ کے خلاف شروع کیے گئے تازہ آپریشن کے بعد اہل فلوجہ کی زندگیاں سنگین خطرات سے دوچار ہوگئی ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق داعش نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے انہیں محفوظ مقامات پر نقل مکانی سے روک دیا ہے اور فرار کی کوشش کرنے والوں کو موت کےگھاٹ اتارے جانے کے لیے ڈیتھ سیل قائم کرتے ہوئے جنگجو سڑکوں پر پھیلا دیے ہیں۔اخبار "انڈیپنڈنٹ" کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے فلوجہ شہر کی سڑکوں اور اہم گذرگاہوں پر اپنے جنگجو پھیلا دیے ہیں جو جنگ کے باعث فرار ہونے والوں کو پکڑ کر قتل کررہے ہیں۔ اسی طرح داعش نے گھروں سے تنظیم کا پرچم اتارنے والوں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوجہ شہر کے اندر مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم تین داعشی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ داعشی جنگجوؤں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کے اندر بھی مزاحمت کار موجود ہیں۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں عراقی فوج نے اپنی حامی شیعہ ملیشیا کی مدد سے فلوجہ شہر کے الکرملہ قصبے اور اس کے آس پاس کے مقامات کو داعش سے چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں جاری جنگی توقع سے زیادہ تیزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوؤں کے حوصلے پست ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ پسپا ہو رہے ہیں۔مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق عراقی فوج اس وقت شہر کے جنوب کی سمت میں فلوجہ ڈیم سے متصل النعیمیہ کے علاقے پر قبضے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج نے شمال میں الصقلاویہ میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ توپ خانے اور ٹینکوں سے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بھرپور حملے کیے جا رہے ہیں۔درایں اثناء انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ مغربی بغداد کے قریب واقع فلوجہ شہر میں تازہ لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

چندر بابو نائیڈو نے کہا 'گناہ بڑھ رہے ہیں اس وجہ سے مندروں کی آمدنی میں ہو رہا اضافہ

 
وجئے واڑہ،25مئی(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این. چندر بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست کے مندروں کی آمدنی میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ 'گناہ میں ہو رہا اضافہ' ہے. ضلع کلکٹروں کے دو روزہ کانفرنس کے اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر اعلی نے کہا کہ 'لوگ گناہ کر رہے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مندر جا رہے ہیں اور اپنی دولت چڑھا رہے ہیں.'
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

داؤ د ابراہیم کو جلد ہی پکڑیں گے: راج ناتھ سنگھ

 

نئی دہلی : ۲۵؍مئی: (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ مطلوب مجرم اور دہشت گرد سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد ہی پکڑ کر ہندوستان لایا جائے گا۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ داؤد کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا اور اسے کسی بھی قیمت پر ہندوستان لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داؤد بین الاقوامی دہشت گرد ہے اور اس کو پکڑنے کے لئے بین الاقوامی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی۔ داؤد سے متعلق تمام دستاویزات پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ہی مسٹر راجناتھ داؤد کو پکڑنے کے بارے میں وقت وقت پر بیان دیتے رہے ہیں لیکن گزشتہ دو سالوں میں ان کی کوشش اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ وزارت خارجہ بھی کہتی رہی ہے کہ وہ داؤد کے لئے پاکستان پر مسلسل دباؤ بنا رہی ہے اور اسے ہندوستان لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ہندوستان پر حملے کی دھمکی دینے والے خونخوار دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے تازہ ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ابھی ہندوستان کو داعش سے خطرہ نہیں ہے۔ سکیورٹی ایجنسیاں اس پر نظر رکھ رہی ہیں اور ملک کی مسلم کمیونٹی بھی داعش کے تئیں کوئی ہمدردی نہیں رکھتی ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

ایودھیا میں ہتھیار کی تربیت دینے کے بعد بجرنگ دل کا ایک اور اعلان

 
لکھنؤ: ۲۵؍مئی (آئی اے این ایس) دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل ایودھیا کے بعد اترپردیش کے کئی شہروں میں اپنے کارکنوں کو رائفل چلانے، تلوار بازی اور لاٹھیاں چلانے کا ہنر سکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے کئی شہروں میں اسی ماہ بجرنگ دل کے کارکنوں کے لئے ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ بجرنگ دل کا ارادہ پانچ جون سے پہلے سلطان پور، گورکھپور، پیلی بھیت، نوئیڈا اور فتح پور میں ایسے کیمپ منعقد کرنے کا ہے۔ان کیمپوں میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو نہ صرف رائفل چلانے، تلوار بازی اور دیگر ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جائے گی، بلکہ حملے سے بچنا بھی سکھایا جائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔غور طلب ہے کہ ایودھیا میں کارکنوں کو رائفل چلانے، تلوار بازی اور لاٹھیاں چلانے کی ٹریننگ دینے کے لئے کیمپ منعقد کرنے کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔ اس کو لے کر پردیش کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔ اس پورے معاملہ کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ادھر حکمراں سماج وادی پارٹی کے لیڈروں اور متعدد مذہبی لیڈروں نے بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دئے جانے کو قابل اعتراض بتایا ہے اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ایودھیا میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو رائفل چلانے کی تربیت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا تھا کہ اگر مسلم تنظیمیں اس طرح کی ٹریننگ کیمپ چلاتیں ، تو کیا ہوتا،شاید آسمان ٹوٹ کر گر پڑتا۔ اویسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہندوؤں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ہندوؤں پر کون سا خطرہ آ گیا ہے۔
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

صیہونی ریاست کے خلاف جامع تحریک مزاحمت کے آغاز کی ضرورت: سید حسن نصر اللہ

صیہونی ریاست کے خلاف جامع تحریک مزاحمت کے آغاز کی ضرورت: سید حسن نصر اللہ

 

