طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں: پاک افغان کشیدگی جاری

 

  • News Code : 760799
  • Source : jang
Brief

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں طورخم بارڈر پر سیکڑوں ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طور خم بارڈ ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین گزرگاہ شمار ہوتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے سبب پچھلے پانچ دن سے بند ہے۔ دونوں ملکوں کے تاجروں اور ٹرک مالکان نے احتجاج اور سرحد کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں تاکہ ٹرکوں میں لدے سامان کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طور خم بارڈر کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملکوں کے تین سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پر گیٹ کی تنصیب کے معاملے کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے وہ تمام تعمیرات اپنے علاقے میں انجام دے رہا ہے۔

.......