  • News Code : 756368
  • Source : irib.ir
Brief

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو پورے خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف جامع تحریک مزاحمت شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی لبنان سے صیہونی فوجیوں کی ذلت آمیز پسپائی کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر ایک قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ تقریب اس بات کی گواہ ہے کہ لبنان کے عوام اسرائیل کے خلاف اپنی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں اور یہ فتح ان کی تہذیب و ثقافت کا حصہ بن گئی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں کی قربانیاں نہ ہوتیں تو لبنان کو آزاد نہیں کرایا جاسکتا تھا۔

انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ صیہونی حکومت ہی خطے کی اصل دشمن اور اس علاقے کے استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پورے خطے میں ہر جگہ اسرائیل کے خلاف جامع تحریک مزاحمت شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خطے کی اقوام اور ان کی مسلح افواج متحد ہوں تو ایسی صورت میں جامع تحریک مزاحمت کا آغاز ممکن ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی وہ پوری طرح ہوشیار رہیں اور باہمی اتحاد کو برقرار رکھیں کیوں کہ اتحاد ہی میں بقا کا راز پنہاں ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا محور کمزور کرنے کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے محور کو کبھی شکست نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

سعودی عرب رمضان میں یمن پر ہوائی حملے بند کردے

سعودی عرب رمضان میں یمن پر ہوائی حملے بند کردے

کیٹیگری دنیا
 Wednesday, 25 May 2016
 
سعودی عرب رمضان میں یمن پر ہوائی حملے بند کردے
 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن پر رمضان المبارک میں حملے بند کردینے چاہییں۔ بان کی مون نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی حملے بند ہونے کی صورت میں ضرورتمند افراد تک امداد پہنچانے میں مدد ملےگی ۔ بان کی مون نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے بارے میں کویت میں ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

بھوک ہڑتال کی پہلی کامیابی، خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ شیعہ کلنگ پر بیدار

بھوک ہڑتال کی پہلی کامیابی، خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ شیعہ کلنگ پر بیدار

کیٹیگری پاکستان
 Wednesday, 25 May 2016
 
بھوک ہڑتال کی پہلی کامیابی، خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ شیعہ کلنگ پر بیدار
 

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے اعلی سطحی وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی کی قیادت میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے وزیر اعلی ھاوسُ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پہ آئی جی ناصر درانی ، ہوم سیکریٹری  ، ھنگو، ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور اور ھزارہ جات سے تعلق رکھنےوالے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

 ملاقات میں شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری ، انکے کیسز کی پیروی ، اھم کیسز کو ملٹری کورٹس میں بھیجنے ، شہداء کے خانوادوں کی مالی کفالت و ملازمتوں کی فراہمی ، سمیت اھم موضوعات پہ اتفاق کیا گیا ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے علامہ راجہ ناصر سے ملاقات میں ۳ روزُقبل انکو یقین دلایا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت انکی شکایت فوری دور کرے گی اور قاتلوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنائے گی اور آج وزیر اعلی پرویز خٹک کی جانب سے ھونیوالی اعلی سطحی میٹنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ھے ۔

واضح رھے کہ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس پاکستان میں دہشت گردی ، شیعہ قتل عام اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف حکومتوں کی عدم کاروائی کے خلاف گذشتہ ۱۳ مئی سے بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے ہیں۔

اس ملاقات میں صوبائی ؤزراء مشتاق غنی ، علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت کے ناصر عباس شیرازی ، اسد نقوی ، آغا اقبال بہشتی ، رکن اسمبلی آغا محمد رضا، آغا سبطین اور حسین الحُسینی بھی موجود تھے ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی

اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی

کیٹیگری لبنان
 Wednesday, 25 May 2016
 
اسرائیل سے مقابلے کے لئے حزب اللہ لبنان کی آمادگی
 

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے، پچیس مئی سن دوہزار میں صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کو آزاد کرانے اور تحریک مزاحمت کی عید کی سالگرہ کی مناسبت سے لبنان کے جوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل، حزب اللہ سے منھ کی کھانے کے بعد اب اگر پھر سے کسی بھی جارحیت کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے حزب اللہ کے جوان دنداں شکن جواب دیں گے- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونیوں کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی، لبنانیوں کے لئے ایک عظیم کامیابی تھی-

واضح رہے کہ پچیس مئی سن دوہزار میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے لبنان سے صیہونیوں کو نکال کر لبنان کے وسیع مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرالیا تھا- اسی مناسبت سے پچیس مئی بدھ کی سہ پہر کو، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ایک تقریب سے خطاب کریں گے-

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali

شام: بم دھماکوں میں درجنوں ہلاکتیں

 

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا ہے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

شام کے دو ساحلی شہروں میں پیر کو ہونے والے متعدد دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم ’داعشں‘ نے جلبہ اور تارطوس شہروں میں ہونے والے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جن علاقوں میں یہ دھماکے ہوئے وہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے حامیوں کے گڑھ تصور کیے جاتے ہیں۔

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا ہے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

تنظیم کے مطابق سات دھماکوں میں سے کم از کم دو خودکش بم حملے تھے، جن میں سے چار لاذقیہ کے شہر جبلہ میں جب کہ تین تارطوس کے علاقے میں ہوئے۔

’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس‘ کے مطابق دونوں ہی علاقوں میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس شہر میں کتنے افراد مارے گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جبلہ میں ایک دھماکا سرکاری اسپتال کے قریب ہوا جب کہ تارطوس میں ایک دھماکا رہائشی علاقے میں کیا گیا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰
basit ali